15. Surah Al-Hijr
الحجرThe Rock · 99 ayahsبیان القرآن
وَ لَقَدْ كَذَّبَ اَصْحٰبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِیْنَۙ Open ayah 15:80 in the Quran reader
اور حجر والوں نے (بھی) پیغمبروں کو جھوٹا بتلایا۔ (ف 5) (80)
وَ اٰتَیْنٰهُمْ اٰیٰتِنَا فَكَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَۙ Open ayah 15:81 in the Quran reader
اور ہم نے ان کو اپنی (طرف سے) نشانیاں دیں سو وہ لوگ ان سے روگردانی (ہی) کرتے رہے۔ (81)
وَ كَانُوْا یَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا اٰمِنِیْنَ Open ayah 15:82 in the Quran reader
اور وہ لوگ پہاڑوں کو تراش تراش ان میں گھر بناتے تھے کہ امن میں رہیں۔ (82)
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُصْبِحِیْنَۙ Open ayah 15:83 in the Quran reader
سو ان کو صبح کے وقت آواز سخت نے پکڑا۔ (83)
فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَؕ Open ayah 15:84 in the Quran reader
سو ان کے (دنیوی) ہنر ان کے کچھ بھی کام نہ آئے۔ (ف 6) (84)
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ١ؕ وَ اِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِیَةٌ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِیْلَ Open ayah 15:85 in the Quran reader
اور ہم نے آسمانوں کو اور زمین کو اور ان درمیانی چیزوں کو بغیر مصلحت کے نہیں پیدا کیا (ف 7) اور ضرور قیامت آنے والی ہے سو آپ خوبی کے ساتھ در گزر کیجیئے۔ (ف 8) (85)
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ Open ayah 15:86 in the Quran reader
بلاشبہ آپ کا رب بڑا خالق بڑا عالم ہے۔ (86)
وَ لَقَدْ اٰتَیْنٰكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ وَ الْقُرْاٰنَ الْعَظِیْمَ Open ayah 15:87 in the Quran reader
اور ہم نے آپ کو سات آیتیں دیں جو (نماز میں) مکرر پڑھی جاتی ہیں (ف 9) اور قرآن عظیم دیا۔ (87)
لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 15:88 in the Quran reader
آپ اپنی آنکھ اٹھا کر بھی اس چیز کو نہ دیکھیے جو ہم نے مختلف قسم کے کافروں کو برتنے کے لیے دے رکھی ہے اور ان پر غم نہ کیجیئے اور مسلمانوں پر شفقت رکھییئے۔ (88)
وَ قُلْ اِنِّیْۤ اَنَا النَّذِیْرُ الْمُبِیْنُۚ Open ayah 15:89 in the Quran reader
اور کہہ دیجیئے میں کھلم کھلا تم کو (عذاب خدا سے) ڈرانے والا ہوں۔ (89)
كَمَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِیْنَۙ Open ayah 15:90 in the Quran reader
جیسا ہم نے (وہ عذاب) ان لوگوں پر نازل کیا ہے جنھوں نے حصے کر رکھے تھے۔ (90)
الَّذِیْنَ جَعَلُوا الْقُرْاٰنَ عِضِیْنَ Open ayah 15:91 in the Quran reader
یعنی آسمانی کتاب کے مختلف اجزاء قرار دیئے تھے۔ (ف 10) (91)
فَوَرَبِّكَ لَنَسْئَلَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 15:92 in the Quran reader
سو آپ کے پروردگار کی قسم (یعنی اپنی) ہم ان سب سے ان کے اعمال کی ضرور (92)
عَمَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 15:93 in the Quran reader
باز پرس کریں گے۔ (93)
فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِیْنَ Open ayah 15:94 in the Quran reader
غرض آپ کو جس بات کا حکم کیا گیا ہے اس کو (تو) صاف صاف سنا دیجیئے اور ان مشرکین کی پرواہ نہ کیجیئے۔ (94)
اِنَّا كَفَیْنٰكَ الْمُسْتَهْزِءِیْنَۙ Open ayah 15:95 in the Quran reader
یہ لوگ جو ( آپ پر) ہنستے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ (95)
الَّذِیْنَ یَجْعَلُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۚ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 15:96 in the Quran reader
دوسرا معبود قرار دیتے ہیں ان سے آپ کے لیے ہم کافی ہیں سو ان کو ابھی معلوم ہوا جاتا ہے۔ (96)
وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ یَضِیْقُ صَدْرُكَ بِمَا یَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 15:97 in the Quran reader
اور واقعی ہم کو معلوم ہے کہ یہ لوگ جو باتیں کر رہے ہیں اس سے آپ تنگ دل ہوتے ہیں۔ (97)
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ كُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَۙ Open ayah 15:98 in the Quran reader
سو (اس کا علاج یہ ہے کہ) آپ اپنے پروردگار کی تسبیح وتحمید کرتے رہیئے اور نماز پڑھنے والوں میں رہیئے۔ (98)
وَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ۠ Open ayah 15:99 in the Quran reader
اور آپ اپنے رب کی عبادت کرتے رہیئے یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے۔ (ف 1) (99)