46. Surah Al-Ahqaf
الأحقافThe Dunes · 35 ayahsکشف الرحمٰن
حٰمٓۚ Open ayah 46:1 in the Quran reader
حٰمٓ۔
تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ Open ayah 46:2 in the Quran reader
اس کتاب کا نازل کیا جانا اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے جو بڑا زبردست اور بڑی حکمت والا ہے۔
مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَمَّاۤ اُنْذِرُوْا مُعْرِضُوْنَ Open ayah 46:3 in the Quran reader
ہم نے آسمانوں کو اور زمین کو اور ان چیزوں کو جو ان دونوں کے مائین ہیں نہیں بنایا مگر خاص مصلحت کے ماتحت اور ایک میعاد مقررہ تک کے لئے بنایا ہے اور وہ لوگ جو کافر ہیں ان کو جس چیز سے ڈرایا جاتا ہے وہ اس سے بےرخی برتتے ہیں۔
قُلْ اَرَءَیْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقُوْا مِنَ الْاَرْضِ اَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِی السَّمٰوٰتِ١ؕ اِیْتُوْنِیْ بِكِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ هٰذَاۤ اَوْ اَثٰرَةٍ مِّنْ عِلْمٍ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 46:4 in the Quran reader
اے پیغمبر آپ ان سے فرمائیے بھلا دیکھو تو جن کی تم اللہ تعالیٰ کے سوا عبادت کرتے ہو ذرا مجھ کو یہ تو دکھائو کہ انہوں نے زمین کو کون سا حصہپیدا کیا ہے یا آسمانوں کے بنانے میں ان کی کوئی شرکت ہے میرے پاس یا تو کوئی کتاب لائو جو اس قرآن سے پہلے کی ہو یا انبیائے سابقین کی کوئی معتبر روایت جو نقل ہوتی چلی آئی ہو اسے پیش کردو اگر تم سچے ہو۔
وَ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ یَّدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَنْ لَّا یَسْتَجِیْبُ لَهٗۤ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ وَ هُمْ عَنْ دُعَآئِهِمْ غٰفِلُوْنَ Open ayah 46:5 in the Quran reader
اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوسکتا ہے جو خدا کو چھوڑ کر ایسے معبود کو پکارے جو قیامت تک بھی اس کی پکار کو قبول نہ کرسکے اور ان کو ان مشرکوں کے پکارنے کی بالکل خبر بھی نہ ہو۔
وَ اِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوْا لَهُمْ اَعْدَآءً وَّ كَانُوْا بِعِبَادَتِهِمْ كٰفِرِیْنَ Open ayah 46:6 in the Quran reader
اور جب سب لوگ جمع کئے جائیں گے تو یہ معبود ان باطلہ ان مشرکوں کے دشمن ہوں گے اور ان کی عبادت کے بھی منکر ہوں گے۔
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۙ هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌؕ Open ayah 46:7 in the Quran reader
اور جب ہماری کھلی کھلی آیتیں پڑھ کر ان کو سنائی جاتی ہیں تو یہ کافر اس امر حق یعنی قرآن کی نسبت جب وہ ان تک پہنچتا ہے یوں کہتے ہیں یہ تو کھلا ہوا جادو ہے۔
اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ؕ قُلْ اِنِ افْتَرَیْتُهٗ فَلَا تَمْلِكُوْنَ لِیْ مِنَ اللّٰهِ شَیْئًا١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِمَا تُفِیْضُوْنَ فِیْهِ١ؕ كَفٰى بِهٖ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ؕ وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ Open ayah 46:8 in the Quran reader
