55. Surah Ar-Rahmaan

الرحمنThe Beneficent · 78 ayahsبیان القرآن

Ayahs 55:40–41

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:40 in the Quran reader

سو (اے جن و انس) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہوجاؤگے۔

یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمٰىهُمْ فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ وَ الْاَقْدَامِۚ Open ayah 55:41 in the Quran reader

مجرم لوگ اپنے حلیہ سے (کہ سیاہی چہرہ ونیلگوں چشم ہے) پہچانے جاوینگے سو (ان کے) سرکے بال اور پاؤں پکڑ لئے جاویں گے۔ (ف 7)

ف 7۔ یہ پہچان موقوف علیہ تعیین مجرمین کی نہیں لیکن اللہ تعالیٰ کسی حکمت سے اسی طرح واقع کردیں گے، اور یہ خبر دینا بھی ایک نعمت ہے۔
Ayahs 55:42–46

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:42 in the Quran reader

سو (اے جن و انس) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہوجاؤگے۔

هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ یُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُوْنَۘ Open ayah 55:43 in the Quran reader

یہ ہے وہ جہنم جس کو مجرم لوگ جھٹلاتے تھے۔

یَطُوْفُوْنَ بَیْنَهَا وَ بَیْنَ حَمِیْمٍ اٰنٍۚ Open ayah 55:44 in the Quran reader

وہ لوگ دوزخ کے ارد گرد کھولتے ہوئے پانی کے درمیان دورہ کرتے ہونگے۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۠ Open ayah 55:45 in the Quran reader

سو (اے جن و انس) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہوجاؤگے۔

وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ Open ayah 55:46 in the Quran reader

اور جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا رہتا ہے (ف 8) اسکے لئے (دو باغ ہیں) ۔

ف 8۔ یہ شان خواص کی ہے کیونکہ عوام پر تو گاہ گاہ خوف طاری ہوجاتا ہے اور ان سے معاصی بھی سرزد ہوجاتے ہیں۔
Ayahs 55:47–54

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ Open ayah 55:47 in the Quran reader

سو (اے جن و انس) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہوجاؤگے۔

ذَوَاتَاۤ اَفْنَانٍۚ Open ayah 55:48 in the Quran reader

(اور وہ) دونوں (باغ) کثیر شاخوں والے ہونگے۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:49 in the Quran reader

سو (اے جن و انس) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہوجاؤگے۔

فِیْهِمَا عَیْنٰنِ تَجْرِیٰنِۚ Open ayah 55:50 in the Quran reader

ان دونوں (باغوں) میں دوچشمے ہونگے کہ بہتے چلے جاوینگے۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:51 in the Quran reader

سو (اے جن و انس) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہوجاؤگے۔

فِیْهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجٰنِۚ Open ayah 55:52 in the Quran reader

ان دونوں (باغوں) میں ہر میوے کی دو دو قسمیں ہوں گی۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:53 in the Quran reader

سو (اے جن و انس) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہوجاؤگے۔

مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى فُرُشٍۭ بَطَآئِنُهَا مِنْ اِسْتَبْرَقٍ١ؕ وَ جَنَا الْجَنَّتَیْنِ دَانٍۚ Open ayah 55:54 in the Quran reader

وہ لوگ تکیہ لگائے ایسے فرشوں پر بیٹھے ہونگے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے۔ (ف 1) اور ان دونوں (باغوں) کا پھل بہت نزدیک ہوگا۔

ف 1۔ قاعدہ ہے کہ ابرہ بہ نسبت استر کے زیادہ نفیس ہوتا ہے پس جب استر استبرق کا ہوگا تو ابرہ کیسا کچھ ہوگا۔
Ayahs 55:55–60

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:55 in the Quran reader

سو (اے جن و انس) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہوجاؤگے۔

فِیْهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ١ۙ لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّۚ Open ayah 55:56 in the Quran reader

ان میں نیچی نگاہ والیاں (یعنی حوریں) ہوں گی کہ ان (جنتی) لوگوں سے پہلے ان پر نہ تو کسی آدمی نے تصرف کیا ہوگا اور نہ کسی جن نے۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ Open ayah 55:57 in the Quran reader

سو (اے جن و انس) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہوجاؤگے۔

كَاَنَّهُنَّ الْیَاقُوْتُ وَ الْمَرْجَانُۚ Open ayah 55:58 in the Quran reader

گویا وہ یاقوت اور مرجان ہیں۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:59 in the Quran reader

سو (اے جن و انس) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہوجاؤگے۔

هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُۚ Open ayah 55:60 in the Quran reader

بھلا غایت اطاعت کا بدلہ بجز عنایت کے اور بھی کچھ ہوسکتا ہے۔ (ف 2)

ف 2۔ انہوں نے غایت اطاعت کی، صلہ میں غایت عنایت کے مورد ہوئے، اور اس کو بدلا فرمانا اور بصورت استفہام اس کے وجوب کی طرف اشارہ کرنا یہ سب بطور تفضل کے ہے نہ بمقتضائے حکم عقلی کے۔
Ayahs 55:61–62

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:61 in the Quran reader

سو (اے جن و انس) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہوجاؤگے۔

وَ مِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِۚ Open ayah 55:62 in the Quran reader

ان دونوں (باغوں) سے کم درجہ میں دو باغ اور ہیں۔ (ف 3)

ف 3۔ اب عامہ مومنین کے باغوں کا ذکر ہے۔
Ayahs 55:63–78

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ Open ayah 55:63 in the Quran reader

سو (اے جن و انس) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہوجاؤگے۔

مُدْهَآ مَّتٰنِۚ Open ayah 55:64 in the Quran reader

وہ دونوں (باغ) گہرے سرسبز ہونگے۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ Open ayah 55:65 in the Quran reader

سو (اے جن و انس) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہوجاؤگے۔

فِیْهِمَا عَیْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِۚ Open ayah 55:66 in the Quran reader

ان دونوں (باغوں) میں دو چشمے ہونگے کہ جوش مارتے ہونگے۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:67 in the Quran reader

سو (اے جن و انس) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہوجاؤگے۔

فِیْهِمَا فَاكِهَةٌ وَّ نَخْلٌ وَّ رُمَّانٌۚ Open ayah 55:68 in the Quran reader

ان دونوں (باغوں) میں میوے اور کھجوریں اور انار ہونگے۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ Open ayah 55:69 in the Quran reader

سو (اے جن و انس) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہوجاؤگے۔

فِیْهِنَّ خَیْرٰتٌ حِسَانٌۚ Open ayah 55:70 in the Quran reader

انمیں خوب سیرت خوبصورت عورتیں ہونگی (یعنی حور) ۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ Open ayah 55:71 in the Quran reader

سو (اے جن و انس) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہوجاؤگے۔

حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِی الْخِیَامِۚ Open ayah 55:72 in the Quran reader

وہ عورتیں گوری رنگت کی ہونگی (اور) خیموں میں محفوظ ہونگی۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ Open ayah 55:73 in the Quran reader

سو (اے جن و انس) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہوجاؤگے۔

لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّۚ Open ayah 55:74 in the Quran reader

(اور) ان (جنتی) لوگوں سے پہلے ان پر نہ تو کسی آدمی نے تصرف کیا ہوگا اور نہ کسی جن نے۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ Open ayah 55:75 in the Quran reader

سو (اے جن و انس) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہوجاؤگے۔

مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّ عَبْقَرِیٍّ حِسَانٍۚ Open ayah 55:76 in the Quran reader

وہ لوگ سبز مشجّر اور عجیب خوبصورت کپڑوں (کے فرشوں) پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:77 in the Quran reader

سو (اے جن و انس) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہوجاؤگے۔

تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِی الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِ۠ Open ayah 55:78 in the Quran reader

بڑا بابرکت نام ہے (ف 4) آپ کے رب کا جو عظمت والا اور احسان والا ہے۔

ف 4۔ نام سے مراد صفات جو کہ ذات کے غیر نہیں، پس حاصل جملہ کا ثناء ہوئی کمال ذات وصفات کے ساتھ، اور شاید لفظ اسم بڑھانے سے مقصود مبالغہ ہو کہ مسمی تو کیسا کچھ کامل اور بابرکت ہوگا، اس کا تو اسم بھی مبارک اور کامل ہے۔