40. Surah Al-Ghaafir
غافرThe Forgiver · 85 ayahsکشف الرحمٰن
وَ یٰقَوْمِ مَا لِیْۤ اَدْعُوْكُمْ اِلَى النَّجٰوةِ وَ تَدْعُوْنَنِیْۤ اِلَى النَّارِؕ Open ayah 40:41 in the Quran reader
اور اے میری قوم کے لوگوآخر یہ بات کیا ہے کہ میں تم کو نجات کی طرف بلاتا ہوں اور تم مجھ کو دوزخ کی آگ کی طرف بلاتے ہو۔
تَدْعُوْنَنِیْ لِاَكْفُرَ بِاللّٰهِ وَ اُشْرِكَ بِهٖ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌ١٘ وَّ اَنَا اَدْعُوْكُمْ اِلَى الْعَزِیْزِ الْغَفَّارِ Open ayah 40:42 in the Quran reader
تم مجھ کو اس لئے بلاتے ہوں کہ میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفرکروں اور اس کے ساتھ ایسی چیز کو شریک ٹھہرائوں جس کے شریک ہونے کی میرے پاس کوئی بھی دلیل نہیں اور میں تم کو اس خدا کی طرف بلاتا ہوں کو کمال قوت اور کمال مغفرت کا مالک ہے۔
لَا جَرَمَ اَنَّمَا تَدْعُوْنَنِیْۤ اِلَیْهِ لَیْسَ لَهٗ دَعْوَةٌ فِی الدُّنْیَا وَ لَا فِی الْاٰخِرَةِ وَ اَنَّ مَرَدَّنَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ اَنَّ الْمُسْرِفِیْنَ هُمْ اَصْحٰبُ النَّارِ Open ayah 40:43 in the Quran reader
یہ یقینی امر ہے کہ تم مجھ کو اس کی طرف بلاتے ہو جو خود اپنی طرف دعوت دیتے اور بلانے کی صلاحیت نہ دنیا میں رکھتا ہے اور نہ آخرت میں اور کچھ شک نہیں کہ ہم سب کی بازگشت اللہ ہی کی طرف ہے اور کچھ شک نہیں کہ جو لوگ حد سے تجاوز کرنے والے ہیں وہی اہل جہنم ہیں۔
فَسَتَذْكُرُوْنَ مَاۤ اَقُوْلُ لَكُمْ١ؕ وَ اُفَوِّضُ اَمْرِیْۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِ Open ayah 40:44 in the Quran reader
سو میں تم سے جو کچھ کہہرہا ہوں تم لوگ میری اس بات کو آگے چل کر یاد کرو گے اور میں اپنا معاملہ خدا کے سپرد کرتا ہوں بلا شبہ اللہ تعالیٰ سب بندوں کا نگراں ہے۔
فَوَقٰىهُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِ مَا مَكَرُوْا وَ حَاقَ بِاٰلِ فِرْعَوْنَ سُوْٓءُ الْعَذَابِۚ Open ayah 40:45 in the Quran reader
چناچہ اللہ تعالیٰ نے اس مومن کو ان لوگوں کی شرارت آمیز چالوں سے محفوظ رکھا اور فرعون والوں کو بدترین عذاب نے آگھیرا۔
اَلنَّارُ یُعْرَضُوْنَ عَلَیْهَا غُدُوًّا وَّ عَشِیًّا١ۚ وَ یَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ١۫ اَدْخِلُوْۤا اٰلَ فِرْعَوْنَ اَشَدَّ الْعَذَابِ Open ayah 40:46 in the Quran reader
صبح اور شام یہلوگ آگ کے سامنے لائے جاتے ہیں اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن ارشاد ہوگا کہ فرعون والوں کو نہایت سخت عذاب میں داخل کرو۔
وَ اِذْ یَتَحَآجُّوْنَ فِی النَّارِ فَیَقُوْلُ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا نَصِیْبًا مِّنَ النَّارِ Open ayah 40:47 in the Quran reader
اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب کفار جہنم میں باہم جھگڑتے ہوں گے پھر کمزور لوگ جو تابع تھے اپنے رئوسا متکبریں سے کہیں گے کہ ہم دنیا میں تمہارے کہنے پرچلا کرتے تھے تو کیا تم آج ہم پر سے آگ کا کوئی حصہ ہٹا سکتے ہو۔
قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُلٌّ فِیْهَاۤ١ۙ اِنَّ اللّٰهَ قَدْ حَكَمَ بَیْنَ الْعِبَادِ Open ayah 40:48 in the Quran reader
رئوسا متکبرین جواب دیں گے کہ ہم سب ہی اس آگ میں پڑے ہیں اللہ تعالیٰ کو بندوں کے درمیان جو فیصلہ کرنا تھا وہ کرچککا ۔