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ قرآن کو اس شخص نے از خود گھڑ لیا ہے آپ فرمادیجئے کہ اگر اس قرآن کو میں نے از خود بنایا ہے تو تم خدا کی گرفت سے مجھ کو ذرا بھی نہیں بچا سکتے تم قرآن کے بارے میں جو باتیں بنا رہے ہو خدا ان کو خوب جانتا ہے میرے اور تمہارے مابین گواہی دینے کا وہی کافی ہے اور وہی بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔
قُلْ مَا كُنْتُ بِدْعًا مِّنَ الرُّسُلِ وَ مَاۤ اَدْرِیْ مَا یُفْعَلُ بِیْ وَ لَا بِكُمْ١ؕ اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ وَ مَاۤ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 46:9 in the Quran reader
آپ ان سے کہہ دیجئے کہ میں کوئی نیا رسول نہیں ہوں اور میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا ہوتا ہے اور نہ یہ جانتا ہوں کہ تمہارے ساتھ کیا ہونا ہے میں تو صرف اسی چیز کی پیروی کرتا ہوں جو میرے پاس وحی کے ذریعے سے آتی ہے اور میں تو صرف ایک صاف صاف ڈرانے والا ہوں۔
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ وَ كَفَرْتُمْ بِهٖ وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِّنْۢ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَلٰى مِثْلِهٖ فَاٰمَنَ وَ اسْتَكْبَرْتُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ۠ Open ayah 46:10 in the Quran reader
آپ ان سے فرمائیے بھلا یہ تو بتائو اگر یہ قرآن خدا کی جانب سے آیا ہو اور تم اس کو ماننے سے انکار کرو اور بنی اسرائیل میں سے کوئی گواہ اس جیسی کتاب کے منجانب اللہ ہونے پر گواہی دے دے پھر اس پر ایمان بھی لے آگے اور تم تکبر ہی کرتے رہو تو تم سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا بیشک اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کی رہنمائی نہیں فرماتا جو ظالم ہوں۔
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَوْ كَانَ خَیْرًا مَّا سَبَقُوْنَاۤ اِلَیْهِ١ؕ وَ اِذْ لَمْ یَهْتَدُوْا بِهٖ فَسَیَقُوْلُوْنَ هٰذَاۤ اِفْكٌ قَدِیْمٌ Open ayah 46:11 in the Quran reader
اور یہ منکر اہل ایمان کی نسبت یوں کہتے ہیں کہ اگر یہ دین بہتر ہوتا تو یہ لوگ اس دین کی طرف ہم سے آگے نہ نکلتے اور جب ان منکروں کو اس قرآن سے ہدایت نصیب نہیں ہوئی تو یہ اب یہی کہیں گے کہ یہ تو پرانا جھوٹ ہے۔
وَ مِنْ قَبْلِهٖ كِتٰبُ مُوْسٰۤى اِمَامًا وَّ رَحْمَةً١ؕ وَ هٰذَا كِتٰبٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِیًّا لِّیُنْذِرَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۖۗ وَ بُشْرٰى لِلْمُحْسِنِیْنَۚ Open ayah 46:12 in the Quran reader
اور اس قرآن سے پہلے موسیٰ (علیہ السلام) کی کتاب ہے جو مقدم ہونے کے اعتبار سے امام اور ہدایت کے اعتبار سے رحمت تھی اور یہ قرآن بھی عربی زبان کی ایک کتاب ہے جو اس توریت کو سچا کرتی ہے تاکہ جو لوگ ظالم ہیں ان کو ڈرائے اور ان لوگوں کو خوشخبری دے جو نکوکار ہیں۔
اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۚ Open ayah 46:13 in the Quran reader
بیشک جن لوگوں نے اس بات کا اقرار کیا کہ ہمارا رب اللہ ہے پھر اس پر مضبوطی کے ساتھ قائم رہے توای سے لوگوں پر نہ کسی قسم کا خوف ہوگا اور نہ وہ کبھی غمگین ہوں گے۔
اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 46:14 in the Quran reader
