113. Surah Al-Falaq
الفلقThe Dawn · 5 ayahsبیان القرآن
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ Open ayah 113:1 in the Quran reader
آپ (اپنے استعاذہ کے لیے) کہیے کہ میں صبح کے مالک کی پناہ لیتا ہوں۔ (1)
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَