27. Surah An-Naml
النملThe Ant · 93 ayahsتفسیرِ حقانی
قَالَ نَكِّرُوْا لَهَا عَرْشَهَا نَنْظُرْ اَتَهْتَدِیْۤ اَمْ تَكُوْنُ مِنَ الَّذِیْنَ لَا یَهْتَدُوْنَ Open ayah 27:41 in the Quran reader
سلیمان نے حکم دیا کہ اس کے تخت کو متغیر کردو (اُس کے امتحان کے لیے) تاکہ ہم دیکھیں کہ وہ راہ پر آتی ہے یا ان میں سے ہوتی ہے جو راہ نہیں پاتے۔
فَلَمَّا جَآءَتْ قِیْلَ اَهٰكَذَا عَرْشُكِ١ؕ قَالَتْ كَاَنَّهٗ هُوَ١ۚ وَ اُوْتِیْنَا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهَا وَ كُنَّا مُسْلِمِیْنَ Open ayah 27:42 in the Quran reader
پھر جب وہ آئی تو کہا گیا کہ کیا آپ کا تخت بھی ایسا ہی ہے ؟ ملکہ نے کہا گویا یہ (ہوبہو) وہی ہے اور ہم کو تو پہلے ہی معلوم ہوگیا تھا (کہ آپ برگزیدہ نبی ہیں) اور ہم تو فرمانبردار ہوچکے ہیں
وَ صَدَّهَا مَا كَانَتْ تَّعْبُدُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّهَا كَانَتْ مِنْ قَوْمٍ كٰفِرِیْنَ Open ayah 27:43 in the Quran reader
اور اس نے کہا اللہ کے سوا جو وہ غیر معبودوں کو پوجا کرتی تھی، اس سے اس کو باز رکھا 1 ؎ کیونکہ وہ کافروں میں کی تھی
قِیْلَ لَهَا ادْخُلِی الصَّرْحَ١ۚ فَلَمَّا رَاَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَّ كَشَفَتْ عَنْ سَاقَیْهَا١ؕ قَالَ اِنَّهٗ صَرْحٌ مُّمَرَّدٌ مِّنْ قَوَارِیْرَ١ؕ۬ قَالَتْ رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ وَ اَسْلَمْتُ مَعَ سُلَیْمٰنَ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ Open ayah 27:44 in the Quran reader
ملکہ سے کہا گیا کہ محل میں چلئے، پھر جب اس نے اس کو دیکھا تو اس کے صحن بلوری کو پانی سمجھی اور اپنی دونوں پنڈلیوں سے کپڑا اٹھادیا۔ سلیمان نے کہا کہ یہ تو ایک حوض ہے شیشوں سے پٹا ہوا وہ بولی کہ اے میرے رب میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا تھا اور میں سلیمان کے ساتھ اللہ کی حکم بردار ہوئی ہوں جو جہان کا رب ہے۔
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ فَاِذَا هُمْ فَرِیْقٰنِ یَخْتَصِمُوْنَ Open ayah 27:45 in the Quran reader
اور البتہ قوم ثمود کی طرف بھی ہم نے ان کے بھائی صالح کو بھیجا (یہ حکم دے کر) کہ اللہ کی بندگی کیا کرو، پھر تو وہ دو فریق ہو کر باہم جھگڑنے لگے۔
قَالَ یٰقَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُوْنَ بِالسَّیِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ١ۚ لَوْ لَا تَسْتَغْفِرُوْنَ اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ Open ayah 27:46 in the Quran reader
صالح نے کہا کہ اے قوم ! تم کس لیے نیکی سے پہلے برائی کے لیے جلدی کرتے ہو۔ تم اللہ سے معافی کیوں نہیں مانگتے تاکہ تم پر رحم کیا جاوے۔
قَالُوا اطَّیَّرْنَا بِكَ وَ بِمَنْ مَّعَكَ١ؕ قَالَ طٰٓئِرُكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُوْنَ Open ayah 27:47 in the Quran reader
اُنہوں نے کہا ہم کو تو تجھ سے اور تیرے ساتھ والوں سے نحوست معلوم ہوئی، صالح نے کہا تمہاری نحوست خدا کی طرف سے ہے بلکہ تم ایک ایسی قوم ہو کہ جو آزمائش میں ڈالی گئی ہے
وَ كَانَ فِی الْمَدِیْنَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ یُّفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ Open ayah 27:48 in the Quran reader
اور وہ اس شہر میں نو شخص ایسے تھے کہ جو زمین پر فساد مچاتے پھرتے تھے اور اصلاح نہ کرتے تھے۔
قَالُوْا تَقَاسَمُوْا بِاللّٰهِ لَنُبَیِّتَنَّهٗ وَ اَهْلَهٗ ثُمَّ لَنَقُوْلَنَّ لِوَلِیِّهٖ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ اَهْلِهٖ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ Open ayah 27:49 in the Quran reader
اُنہوں نے کہا باہم اللہ کی قسم کھاؤ کہ صالح اور اس کے گھر والوں پر شب خون ماریں، پھر اس کے وارث سے کہہ دیں گے کہ ہم تو اس کے کنبہ کی ہلاکت کے وقت موجود ہی نہ تھے اور ہم بیشک سچے ہیں
وَ مَكَرُوْا مَكْرًا وَّ مَكَرْنَا مَكْرًا وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 27:50 in the Quran reader
اور انہوں نے ایک داؤ کیا تھا اور ہم نے بھی ایسا داؤ کیا کہ ان کو خبر بھی نہ ہوئی،
فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكْرِهِمْ١ۙ اَنَّا دَمَّرْنٰهُمْ وَ قَوْمَهُمْ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 27:51 in the Quran reader
پھر دیکھو ان کے مکر کا کیسا انجام ہوا کہ ہم نے ان کو اور ان کی تمام قوم کو غارت کردیا،
فَتِلْكَ بُیُوْتُهُمْ خَاوِیَةًۢ بِمَا ظَلَمُوْا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ Open ayah 27:52 in the Quran reader
پھر یہ ان کے گھر ہیں کہ خالی پڑے ہوئے ہیں، ان کے ظلم سے۔ البتہ اس میں ایک بڑی نشانی ہے،
وَ اَنْجَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَ Open ayah 27:53 in the Quran reader
ان کے لیے جو جانتے ہیں اور جو ایمان لائے اور پرہیز گاری کیا کرتے تھے، ان کو بچالیا
وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ وَ اَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ Open ayah 27:54 in the Quran reader
اور ہم نے لوط کو بھی بھیجا تھا، دیکھ (بھال) کر یہی بےحیائی کے کام کرتے ہو،
اَئِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّنْ دُوْنِ النِّسَآءِ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُوْنَ Open ayah 27:55 in the Quran reader
کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں پر خواہش کرکے آتے ہو۔ (کچھ نہیں) بلکہ تم جاہل قوم ہو،
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اَخْرِجُوْۤا اٰلَ لُوْطٍ مِّنْ قَرْیَتِكُمْ١ۚ اِنَّهُمْ اُنَاسٌ یَّتَطَهَّرُوْنَ Open ayah 27:56 in the Quran reader
پھر اس کی قوم کا اور کوئی جواب نہ تھا۔ بجز اس کے کہ یہ کہہ دیا لوط کے گھرانے کو اپنی بستی سے نکال دو ، کیونکہ یہ لوگ بڑے ستھرے ہیں،
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ١٘ قَدَّرْنٰهَا مِنَ الْغٰبِرِیْنَ Open ayah 27:57 in the Quran reader
پھر ہم نے لوط اور اس کے گھرانے کو تو بچالیا مگر اس کی بیوی کو (کیونکہ) ہم اس کو پیچھے رہ جانے والوں میں سے ٹھہرا چکے تھے
وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ۠ Open ayah 27:58 in the Quran reader
اور (باقی) سب پر (پتھروں) کا مینہ برسادیا، پھر ڈرائی ہوئی قوم کا کیا ہی برا مینہ تھا۔
قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ وَ سَلٰمٌ عَلٰى عِبَادِهِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰى١ؕ آٰللّٰهُ خَیْرٌ اَمَّا یُشْرِكُوْنَؕ Open ayah 27:59 in the Quran reader
کہو سب تعریف اللہ کو ہے اور سلام اس کے برگزیدہ بندوں پر ہے۔ بھلا اللہ بہتر ہے یا وہ کہ جن کو وہ شریک بناتے ہیں
اَمَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ اَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً١ۚ فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖ حَدَآئِقَ ذَاتَ بَهْجَةٍ١ۚ مَا كَانَ لَكُمْ اَنْ تُنْۢبِتُوْا شَجَرَهَا١ؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ بَلْ هُمْ قَوْمٌ یَّعْدِلُوْنَؕ Open ayah 27:60 in the Quran reader
بھلا کس نے آسمان و زمین بنائے اور (کس نے) تمہارے لیے آسمان سے پانی اتارا ہے ؟ پھر ہم نے ہی اس سے تروتازہ باغ اگائے، تمہیں کیا مقدور تھا کہ تم ان کے درخت اگاتے کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور بھی معبود ہے ؟ بلکہ یہ وہ ہی لوگ کجروی کررہے ہیں،
اَمَّنْ جَعَلَ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّ جَعَلَ خِلٰلَهَاۤ اَنْهٰرًا وَّ جَعَلَ لَهَا رَوَاسِیَ وَ جَعَلَ بَیْنَ الْبَحْرَیْنِ حَاجِزًا١ؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَؕ Open ayah 27:61 in the Quran reader
بھلا وہ کون ہے کہ جس نے زمین کو پھرنے کی جگہ بنایا اور اس میں ندیاں جاری کیں اور زمین کے لیے (پہاڑ) لنگر بنائے اور دو دریائوں میں پردہ رکھا، کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور بھی معبود ہے ؟ بلکہ وہ اکثر بےعلم ہیں۔
اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَ یَكْشِفُ السُّوْٓءَ وَ یَجْعَلُكُمْ خُلَفَآءَ الْاَرْضِ١ؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ Open ayah 27:62 in the Quran reader
بھلا کون ہے جو بےقرار کی دعا قبول کیا کرتا ہے اور برائی کو دور کردیتا ہے اور تم کو زمین کا خلیفہ بناتا ہے، کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور بھی خدا ہے ؟ تم بہت ہی کم سمجھتے ہو،