وَ قَالَ الَّذِیْنَ فِی النَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ ادْعُوْا رَبَّكُمْ یُخَفِّفْ عَنَّا یَوْمًا مِّنَ الْعَذَابِ Open ayah 40:49 in the Quran reader
اور اہل جہنم جہنم کی حفاظت کرنے والے فرشتوں سے کہیں گے کہ تم ہی اپنے پروردگار سے دعا کرو کہ وہ ہمارے سے عذاب میں کسی دن تو کچھ تخفیف کردے۔
قَالُوْۤا اَوَ لَمْ تَكُ تَاْتِیْكُمْ رُسُلُكُمْ بِالْبَیِّنٰتِ١ؕ قَالُوْا بَلٰى١ؕ قَالُوْا فَادْعُوْا١ۚ وَ مَا دُعٰٓؤُا الْكٰفِرِیْنَ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ۠ Open ayah 40:50 in the Quran reader
وہ فرشتے کہیں گے کیا تمہارے پاس تمہارا رسول واضح معجزات لے کر نہیں آئے تھے اہل جہنم کہیں گے کہ ہاں رسول تو آتے رہتے تھے اس پر فرشتے کہیں گے تو بس اب تم خود ہی دعا کرو اور کافروں کی دعا کچھ نہیں مگر محض بےسود و نتیجہ۔
اِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْاَشْهَادُۙ Open ayah 40:51 in the Quran reader
بیشک ہم اپنے رسولوں کی اور ایمان والوں کی دنیوی زندگی میں بھی مدد کرتے ہیں اور اس دن بھی مدد کریں گے جس دن گواہی دینے والے گواہی دینے کھڑے ہوں گے۔
یَوْمَ لَا یَنْفَعُ الظّٰلِمِیْنَ مَعْذِرَتُهُمْ وَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ Open ayah 40:52 in the Quran reader
وہ دن وہ ہے جس دن کافروں کو ان کا کوئی عذر نفع نہ دے اور ان کے لئے خدا کی لعنت ہوگی اور ان کے رہنے کو برا گھر ہوگا۔
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْهُدٰى وَ اَوْرَثْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْكِتٰبَۙ Open ayah 40:53 in the Quran reader
اور بلاشبہ ہم نے موسیٰ کو ہدایت یعنی کتاب عطا فرمائی اور ہم نے بنی اسرائیل کو ایک ایسی کتاب کا وارث بنایا۔
هُدًى وَّ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ Open ayah 40:54 in the Quran reader
جو اہل عق وخرد کے لئے موجب ہدایت و نصیحت تھی۔
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ اسْتَغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِبْكَارِ Open ayah 40:55 in the Quran reader
تو اے پیغمبر آپ صبر سے کام لیجئے بیشک اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے اور اپنے گناہ کی معاف طلب کیجئے اور شام اور صبح حمدوثناء کے ساتھ اپنے رب کی پاکی بیان کیا کیجئے۔
اِنَّ الَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ بِغَیْرِ سُلْطٰنٍ اَتٰىهُمْ١ۙ اِنْ فِیْ صُدُوْرِهِمْ اِلَّا كِبْرٌ مَّا هُمْ بِبَالِغِیْهِ١ۚ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ Open ayah 40:56 in the Quran reader
بیشک جو لوگ بغیر کسی سند کے جوان کو پہنچی ہو اللہ تعالیٰ کی آیتوں میں جھگڑے نکالا کرتے ہیں تو اور کچھ نہیں ان لوگوں کے دلوں میں صرف بڑا بننے کی ایک ایسی خواہش ہے کہ جس خواہش تک یہ کبھی پہنچنے والے نہیں سو اے پیغمبر آپ ان کے شر سے خدا کی پناہ مانگتے رہیے بلا شبہ وہی سننے والا دیکھنے والا ہے۔
لَخَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 40:57 in the Quran reader
بالیقین آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا انسانوں کے پیدا کرنے سے بڑا کام ہے مگر اکثر لوگ اتنی بات بھی نہیں سمجھتے۔
