99. Surah Az-Zalzala

الزلزلةThe Earthquake · 8 ayahsجواھر القرآن

Ayah 99:1

اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَاۙ Open ayah 99:1 in the Quran reader

جب2 ہلا ڈالے زمین کو اس کے بھونچال سے

2:۔ ” اذا زلزلت “ یہ وہ زلزلہ ہے جو نفخہ اولی کے وقت آئے گا جس سے زمین اپنی تہ تک ہل جائیگی اور یہ زلزلہ اس قدرسخت اور شدید ہوگا کہ زمین پر کوئی جاندار زندہ نہ رہے گا پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر ہموار ہوجائیں گے دریا اور سمندر خشک ہو کر زمین کے برابر ہوجائیں گے۔
Ayah 99:2

وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَاۙ Open ayah 99:2 in the Quran reader

اور نکال3 باہر کرے زمین اپنے اندر سے بوجھ

3:۔ ” واخرجت الارض “ اثقال، ثقل کی جمع ہے۔ یعنی بوجھ، مراد اموات ہیں۔ نفخہ ثانیہ کے وقت زمین اپنے اندر سموئے ہوئے تمام مردوں کو باہر نکال دے گی اور وہ سب زندہ ہو کر میدان حشر کی طرف چل دیں گے۔
Ayahs 99:3–5

وَ قَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَاۚ Open ayah 99:3 in the Quran reader

اور کہے4 آدمی اس کو کیا ہوگیا

یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ Open ayah 99:4 in the Quran reader

اس دن کہہ ڈالے گی وہ اپنی باتیں

بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَاؕ Open ayah 99:5 in the Quran reader

اس واسطے کہ تیرے رب نے حکم بھیجا اس کو

4:۔ ” وقال الانسان “ اس دن انسان حیرت و تعجب سے کہے گا زمین کو کیا ہوگیا ہے وہ اس قدر کیوں جھٹکے کھا رہی ہے یا اس کا تعلق ما بعد سے ہے یعنی ” یومئذ تحدث اخبارھا “ قیامت کے دن زمین ساری باتیں صاف صاف بیان کردے گی بندوں نے جو جو نیک و بد کام اس پر کیے ہیں وہ سب بتادے گی تو انسان اس پر حیرت واستعجاب سے کہے گا زمین کو کیا ہوگیا ہے وہ آج سب کچھ بتا رہی ہے۔ ” بان ربک اوحی لہا “ زمین اس لیے سب کچھ ظاہر کرے گی کہ اللہ تعالیٰ کا اس کو حکم ہوگا۔ ” ولباء للسببیۃ ای تحدث بسبب ایحاء ربک لہا وامرہ سبحانہ ایاھا بالتحدیث (روح ج 30 ص 210) ۔
Ayah 99:6

یَوْمَئِذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا١ۙ۬ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْؕ Open ayah 99:6 in the Quran reader

اس دن5 ہو پڑیں گے لوگ طرح طرح پر کہ ان کو دکھا دیے جائیں ان کے عمل

5:۔ ” یومئذ یصدر “ یہ ” اذا زلزلت الارض “ کی جزاء ہے۔ اشتاتا، متفرقین۔ اپنے اعمال کے اعتبار سے جدا جدا طبقوں اور جماعتوں میں بٹ کر حساب کتاب سے واپس ہوں گے کوئی خوش و خرم اور چمکتے چہرے کے ساتھ اور کوئی افسردہ سیاہ فام۔ ” لیروا اعمالہم “ مضاف محذوف ہے۔ ای جزاء اعمالہم (روح) تاکہ ان کو ان کے اعمال کا اجر وثواب دکھایا جائے۔
Ayahs 99:7–8

فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗؕ Open ayah 99:7 in the Quran reader

سو جس6 نے کی ذرہ بھر بھلائی وہ دیکھ لے گا

وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ۠ Open ayah 99:8 in the Quran reader

اسے اور جس نے کی ذرہ بھر برائی وہ دیکھ لے گا اسے

6:۔ ” فمن یعمل “ نیک و بد کی تفصیل ہے جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہوگی اس کو اس کی بھی جزاء ملے گی اور وہ اس کی جزاء وہاں دیکھ لے گا اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ بھی اس کی جزاء دیکھ لے گا بشرطیکہ عفو نہ کیا گیا ہو۔