53. Surah An-Najm

النجمThe Star · 62 ayahsبیان القرآن

Ayahs 53:39–45

وَ اَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ Open ayah 53:39 in the Quran reader

اور یہ کہ انسان کو (ایمان کے بارے میں) صرف اپنی ہی کمائی ملے گی۔ (ف 2)

وَ اَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰى۪ Open ayah 53:40 in the Quran reader

اور یہ کہ انسان کی سعی بہت جلد دیکھی جائیگی۔

ثُمَّ یُجْزٰىهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰىۙ Open ayah 53:41 in the Quran reader

پھر اسکو پورا بدلا دیا جائیگا۔

وَ اَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰىۙ Open ayah 53:42 in the Quran reader

اور یہ کہ (سب کو) آپ کے پروردگار ہی کے پاس پہنچنا ہے۔

وَ اَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَ اَبْكٰىۙ Open ayah 53:43 in the Quran reader

اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اور رلاتا ہے۔

وَ اَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْیَاۙ Open ayah 53:44 in the Quran reader

اور یہ کہ وہی مارتا ہے اور جلاتا ہے۔

وَ اَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىۙ Open ayah 53:45 in the Quran reader

اور یہ کہ وہی دونوں قسم یعنی نر اور مادہ کو نطفہ سے بناتا ہے۔

ف 2۔ یعنی کسی دوسرے کا ایمان اس کے کام نہ آوے گا۔
Ayah 53:46

مِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰى۪ Open ayah 53:46 in the Quran reader

جب رحم میں ڈالا جاتا ہے۔ (ف 3)

ف 3۔ یعنی مالک جمیع تصرفات کا خدا ہی ہے دوسرا کوئی نہیں، پھر وہ شخص کیسے سمجھ گیا کہ قیامت کے روز یہ تصرف کہ مجھ کو عذاب سے بچا لے کسی دوسرے کے قبضہ میں ہوجائے گا۔
Ayahs 53:47–56

وَ اَنَّ عَلَیْهِ النَّشْاَةَ الْاُخْرٰىۙ Open ayah 53:47 in the Quran reader

اور یہ کہ دوبارہ پیدا کرنا (حسب وعدہ) اس کے ذمہ ہے۔ (ف 4)

وَ اَنَّهٗ هُوَ اَغْنٰى وَ اَقْنٰىۙ Open ayah 53:48 in the Quran reader

اور یہ کہ وہی غنی کرتا ہے اور سرمایہ (دیکر محفوظ اور) باقی رکھتا ہے۔

وَ اَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعْرٰىۙ Open ayah 53:49 in the Quran reader

اور یہ کہ وہی مالک ہے ستارہ شعریٰ کا بھی۔

وَ اَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَا اِ۟لْاُوْلٰىۙ Open ayah 53:50 in the Quran reader

اور یہ کہ اس نے قدیم قوم عاد کو (اسکے کفر کی وجہ سے) ہلاک کیا۔

وَ ثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰىۙ Open ayah 53:51 in the Quran reader

اور ثمود کو بھی کہ ان میں سے کسی کو باقی نہ چھوڑا۔

وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَ اَطْغٰىؕ Open ayah 53:52 in the Quran reader

اور ان سے پہلے قوم نوح (علیہ السلام) کو (ہلاک کیا) بیشک وہ سب سے بڑھ کر ظالم اور شریر تھے۔

وَ الْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوٰىۙ Open ayah 53:53 in the Quran reader

اور اٹھی ہوئی بستیوں کو بھی پھینک مارا تھا۔

فَغَشّٰىهَا مَا غَشّٰىۚ Open ayah 53:54 in the Quran reader

پھر ان بستیوں کو گھیر لیا جس چیز نے کہ گھیر لیا۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى Open ayah 53:55 in the Quran reader

سو تو اپنے رب کی کونسی نعمت میں شک (وا نکار) کرتا رہے گا۔

هٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰى Open ayah 53:56 in the Quran reader

پیغمبر (علیہ السلام) بھی پہلے پیغمبروں کی طرح ایک پیغمبر ہیں (ان کو مان لو) ۔

ف 4۔ یعنی ایسا ضرور ہونے والا ہے۔
Ayah 53:57

اَزِفَتِ الْاٰزِفَةُۚ Open ayah 53:57 in the Quran reader

(کیونکہ) وہ جلدی آنے والی چیز قریب آپہنچی ہے۔ (ف 5)

ف 5۔ مراد قیامت ہے۔
Ayahs 53:58–62

لَیْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌؕ Open ayah 53:58 in the Quran reader

کوئی غیر اللہ اس کا ہٹانے والا نہیں۔ (ف 6)

اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَۙ Open ayah 53:59 in the Quran reader

تو کیا (ایسی خوف کی باتیں سن کر بھی) تم لوگ اس کلام الہٰی سے تعجب کرتے ہو۔

وَ تَضْحَكُوْنَ وَ لَا تَبْكُوْنَۙ Open ayah 53:60 in the Quran reader

اور ہنستے ہو اور (خوف عذاب سے) روتے نہیں ہو۔

وَ اَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ Open ayah 53:61 in the Quran reader

اور تم تکبر کرتے ہو۔

فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَ اعْبُدُوْا۠۩ Open ayah 53:62 in the Quran reader

سو اللہ کی اطاعت کرو اور (اسکی بلا شرکت) عبادت کرو۔

ف 6۔ پس کسی کے بھروسے پر بےفکری کی گنجائش ہی نہیں۔