54. Surah Al-Qamar
القمرThe Moon · 55 ayahsبیان القرآن
وَ لَقَدْ جَآءَ اٰلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُۚ Open ayah 54:41 in the Quran reader
اور (فرعون اور) فرعون والوں کے پاس بھی ڈرانے کی بہت سی چیزیں پہنچیں۔ (ف 1)
كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كُلِّهَا فَاَخَذْنٰهُمْ اَخْذَ عَزِیْزٍ مُّقْتَدِرٍ Open ayah 54:42 in the Quran reader
ان لوگوں نے ہماری (ان) تمام نشانیوں کو جھٹلایا (ف 2) ۔ سو ہم نے زبردست قدرت کا پکڑنا پکڑا۔
اَكُفَّارُكُمْ خَیْرٌ مِّنْ اُولٰٓئِكُمْ اَمْ لَكُمْ بَرَآءَةٌ فِی الزُّبُرِۚ Open ayah 54:43 in the Quran reader
کیا تم میں جو کافر ہیں ان میں ان (مذکور) لوگوں سے کچھ فضیلت ہے یا تمہارے لئے (آسمانی) کتابوں میں کوئی معافی ہے۔
اَمْ یَقُوْلُوْنَ نَحْنُ جَمِیْعٌ مُّنْتَصِرٌ Open ayah 54:44 in the Quran reader
یا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری ایسی جماعت ہے جو غالب ہی رہینگے۔
سَیُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ یُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ Open ayah 54:45 in the Quran reader
عنقریب (انکی) یہ جماعت شکست کھاویگی اور پھر پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے۔ (ف 3)
بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَ السَّاعَةُ اَدْهٰى وَ اَمَرُّ Open ayah 54:46 in the Quran reader
بلکہ قیامت ان کا (اصل) وعدہ ہے اور قیامت بڑی سخت اور ناگوار چیز ہے۔
اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ فِیْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍۘ Open ayah 54:47 in the Quran reader
یہ مجرمین (یعنی) کفار بڑی غلطی اور بےعقلی میں ہیں۔
یَوْمَ یُسْحَبُوْنَ فِی النَّارِ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ١ؕ ذُوْقُوْا مَسَّ سَقَرَ Open ayah 54:48 in the Quran reader
جس روز یہ لوگ اپنے مونہوں کے بل جہنم میں گھسیٹے جاوینگے تو ان سے کہا جاوے گا کہ دوزخ (کی آ گ) سے لگنے کا مزہ چکھو۔
اِنَّا كُلَّ شَیْءٍ خَلَقْنٰهُ بِقَدَرٍ Open ayah 54:49 in the Quran reader
ہم نے ہر چیز کو اندازے سے پیدا کیا۔
وَ مَاۤ اَمْرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍۭ بِالْبَصَرِ Open ayah 54:50 in the Quran reader
اور ہمارا حکم یکبارگی ایسا ہوجائے گا جیسے آنکھوں کا جھپکانا۔
وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَاۤ اَشْیَاعَكُمْ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ Open ayah 54:51 in the Quran reader
اور ہم تمہارے ہم طریقہ لوگوں کو ہلاک کرچکے ہیں (ف 1) ۔ سو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے۔ (ف 2)
وَ كُلُّ شَیْءٍ فَعَلُوْهُ فِی الزُّبُرِ Open ayah 54:52 in the Quran reader
اور جو کچھ بھی یہ لوگ کرتے ہیں سب اعمالناموں میں (بھی مندرج) ہے۔
وَ كُلُّ صَغِیْرٍ وَّ كَبِیْرٍ مُّسْتَطَرٌ Open ayah 54:53 in the Quran reader
اور ہر چھوٹی بڑی بات (اس میں) لکھی ہوئی ہے۔
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَهَرٍۙ Open ayah 54:54 in the Quran reader
پرہیزگار لوگ باغوں میں اور نہروں میں ہوں گے۔
فِیْ مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِیْكٍ مُّقْتَدِرٍ۠ Open ayah 54:55 in the Quran reader
ایک عمدہ مقام میں قدرت والے بادشاہ کے پاس۔ (ف 3)