یہلوگ اہل جنت ہیں جو اس جنت میں ہمیشہ رہنے والے ہیں یہ صلہ ان کو ان اعمال کے بدلے میں دیاجائیگا جو وہ کرتے تھے۔
وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ اِحْسٰنًا١ؕ حَمَلَتْهُ اُمُّهٗ كُرْهًا وَّ وَضَعَتْهُ كُرْهًا١ؕ وَ حَمْلُهٗ وَ فِصٰلُهٗ ثَلٰثُوْنَ شَهْرًا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَ بَلَغَ اَرْبَعِیْنَ سَنَةً١ۙ قَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِیْۤ اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِیْۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَ عَلٰى وَالِدَیَّ وَ اَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰىهُ وَ اَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ١ؕۚ اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْكَ وَ اِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ Open ayah 46:15 in the Quran reader
اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کی تاکید کی ہے اس کی ماں نے اس کو بڑی مشقت کے ساتھ پیٹ میں رکھا اور بڑی دشواری سے اس کو جنا اور اس کو پیٹ میں رکھنے اور اس کے دودھ چھڑنے کی مدت تیس مہینے ہیں یہاں تک کہ جب وہ بچہ اپنی جوانی کو پہنچا اور چالیس کی عمر کو پہنچ گیا تو کہنے لگا اے میرے پروردگار مجھے توفیق دے کہ میں تیرے ان احسانات کا شکر بجا لائوں جو تونے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کئے ہیں اور نیز یہ کہ میں ایسے نیک کام کرتا رہوں جن سے تو خوش ہو اور میرے لئے میری اولاد میں صلاحیت پیدا کردے میں تیری جناب میں توبہ کرتا ہوں اور یقینا میں فرمابرداروں میں سے ہوں۔
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَ نَتَجَاوَزُ عَنْ سَیِّاٰتِهِمْ فِیْۤ اَصْحٰبِ الْجَنَّةِ١ؕ وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ Open ayah 46:16 in the Quran reader
یہ وہ لوگ ہیں کہ ان کے نیک اعمال ہم قبول کرلیں گے اور ان کے گناہوں سے درگزر کریں گے ان لوگوں کا شعار اہل جنت میں سے ہوگا ان سے یہ سلوک اس سچے وعدہ کی بنا پر ہوگا جو ان سے کیا جاتا تھا۔
وَ الَّذِیْ قَالَ لِوَالِدَیْهِ اُفٍّ لَّكُمَاۤ اَتَعِدٰنِنِیْۤ اَنْ اُخْرَجَ وَ قَدْ خَلَتِ الْقُرُوْنُ مِنْ قَبْلِیْ١ۚ وَ هُمَا یَسْتَغِیْثٰنِ اللّٰهَ وَیْلَكَ اٰمِنْ١ۖۗ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ١ۖۚ فَیَقُوْلُ مَا هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 46:17 in the Quran reader
اور وہ شجص جس نے اپنے ماں باپ کو کہا کہ تف ہے تم پر کیا تم مجھ کو یہ خبر دیتے ہو کہ میں قبر سے نکالا جائوں گا حالانکہ مجھ سے پہلے بہت سی قومیں گزر چکی ہیں اور ماں باپ کا یہ حال ہے کہ وہ دونوں اللہ سے فریاد کرتے ہیں اور لڑکے سے کہتے ہیں اسے تیرا برا ہو تو ایمان لے آ یقین جان اللہ کا وعدہ سچا ہے مگر وہ جواب دیتا ہے کچھ نہیں یہ محض اگلے لوگوں کی بےسروپا کہانیاں ہیں۔
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ فِیْۤ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا خٰسِرِیْنَ Open ayah 46:18 in the Quran reader
یہی وہ لوگ ہیں کہ ان کے حق میں بھی ان امتوں کے ساتھ خدائے تعالیٰ کی بات پوری ہوکر رہی جو امتیں جنات اور انسان کی ان سے پہلے ہو گزری ہیں کیونکہ یہ سب زیاں کار تھے۔
