74. Surah Al-Muddaththir

المدثرThe Cloaked One · 56 ayahsبیان القرآن

Ayahs 74:41–46

عَنِ الْمُجْرِمِیْنَۙ Open ayah 74:41 in the Quran reader

اور مجرموں کا حال پوچھتے ہونگے (یعنی مومنین کفار سے پوچھیں گے ) ۔ (ف 3)

مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ Open ayah 74:42 in the Quran reader

کہ تم کو دوزخ میں کس بات نے داخل کیا۔

قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ Open ayah 74:43 in the Quran reader

وہ کہیں گے ہم نہ تو نماز پڑھا کرتے تھے۔

وَ لَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِیْنَۙ Open ayah 74:44 in the Quran reader

اور نہ غریب کو (جس کا حق واجب تھا) کھانا کھلایا کرتے تھے۔

وَ كُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآئِضِیْنَۙ Open ayah 74:45 in the Quran reader

اور مشغلے میں رہنے والوں کے ساتھ ہم بھی (اس) مشغلے میں رہا کرتے تھے۔

وَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیْنِۙ Open ayah 74:46 in the Quran reader

اور قیامت کے دن کو جھٹلایا کرتے تھے۔

ف 3۔ یہ سوال تقریعا ہوگا۔
Ayah 74:47

حَتّٰۤى اَتٰىنَا الْیَقِیْنُؕ Open ayah 74:47 in the Quran reader

یہاں تک کہ (اسی حالت میں) ہم کو موت آگئی۔ (ف 4)

ف 4۔ یعنی خاتمہ اسی نافرمانی پر ہوا، اس وجہ سے ہم دوزخ میں آئے۔
Ayahs 74:48–51

فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِیْنَؕ Open ayah 74:48 in the Quran reader

سو (اس حالت مذکورہ میں) ان کو سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی۔ (ف 5)

فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِیْنَۙ Open ayah 74:49 in the Quran reader

(اور جب کفر و اعراض کی بدولت ان کی یہ گت بننے والی ہے) تو ان کو کیا ہوا کہ اس نصیحت (قرآنی) سے روگردانی کرتے ہیں۔

كَاَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَةٌۙ Open ayah 74:50 in the Quran reader

کہ گویا وہ وحشی گدھے ہیں۔

فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍؕ Open ayah 74:51 in the Quran reader

جو شیر سے بھاگے جارہے ہیں۔

ف 5۔ اور اس عدم نفع کا عدم شفاعت کے تحقق سے ہوگا یعنی شفاعت ہی نہ ہوگی۔
Ayahs 74:52–56

بَلْ یُرِیْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّؤْتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةًۙ Open ayah 74:52 in the Quran reader

بلکہ ان میں ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کو کھلے ہوئے (آسمانی) نوشتے دئے جائیں۔ (ف 6)

كَلَّا١ؕ بَلْ لَّا یَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَؕ Open ayah 74:53 in the Quran reader

یہ ہرگز نہیں بلکہ یہ لوگ آخرت سے نہیں ڈرتے۔

كَلَّاۤ اِنَّهٗ تَذْكِرَةٌۚ Open ayah 74:54 in the Quran reader

(پس) یہ ہرگز نہیں ہوسکتا بلکہ یہ قرآن نصیحت ہے۔

فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗؕ Open ayah 74:55 in the Quran reader

سو جسکا جی چاہے اس سے نصیحت حاصل کرے۔

وَ مَا یَذْكُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ١ؕ هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَ اَهْلُ الْمَغْفِرَةِ۠ Open ayah 74:56 in the Quran reader

اور بدون خدا کے چاہے یہ لوگ نصیحت قبول نہیں کرینگے وہی ہے جس (کے عذاب سے) ڈرنا چاہئیے اور (وہی ہے) جو (بندوں کے گناہ) معاف کرتا ہے۔

ف 6۔ در منثور میں قتادہ سے مروی ہے کہ بعضے کفار نے آپ سے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپ کا اتباع کریں تو خاص ہمارے نام ایسے نوشتے لائیں جن میں آپ کے اتباع کا حکم لکھا ہو۔