38. Surah Saad

صThe letter Saad · 88 ayahsبیان القرآن

Ayahs 38:76–85

قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ؕ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ Open ayah 38:76 in the Quran reader

کہنے لگا کہ (شق ثانی واقع ہے یعنی) میں آدم سے بہتر ہوں (کیوں کہ) آپنے مجھ کو آگ سے پیدا کیا ہے اور اس آدم (علیہ السلام) کو خاک سے پیدا کیا ہے۔ (ف 2)

قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۚۖ Open ayah 38:77 in the Quran reader

ارشاد ہوا کہ (اچھا پھر) آسمان سے نکل کیوں کہ بیشک تو (اس حرکت سے) مردود ہوگیا۔

وَّ اِنَّ عَلَیْكَ لَعْنَتِیْۤ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ Open ayah 38:78 in the Quran reader

اور بیشک تجھ پر میری لعنت رہے گی قیامت کے دن تک۔

قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ Open ayah 38:79 in the Quran reader

کہنے لگا تو پھر مجھ کو مہلت دیجیئے قیامت کے دن تک۔

قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ Open ayah 38:80 in the Quran reader

ارشاد ہوا کہ (جب تو مہلت مانگتا ہے تو (جا) ۔

اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ Open ayah 38:81 in the Quran reader

تجھ کو وقت معین کی تاریخ تک مہلت دی گئی۔

قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 38:82 in the Quran reader

کہنے لگا (جب مجھ کو مہلت مل گئی) تو (مجھ کو بھی) تیری عزت کی قسم کہ میں ان سب کو گمراہ کروں گا۔

اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 38:83 in the Quran reader

بجز آپ کے ان بندوں کے جو ان میں منتخب کیے گئے ہیں۔

قَالَ فَالْحَقُّ١٘ وَ الْحَقَّ اَقُوْلُۚ Open ayah 38:84 in the Quran reader

ارشاد ہوا کہ میں سچ کہتا ہوں اور میں تو (ہمیشہ) سچ ہی کہا کرتا ہوں۔

لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 38:85 in the Quran reader

کہ میں تجھ سے اور جو ان میں تیرا ساتھ دے ان سب سے دوزخ کو بھر دوں گا۔

ف 2۔ خلق آدم کا مادہ کہیں طین آیا ہے کہیں تراب اور کہی صلصال من حما مسنون اور ان میں کچھ تعارض نہیں، کہیں مادہ قریبہ بتلا دیا، کہیں مادہ بعیدہ۔
Ayahs 38:86–87

قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِیْنَ Open ayah 38:86 in the Quran reader

آپ کہہ دیجیے کہ میں تم سے اس قرآن (کی تبلیغ) پر نہ کچھ معاوضہ چاہتا ہوں اور نہ بناوٹ کرنے والوں میں سے ہوں۔ (ف 3)

اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ Open ayah 38:87 in the Quran reader

یہ قرآن تو (الله کا کلام اور) بس دنیا جہان والوں کے لیے نصیحت ہے۔

ف 3۔ یعنی اگر جھوٹ بولتا تو اس کا منشاءیا تو کوئی نفع عقلی ہوتا جس کو اجر کہا ہے، اور یا عادت طبعی ہوتی جس کو تکلف کہا ہے، سو یہ دونوں امر نہیں۔
Ayah 38:88

وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠ Open ayah 38:88 in the Quran reader

اور تھوڑے دنوں پیچھے تم کو اس کا حال معلوم ہوجائے گا (یعنی مرنے کے ساتھ ہی حقیقت کھل جائے گی کہ یہ حق تھا) ۔ (ف 4)

ف 4۔ اس سورت میں قرآن کی تین جگہ مدح ہے اور تینوں جگہ اس کو ذکر فرمایا ہے اول میں ذی الذکر وسط میں لیتذکر اخیر میں ذکر للعالمین۔