وَ لِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا١ۚ وَ لِیُوَفِّیَهُمْ اَعْمَالَهُمْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ Open ayah 46:19 in the Quran reader
اور ہر ایک کو اپنے اپنے اعمال کی وجہ سے مختلف درجے ملیں گے اور یہ اس لئے ہوگا تاکہ اللہ تعالیٰ ان سب کو ان کے اعمال کا پورا پورا بدلا دے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔
وَ یَوْمَ یُعْرَضُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَلَى النَّارِ١ؕ اَذْهَبْتُمْ طَیِّبٰتِكُمْ فِیْ حَیَاتِكُمُ الدُّنْیَا وَ اسْتَمْتَعْتُمْ بِهَا١ۚ فَالْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَفْسُقُوْنَ۠ Open ayah 46:20 in the Quran reader
اور وہ دن قابل ذکر ہے جس دن کفار آگ کے روبرو حاضر کئے جائیں گے کہا جائے گا کہ تم اپنی دنبی زندگی میں اپنے حصہ کی نعمتیں حاصل کرچکے اور ان سے خوب فائدہ اٹھا چکے سو آج تم کو اس تکبر کے باعث جو تم ناحق دنیا میں کیا کرتے تھے اور ان نافرمانیوں کے باعث جو تم کرتے رہتے تھے ذلیل کرنے والے عذاب کی سزا دی جائے گی۔
وَ اذْكُرْ اَخَا عَادٍ١ؕ اِذْ اَنْذَرَ قَوْمَهٗ بِالْاَحْقَافِ وَ قَدْ خَلَتِ النُّذُرُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ مِنْ خَلْفِهٖۤ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 46:21 in the Quran reader
اور اے پیغمبر آپ قوم عاد کے بھائی یعنی ہود کا ذکر کیجئے جبکہ اس نے اپنی قوم کو جو کہ ایک ریگستانی علاقہ میں آباد تھی ڈرایا اور یقینا ہود (علیہ السلام) سے پہلے بھی اور اس کے پیچھے بھی بہت سے ڈرانے والے گزر چکے ہیں ہود (علیہ السلام) نے کہا کہ تم خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو میں تم پر ایک بڑے سخت دن کا عذاب سے ڈرتا ہوں۔
قَالُوْۤا اَجِئْتَنَا لِتَاْفِكَنَا عَنْ اٰلِهَتِنَا١ۚ فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 46:22 in the Quran reader
قوم کے لوگوں نے کہا کیا تو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ ہم کو ہمارے معبودوں سے پھیر دے اچھا اگر تو سچا ہے تو جس عذاب کا ہم سے وعدہ کرتا ہے اسے ہم پر لے آ۔
قَالَ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ١ۖ٘ وَ اُبَلِّغُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ Open ayah 46:23 in the Quran reader
ہود (علیہ السلام) نے کہا اس کا علم تو صرف اللہ ہی کو ہے اور میں تو تم کو وہ پیغام پہنچاتا ہوں جو مجھ کو دے کر بھیجا گیا ہے مگر میں تم کو دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت ونادانی کی باتیں کررہے ہو۔
فَلَمَّا رَاَوْهُ عَارِضًا مُّسْتَقْبِلَ اَوْدِیَتِهِمْ١ۙ قَالُوْا هٰذَا عَارِضٌ مُّمْطِرُنَا١ؕ بَلْ هُوَ مَا اسْتَعْجَلْتُمْ بِهٖ١ؕ رِیْحٌ فِیْهَا عَذَابٌ اَلِیْمٌۙ Open ayah 46:24 in the Quran reader
پھر جب انہوں نے اس عذاب موعود کو ایک بادل کی شکل میں اپنے میدانوں کی جانب آتا ہوا دیکھا تو کہنے لگے یہ بادل ہے جو ہم پر برسے گا یہ بات نہیں بلکہ یہ وہ عذاب ہے جس کی تم جلدی کیا کرتے تھے یہ سخت آندھی ہے جس میں درد ناک عذاب ہے۔