وَ مَا یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُ١ۙ۬ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ لَا الْمُسِیْٓءُ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَتَذَكَّرُوْنَ Open ayah 40:58 in the Quran reader
اور اندھا اور دیکھنے والا دونوں برابر نہیں ہوتے اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے وہ بدکار دونوں برابر نہیں ہوتے تم لوگ بہت ہی کم غور کرتے ہو۔
اِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِیَةٌ لَّا رَیْبَ فِیْهَا وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 40:59 in the Quran reader
یقین رکھو قیامت ضرور آنے والی ہے اس میں کسی طرح کا بھی شک نہیں مگر اکثر لوگ اس کی تصدیق نہیں کرتے۔
وَ قَالَ رَبُّكُمُ ادْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِیْ سَیَدْخُلُوْنَ جَهَنَّمَ دٰخِرِیْنَ۠ Open ayah 40:60 in the Quran reader
اور تمہارے پروردگار نے فرمایا کہ مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا کو قبول کروں گا یقین مانو جو لوگ میری عبادت سے سرتابی کرتے ہیں وہ عنقریب ذلیل ہوکر جہنم میں داخل ہوں گے۔
اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ النَّهَارَ مُبْصِرًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَشْكُرُوْنَ Open ayah 40:61 in the Quran reader
اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی تاکہ تم اس میں آرام حاصل کرو اور اس نے دن کو روشن اور دکھانے والا بنایا بیشک اللہ تعالیٰ لوگوں پر بڑا ہی فضل کرنے والا ہے لیکن اکثر لوگ اس کا شکر نہیں بجا لاتے۔
ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ١ۘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ٘ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ Open ayah 40:62 in the Quran reader
یہ ہے اللہ پروردگار تمہارا وہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اس کے سوا اور کوئی حقیقی معبود نہیں تو پھر اب تم پھرے کہاں چلے جارہے ہو ۔
كَذٰلِكَ یُؤْفَكُ الَّذِیْنَ كَانُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ یَجْحَدُوْنَ Open ayah 40:63 in the Quran reader
جس طرح یہ لوگ الٹے پھرے جارہے ہیں اسی طرح وہ لوگ پھیر دیئے جاتے ہیں جو خدا کی آیتوں کا انکار کیا کرتے ہیں۔
اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً وَّ صَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَ رَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ١ۖۚ فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 40:64 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ وہ ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے قرارگاہ اور آسمان کو چھت بنایا اور اسی نے تمہاری شکل و صورت بنائی سو اس نے تمہاری صورتیں بہترین بنائیں اور کھانے کو تمہیں پاکیزہ یعنی لذیذ چیزیں عطا فرمائیں یہ ہے اللہ تمہارا پروردگار سو اللہ تعالیٰ نے بہت عالیشان ہے جو تمام عالموں ککا پروردگار ہے۔
هُوَ الْحَیُّ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 40:65 in the Quran reader
وہی زندہ ہے اس کے سوا کوئی اور عبادت کے لائق نہیں سو تم خالص اسی کی فرمانبرداری کے اعتقاد سے اس کو پکارا کرو تمام تعریفیں اسی خدا کو سزاوار ہیں جو تمام عالموں کا رب ہے۔
