97. Surah Al-Qadr

القدرThe Power, Fate · 5 ayahsجواھر القرآن

Ayahs 97:1–2

اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِۚۖ Open ayah 97:1 in the Quran reader

ہم نے اس کو اتارا2 شب قدر میں

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِؕ Open ayah 97:2 in the Quran reader

اور تو نے کیا سمجھا کہ کیا ہے شب قدر

2: ” انا انزلناہ “۔ نازل کرنے سے مراد ابتداء نزول ہے یا لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر بیت العزۃ میں سارا قرآن نازل کرنا مراد ہے۔ ” قدر “ کے معنی تقدیر کے ہیں یعنی اندازہ مقرر کرنا اس رات میں چونکہ سال بھر کے اہم کاموں کا فیصلہ ہوتا ہے اس لیے اسے لیلۃ القدر کہا گیا۔ یا ” قدر ‘ کے معنی عظمت و شرافت کے ہیں اور اسی عظمت و شرف کی وجہ سے اسے لیلۃ القدر کا نام دیا گیا۔ ان اللہ تعالیٰ یقد فیہا ما یشاء من امرہ الی مثلہا من السنۃ القابلۃ۔ وقیل انما سمیت بذلک لعظمتہا و قدرہا و شرفہا (قرطبی ج 20 ص 130) ۔ ” وما ادراک ما لیلۃ القدر “ یہ لیلۃ القدر کی عظمت و فضیلت کا بیان ہے۔ ہم نے قرآن کو شب قدر میں نازل فرمایا۔ تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے یعنی وہ رات بڑی عظمت و برکت والی ہے اس رات میں رحمت کے بہت سے آثار ظاہر ہوتے ہیں۔
Ayah 97:3

لَیْلَةُ الْقَدْرِ١ۙ۬ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍؕؔ Open ayah 97:3 in the Quran reader

شب قدر3 بہتر ہے ہزار مہینے سے

3:۔ ” لیلۃ القدر “ شب قدر کی برکات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ ایک رات دوسرے ایک ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے۔ واشبہ الاقوال فی ذلک بظاہر التنزیل قول من قال : عمل فی لیلۃ القدر خیر من عمل الف شہر لیس فیہا لیلۃ القدر (ابن جریر) ۔
Ayah 97:4

تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ١ۚ مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ Open ayah 97:4 in the Quran reader

اترتے ہیں4 فرشتے اور روح اس میں اپنے رب کے حکم سے ہر کام پر

4:۔ ” تنزل الملئکۃ “ لیلۃ القدر کی برکات میں سے ایک یہ ہے کہ اس رات میں بےشار فرشتے جن میں حضرت جبرئیل (علیہ السلام) خاص طور سے قابل ذکر ہیں، نازل ہوتے ہی۔ ای بکل امر قدر اللہ وقضاہ فی تلک السنۃ الی قابل (قرطبی) ۔
Ayah 97:5

سَلٰمٌ١ۛ۫ هِیَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ۠ Open ayah 97:5 in the Quran reader

امان ہے5 وہ رات صبح کے نکلنے تک

5:۔ ” سلام “ اس رات کی برکات میں سے ایک یہ ہے کہ یہ رات سراپا امن و سلامتی اور خیر ہے اور اس میں کوئی شر نہیں ہوتا۔ امام نافع مدنی فرماتے ہیں ای لیلۃ القدر سلامۃ و خیر کلہا لاشرفیہا (قرطبی) ۔ لیلۃ القدر کی یہ خیر و برکت صبح صادق کی نمود تک ہے کیونکہ طلوع صبح سے رات ختم ہوجاتی ہے۔ سورة القدر ختم ہوئی