تُدَمِّرُ كُلَّ شَیْءٍۭ بِاَمْرِ رَبِّهَا فَاَصْبَحُوْا لَا یُرٰۤى اِلَّا مَسٰكِنُهُمْ١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْقَوْمَ الْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 46:25 in the Quran reader
یہ آندھی ہر ایک چیز کو اپنے رب کے حکم سے درہم برہم کر ڈالے گی چناچہ وہ ایسے ہوگئے کہ ان کے گھروں کے سوا اور کچھ نظرنہ آتا تھا ہم مجرموں کو اسی طرح سزادیا کرتے ہیں۔
وَ لَقَدْ مَكَّنّٰهُمْ فِیْمَاۤ اِنْ مَّكَّنّٰكُمْ فِیْهِ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ سَمْعًا وَّ اَبْصَارًا وَّ اَفْئِدَةً١ۖ٘ فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ سَمْعُهُمْ وَ لَاۤ اَبْصَارُهُمْ وَ لَاۤ اَفْئِدَتُهُمْ مِّنْ شَیْءٍ اِذْ كَانُوْا یَجْحَدُوْنَ١ۙ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠ Open ayah 46:26 in the Quran reader
اور بلاشبہ ہم نے ان لوگوں کو ان چیزوں کی قدرت دی تھی کہ جن چیزوں کی قدرت تم کو نہیں دی اور ہم نے ان کو کان اور آنکھیں اور دل دیئے تھے لیکن وہ لوگ چونکہ اللہ کی آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے اس لئے نہ ان کے کان ہی ان کے کچھ کام آئے اور نہ ان کی آنکھیں اور نہ ان کے دل اور جس عذاب کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے اسی نے ان کو آگھیرا۔
وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَا مَا حَوْلَكُمْ مِّنَ الْقُرٰى وَ صَرَّفْنَا الْاٰیٰتِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ Open ayah 46:27 in the Quran reader
اور بلا شبہ ہم نے تمہارے آس پاس کی اور بستیوں کو بھی تباہ و برباد کیا ہے اور ہم طرح طرح سے ان کو اپنی نشانیاں دکھائیں تاکہ وہ باز آجائیں۔
فَلَوْ لَا نَصَرَهُمُ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ قُرْبَانًا اٰلِهَةً١ؕ بَلْ ضَلُّوْا عَنْهُمْ١ۚ وَ ذٰلِكَ اِفْكُهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ Open ayah 46:28 in the Quran reader
پھر خدا کے سوا جن جن چیزوں کو ان لوگوں نے خدا کا تقرب حاصل کرنے کی غرض سے معبود بنارکھا تھا ان معبودوں نے ان مشرکوں کی کوئی مدد کیوں نہیں کی بلکہ وہ سب جھوٹے معبود ان سے غائب ہوگئے اور یہ غیر اللہ کو معبود بنانا ان مشرکوں کا محض بہتان اور افرتا پردازی تھی۔
وَ اِذْ صَرَفْنَاۤ اِلَیْكَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ یَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْاٰنَ١ۚ فَلَمَّا حَضَرُوْهُ قَالُوْۤا اَنْصِتُوْا١ۚ فَلَمَّا قُضِیَ وَ لَّوْا اِلٰى قَوْمِهِمْ مُّنْذِرِیْنَ Open ayah 46:29 in the Quran reader
اور اے پیغمبر اس واقعہ کو بیان کیجئے کہ جب ہم نے جنات کی ایک جماعت کو آپ کی جانب متوجہ کردیا اور وہ قرآن سننے لگے غرض جب وہ قرآن کی تلاوت کے پاس آپہنچے تو آپس میں کہنے لگے خاموش ہوجائو پھر جب قرآن کی تلاوت ہوچکی تو وہ جن اپنی قوم کو آگاہ کرنے کی غرض سے قوم کے پاس واپس گئے۔
قَالُوْا یٰقَوْمَنَاۤ اِنَّا سَمِعْنَا كِتٰبًا اُنْزِلَ مِنْۢ بَعْدِ مُوْسٰى مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ یَهْدِیْۤ اِلَى الْحَقِّ وَ اِلٰى طَرِیْقٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 46:30 in the Quran reader