قُلْ اِنِّیْ نُهِیْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَمَّا جَآءَنِیَ الْبَیِّنٰتُ مِنْ رَّبِّیْ١٘ وَ اُمِرْتُ اَنْ اُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 40:66 in the Quran reader
اے پیغمبر آپ کہہ دیجئے مجھے اس بات سے منع کیا گیا ہے جن کو تم خدا کے سوا پکارا کرتے ہو میں ان کی عبادت کروں جبکہ میرے رب کی جانب سے میرے پاس واضح دلائل پہنچ چکے اور مجھ کو یہ حکمدیا گیا ہے کہ میں رب العالمین کا فرمانبردار ہوں۔
هُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ یُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوْۤا اَشُدَّكُمْ ثُمَّ لِتَكُوْنُوْا شُیُوْخًا١ۚ وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّتَوَفّٰى مِنْ قَبْلُ وَ لِتَبْلُغُوْۤا اَجَلًا مُّسَمًّى وَّ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ Open ayah 40:67 in the Quran reader
وہ وہ ذات ہے جس نے تم کو یعنی آدم (علیہ السلام) کو ابتداء میں مٹی سے بنایا پھر نطفہ سے پھر جمے ہوئے خون سے بنایا پھر تم کو بچہ بنا کر باہر نکالتا ہے پھر تم کو زندہ رکھتا ہے تاکہ تم اپنی جوانی کے کمال کو پہنچ جائو پھر تم کو اور زندہ رکھتا ہے تاکہ تم بوڑھے ہوجائو اور بعض تم میں سے وہ ہیں جو اس سے پہلے مرجاتے ہیں اور تم میں سے ہر ایک کو ایک خاص عمر دیتا ہے تاکہ تم سب وقت معین تک پہنچ جائو اور تاکہ تم سمجھ سے کام لو۔
هُوَ الَّذِیْ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ۚ فَاِذَا قَضٰۤى اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ۠ Open ayah 40:68 in the Quran reader
وہی ہے جو زندگی عطا کرتا ہے اور موت دیتا ہے اور وہ جب کسی کام کو پورا کرنا چاہتا ہے تو بس اس کو اتنا کہہ دیتا ہے کہ ہوجا سو وہ ہوجاتا ہے۔
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ١ؕ اَنّٰى یُصْرَفُوْنَ٤ۖۛۚ Open ayah 40:69 in the Quran reader
اے پیغمبر کیا آپ نے ان لوگوں کے حال پر نظر نہیں کی جو اللہ کی آیتوں میں جھگڑے نکالا کرتے ہیں یہ لوگ کہاں الٹے پھرے جارہے ہیں۔
الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِالْكِتٰبِ وَ بِمَاۤ اَرْسَلْنَا بِهٖ رُسُلَنَا١ۛ۫ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَۙ Open ayah 40:70 in the Quran reader
یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے اس کتاب یعنی قرآن کی تکذیب کی اور ان چیزوں کی بھی تکذیب کی جو چیزیں ہم نے اپنے رسولوں کو دے کر بھیجا تھا سو ان لوگوں کو عنقریب اپنا انجام معلوم ہواجاتا ہے۔
اِذِ الْاَغْلٰلُ فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ وَ السَّلٰسِلُ١ؕ یُسْحَبُوْنَۙ Open ayah 40:71 in the Quran reader
جب کہ ان کی گردنوں میں طوق اور زنجریں ہوں گی اور ان کو گھسیٹتے ہوئے۔
فِی الْحَمِیْمِ١ۙ۬ ثُمَّ فِی النَّارِ یُسْجَرُوْنَۚ Open ayah 40:72 in the Quran reader
سخت کھولتے ہوئے پانی میں لے جائیں گے پھر یہ لوگ آگ میں جھونک دیئے جائیں گے۔
ثُمَّ قِیْلَ لَهُمْ اَیْنَ مَا كُنْتُمْ تُشْرِكُوْنَۙ Open ayah 40:73 in the Quran reader
پھر ان لوگوں سے پوچھا جائے گا کہ خدا کے سوا جن معبودوں کو تم شریک بتاتے تھے۔
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ قَالُوْا ضَلُّوْا عَنَّا بَلْ لَّمْ نَكُنْ نَّدْعُوْا مِنْ قَبْلُ شَیْئًا١ؕ كَذٰلِكَ یُضِلُّ اللّٰهُ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 40:74 in the Quran reader
