89. Surah Al-Fajr
الفجرThe Dawn · 30 ayahsبیان القرآن
وَ الْفَجْرِۙ Open ayah 89:1 in the Quran reader
قسم ہے فجر (کے وقت) کی۔
وَ لَیَالٍ عَشْرٍۙ Open ayah 89:2 in the Quran reader
اور (ذی الحجہ کی) دس راتوں کی۔
وَّ الشَّفْعِ وَ الْوَتْرِۙ Open ayah 89:3 in the Quran reader
اور جفت کی اور طاق کی۔ (ف 4)
وَ الَّیْلِ اِذَا یَسْرِۚ Open ayah 89:4 in the Quran reader
اور قسم ہے رات کی جب وہ چلنے لگے (یعنی گزرنے لگے) ۔
هَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍؕ Open ayah 89:5 in the Quran reader
کیوں اس قسم (مذکور) میں عقلمند کے واسطے کافی قسم بھی ہے۔ (ف 5)
اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ۪ۙ Open ayah 89:6 in the Quran reader
کیا آپ کو معلوم نہیں کہ آپ کے پروردگار نے قوم عاد یعنی قوم ارم کے ساتھ کیا معاملہ کیا۔
اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ۪ۙ Open ayah 89:7 in the Quran reader
جن کے قد و قامت ستونوں جیسے (دراز) تھے۔
الَّتِیْ لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُهَا فِی الْبِلَادِ۪ۙ Open ayah 89:8 in the Quran reader
اور جن کی برابر (زورو قوت میں دنیا بھر کے) شہروں میں کوئی شخص نہیں پیدا نہیں کیا گیا۔ (ف 1)
وَ ثَمُوْدَ الَّذِیْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ۪ۙ Open ayah 89:9 in the Quran reader
اور ( آپ کو معلوم ہے کہ) قوم ثمود کے ساتھ کیا (معاملہ کیا گیا) جو (وادی القریٰ میں (پہاڑ کے) پتھروں کو تراشا کرتے تھے (اور مکانات بنایا کرتے تھے ) ۔
وَ فِرْعَوْنَ ذِی الْاَوْتَادِ۪ۙ Open ayah 89:10 in the Quran reader
اور میخوں والے فرعون کے ساتھ۔ (ف 2)
الَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِ۪ۙ Open ayah 89:11 in the Quran reader
جنہوں نے شہروں میں سر اٹھا رکھا تھا۔
فَاَكْثَرُوْا فِیْهَا الْفَسَادَ۪ۙ Open ayah 89:12 in the Quran reader
اور ان میں بہت فساد مچا رکھا تھا۔
فَصَبَّ عَلَیْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍۚۙ Open ayah 89:13 in the Quran reader
سو آپ کے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا بر سایا۔
اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِؕ Open ayah 89:14 in the Quran reader
بیشک آپ کا رب (نافرمانوں کے) گھات میں ہے۔
فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَ نَعَّمَهٗ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَكْرَمَنِؕ Open ayah 89:15 in the Quran reader
سو آدمی کو جب اس کا پروردگار آزماتا ہے یعنی اس کو (ظاہراً ) اکرام و انعام دیتا ہے تو وہ (بطور فخر) کہتا ہے کہ میرے رب نے میری قدر بڑھا دی۔
وَ اَمَّاۤ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ فَقَدَرَ عَلَیْهِ رِزْقَهٗ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَهَانَنِۚ Open ayah 89:16 in the Quran reader
اور جب اس کو (دوسری طرح) آزماتا ہے یعنی اس کی روزی اس پر تنگ کردیتا ہے تو وہ (شکایتاً ) کہتا ہے کہ میرے رب نے میری قدر گھٹا دی۔ (ف 3)
كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُوْنَ الْیَتِیْمَۙ Open ayah 89:17 in the Quran reader
ہرگز ایسا نہیں بلکہ تم (میں اور اعمال بھی موجب عذاب ہیں چناچہ تم) لوگ یتیم کی کچھ قدر اور (خاطر) نہیں کرتے ہو۔
وَ لَا تَحٰٓضُّوْنَ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِۙ Open ayah 89:18 in the Quran reader
اور دوسروں کو بھی مسکین کو کھانا دینے کی ترغیب نہیں دیتے۔ (ف 4)
وَ تَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّاۙ Open ayah 89:19 in the Quran reader
اور تم میراث کا مال سارا سمیٹ کر کھا جاتے ہو (یعنی دوسروں کا حق بھی کھا جاتے ہو) ۔
وَّ تُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّاؕ Open ayah 89:20 in the Quran reader
اور مال سے تم لوگ بہت ہی محبت رکھتے ہو (آگے ان افعال کے موجب العذاب سمجھنے پر سزنش ہے کہ)
كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّاۙ Open ayah 89:21 in the Quran reader
ہرگز ایسا نہیں (جیسا تم سمجھتے ہو) جس وقت زمین کو توڑ توڑ کر (اور) پرزہ پرزہ کردیا جائے گا۔
وَّ جَآءَ رَبُّكَ وَ الْمَلَكُ صَفًّا صَفًّاۚ Open ayah 89:22 in the Quran reader
اور آپ کا پروردگار اور جوق جوق فرشتے (میدان محشر میں) آویں گے۔ (ف 5)
وَ جِایْٓءَ یَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ١ۙ۬ یَوْمَئِذٍ یَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَ اَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰىؕ Open ayah 89:23 in the Quran reader
اور اس روز جہنم میں لایا جائے گا اس روز انسان کو سمجھ آوے گی اور اب سمجھ آنے کا موقع کہاں رہا۔ (ف 6)
یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ قَدَّمْتُ لِحَیَاتِیْۚ Open ayah 89:24 in the Quran reader
کہے گا کاش میں اس زندگی (اخروی) کے لیے کوئی عمل (نیک) آگے بھیج لیتا۔
فَیَوْمَئِذٍ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌۙ Open ayah 89:25 in the Quran reader
پس اس روز نہ تو خدا کے عذاب کے برابر کوئی عذاب دینے والا نکلے گا۔
وَّ لَا یُوْثِقُ وَ ثَاقَهٗۤ اَحَدٌؕ Open ayah 89:26 in the Quran reader
اور نہ اس کے جکڑنے کے برابر کوئی جکڑنے والا نکلے گا۔
یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُۗۖ Open ayah 89:27 in the Quran reader
(اور جو اللہ کے فرمانبردار تھے ان کو ارشاد ہوگا کہ) اے اطمینان والی روح۔ (ف 7)
ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةًۚ Open ayah 89:28 in the Quran reader
تو اپنے پروردگار (کے جوار رحمت) کی طرف چل اس طرح سے کہ تو اس سے خوش اور وہ تجھ سے خوش پھر (ادھر چل کر) ۔
فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْۙ Open ayah 89:29 in the Quran reader
تو میرے (خاص) بندوں میں شامل ہوجا (کہ یہ بھی نعمت روحانی ہے) ۔
وَ ادْخُلِیْ جَنَّتِیْ۠ Open ayah 89:30 in the Quran reader
اور میری جنت میں داخل ہوجا۔