80. Surah Abasa
عبسHe frowned · 42 ayahsکشف الرحمٰن
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌؕ Open ayah 80:41 in the Quran reader
ان پر سیاہی چھائی ہوئی ہوگی۔
(41) ان پر سیاہی چھائی ہوئی ہوگی - یعنی کفر کی وجہ سے چہروں پر گرد ہوگی اور سیاہی اور تاریکی چڑھی ہوئی ہوگی جیسا کہ پریشانی اور غم کی وجہ سے ہوا کرتی ہے یہ وہ باطنی ظلمت ہوگی جو اس دن چہروں پر نمایاں ہوجائیگی بلکہ بڑھتی رہے گی۔
اُولٰٓئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ۠ Open ayah 80:42 in the Quran reader
یہی وہ لوگ ہیں جو منکر اور بدکار تھے۔
(42) یہ یوہ لوگ ہیں جو منکر اور بدکار تھے - یعنی کافر اور بےحیا تھے اور ڈھیٹھ بن کر کفر پر قائم تھے اسلام کی خوبیاں اور حق صداقت کے دلائل سنتے تھے۔ لیکن یایں ہمہ ڈھٹائی سے باز نہ آتے تھے۔
تم تفسیر سورة عبس