وہ اب کہاں ہیں وہ جواب دیں گے کہ وہ تو سب ہم سے کہیں غائب ہوگئے بلکہ اصل بات یہ ہے کہ ہم تو اس علم سے پہلے کسی کو بھی نہیں پوجتے تھے اللہ تعالیٰ اسی طرح کافروں کو غلطی میں مبتلا رکھتا ہے۔
ذٰلِكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَفْرَحُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَمْرَحُوْنَۚ Open ayah 40:75 in the Quran reader
یہ عذاب اس کا بدلا ہے جو تم زمین میں ناحق اتراتے پھرتے تھے اور نیز اس کا بدلا ہے جو تم اکڑتے پھرتے تھے
اُدْخُلُوْۤا اَبْوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ۚ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِیْنَ Open ayah 40:76 in the Quran reader
جائو جہنم میں ہمیشہ رہنے کے لئے اس کے دروازوں میں داخل ہوجائو سو وہ دوزخ کیا بری قرار گاہ ہے تکبر کرنے والوں کی۔
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ١ۚ فَاِمَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ فَاِلَیْنَا یُرْجَعُوْنَ Open ayah 40:77 in the Quran reader
سو اے پیغمبر آپ صبر سے کام لیجئے بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے پھر جو وعدے ہم ان سے کرتے ہیں خواہ ان میں سے بعض کا وقوع ہم آپ کو دکھادیں یا ان کے وقوع ہم آپ کو دکھادیں یا ان کے وقوع سے قبل ہم آپ کی عمر پوری کردیں بہرحال وہ ہماری ہی طرف واپس کئے جائیں گے ۔
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ مِنْهُمْ مَّنْ قَصَصْنَا عَلَیْكَ وَ مِنْهُمْ مَّنْ لَّمْ نَقْصُصْ عَلَیْكَ١ؕ وَ مَا كَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ یَّاْتِیَ بِاٰیَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَمْرُ اللّٰهِ قُضِیَ بِالْحَقِّ وَ خَسِرَ هُنَالِكَ الْمُبْطِلُوْنَ۠ Open ayah 40:78 in the Quran reader
اور بلا شبہ ہم نے آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیجے ہیں جن سے کچھ تو وہ ہیں کے ان کے حالات ہم نے آپ سے بیان کردیئے ہیں اور بعض ان میں سے وہ ہیں جن کا بیان ہم نے آپ سے نہیں کیا اور کسی رسول کو یہ مقدور نہ تھا کہ وہ خدا کے حکم کے بغیر کوئی معجزہ ظاہر کرسکتے پھر جب وقت اللہ تعالیٰ کا حکم آئے گا تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جائے گا اور اس وقت اہل باطل سخت خسارے میں رہیں گے۔
اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَنْعَامَ لِتَرْكَبُوْا مِنْهَا وَ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ٘ Open ayah 40:79 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ وہ ہے جس نے تمہارے لئے مواشی پیدا کئے تاکہ تم ان میں سے بعض کو سواری لو اور ان میں سے بعض کو تم کھاتے بھی ہو۔
وَ لَكُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ وَ لِتَبْلُغُوْا عَلَیْهَا حَاجَةً فِیْ صُدُوْرِكُمْ وَ عَلَیْهَا وَ عَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَؕ Open ayah 40:80 in the Quran reader
اور تمہارے لئے ان مواشی میں اور بھی بہت سے منافع ہیں اور یہ غرض بھی ہے کہ تم ان پر سوار ہوکر اپنی اس ضرورت تک پہنچ جائو جو تمہارے دلوں میں ہے اور تم ان چوپایوں پر اور کشتیوں پر چڑھے چڑھے پھرتے ہو ۔