وہاں جاکر انہوں نے کہا اے برادران قوم ہم ایک ایسی کتاب سن کر آرہے ہیں جو موسیٰ (علیہ السلام) کے بعدنازل کی گئی ہے وہ کتاب اپنے سے پہلے کی تمام آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور وہ کتاب دین حق کی اور صحیح راہ کی جانب رہنمائی کرتی ہے۔
یٰقَوْمَنَاۤ اَجِیْبُوْا دَاعِیَ اللّٰهِ وَ اٰمِنُوْا بِهٖ یَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَ یُجِرْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ Open ayah 46:31 in the Quran reader
اے برادران قوم تم اللہ کے داعی یعنی محمد ﷺ کی بات مانو اور اس پر ایمان لے آئو اگر ایسا کرو گے تو خدا تعالیٰ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تم کو دردناک عذاب سے پناہ دے گا۔
وَ مَنْ لَّا یُجِبْ دَاعِیَ اللّٰهِ فَلَیْسَ بِمُعْجِزٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَیْسَ لَهٗ مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءُ١ؕ اُولٰٓئِكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 46:32 in the Quran reader
اور جو شخص اللہ کی طرف بلانیوالے کی بات نہ مانے گا تو وہ زمین میں کہیں بھاگ کر خدا کو ہرا نہیں سکے گا اور نہ اس کا خدا کے سوا کوئی حمایتی ہوگا یہی وہ لوگ ہیں جو کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں۔
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ لَمْ یَعْیَ بِخَلْقِهِنَّ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیَِۧ الْمَوْتٰى١ؕ بَلٰۤى اِنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 46:33 in the Quran reader
کیا منکرین قیامت نے اس بات کو نہیں سمجھا کہ جس خدا نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے میں ذرا بھی نہیں تھکا وہی خدا مردوں کو زندہ کرنے پر بھی قادر ہے کیوں نہیں بیشک ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
وَ یَوْمَ یُعْرَضُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَلَى النَّارِ١ؕ اَلَیْسَ هٰذَا بِالْحَقِّ١ؕ قَالُوْا بَلٰى وَ رَبِّنَا١ؕ قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ Open ayah 46:34 in the Quran reader
اور وہ دن قابل ذکر ہے کہ جس دن کفار دوزخ کے روبرو لائے جائیں گے اور ان سے کہا جائیگا کیا یہ دوزخ ایک غیر مشتبہ حقیقت نہیں ہے وہ جواب دیں گے ہم کو اپنے رب کی قسم بیشک یہ ایک غیر مشتبہ حقیقت ہے ارشاد ہوگا اب اس کفر کے بدلے میں جو تم کیا کرتے تھے اس عذاب کا مزہ چکھو۔
فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَ لَا تَسْتَعْجِلْ لَّهُمْ١ؕ كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَ مَا یُوْعَدُوْنَ١ۙ لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا سَاعَةً مِّنْ نَّهَارٍ١ؕ بَلٰغٌ١ۚ فَهَلْ یُهْلَكُ اِلَّا الْقَوْمُ الْفٰسِقُوْنَ۠ Open ayah 46:35 in the Quran reader
سو اے پیغمبر جس طرح اور ذی ہمت پیغمبروں نے صبر کا شیوہ اختیار کیا تھا آپ بھی صبر کرتے رہیے اور ان کافروں کے لئے عذاب کی جلدی نہ کیجئے جس دن یہ لوگ اس چیز کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے تو یوں خیال کریں گے کہ گویا وہ دنیا میں پورے دن میں سے صرف کوئی گھڑی بھر رہے ہوں گے یہ قرآن اتمام حجت کی غرض سے پہنچا دینا ہے پس اب وہی تباہ کئے جائیں گے جو نافرمان ہیں۔