اَمَّنْ یَّهْدِیْكُمْ فِیْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَ مَنْ یُّرْسِلُ الرِّیٰحَ بُشْرًۢا بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ تَعٰلَى اللّٰهُ عَمَّا یُشْرِكُوْنَؕ Open ayah 27:63 in the Quran reader
وہ کون ہے جو تم کو جنگل اور دریا کی اندھیریوں میں رستہ بتلایا کرتا ہے اور کون خوش خبری کی ہوائیں چلایا کرتا ہے۔ اپنی رحمت 1 ؎ سے آگے کیا کوئی اور بھی معبود اللہ کے ساتھ ہے، اللہ ان کے شرک کرنے سے بالاتر ہے،
اَمَّنْ یَّبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ وَ مَنْ یَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١ؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 27:64 in the Quran reader
بھلا وہ کون ہے جو ازسر نو خلقت کو پیدا کرتا ہے، پھر اس کو دوبارہ بنادے گا اور کون ہے جو آسمان اور زمین سے روزی دیا کرتا ہے ؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور بھی معبود ہے ؟ کہو اپنی سند تو لاؤ اگر تم سچے ہو،
قُلْ لَّا یَعْلَمُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ الْغَیْبَ اِلَّا اللّٰهُ١ؕ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ اَیَّانَ یُبْعَثُوْنَ Open ayah 27:65 in the Quran reader
کہو اللہ کے سوا آسمانوں اور زمین کا کوئی بھی رہنے والا غیب کی بات نہیں جانتا اور اس کی بھی ان کو کیا خبر کہ وہ کب اٹھائے جائیں گے
بَلِ ادّٰرَكَ عِلْمُهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ١۫ بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْهَا١۫٘ بَلْ هُمْ مِّنْهَا عَمُوْنَ۠ Open ayah 27:66 in the Quran reader
بلکہ آخرت کے باب میں تو ان کی سمجھ گئی گزری ہے بلکہ وہ تو اس سے شک ہی میں ہیں بلکہ وہ تو اندھے ہی ہیں۔
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا ءَاِذَا كُنَّا تُرٰبًا وَّ اٰبَآؤُنَاۤ اَئِنَّا لَمُخْرَجُوْنَ Open ayah 27:67 in the Quran reader
اور منکروں نے کہہ دیا کہ کیا جب ہم اور ہمارے باپ دادا مر کر مٹی ہوگئے تو کیا ہم پھر زمین سے نکالے جائیں گے،
لَقَدْ وُعِدْنَا هٰذَا نَحْنُ وَ اٰبَآؤُنَا مِنْ قَبْلُ١ۙ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 27:68 in the Quran reader
اس کا تو ہم سے اور ہم سے پہلے باپ دادا سے بھی وعدہ ہوتا چلا آیا ہے، یہ تو صرف پہلوں کی کہانیاں ہیں۔
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 27:69 in the Quran reader
(سو اے رسول ! ) کہو تم زمین میں پھر چل کر دیکھو کہ کیا انجام ہوا، گنہگاروں کا
وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُنْ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ Open ayah 27:70 in the Quran reader
اور (اے نبی ! ) تم نہ ان پر کچھ غم کھاؤ اور نہ ان کے مکر کرنے سے دل تنگ ہوا کرو
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 27:71 in the Quran reader
اور وہ (یہ بھی) کہتے ہیں، اگر تم سچے ہو تو بتلاؤ وہ وعدہ کب پورا ہوگا۔
قُلْ عَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ رَدِفَ لَكُمْ بَعْضُ الَّذِیْ تَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 27:72 in the Quran reader
کہہ دو شاید بعض وہ چیزیں کہ جن کی تم جلدی مچا رہے ہو، تمہاری پیٹھ کے پیچھے آلگی ہوں
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَشْكُرُوْنَ Open ayah 27:73 in the Quran reader
اور البتہ آپ کا رب تو لوگوں پر فضل کرتا ہے، لیکن ان میں سے اکثر شکر بھی نہیں کرتے
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَیَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوْرُهُمْ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ Open ayah 27:74 in the Quran reader
اور البتہ آپ کا رب جانتا ہے جو کچھ کہ ان کے دلوں میں مخفی ہے اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں
وَ مَا مِنْ غَآئِبَةٍ فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 27:75 in the Quran reader
اور آسمان و زمین میں ایسی کوئی بھی مخفی بات نہیں کہ جو کتاب مبین میں درج نہ ہو۔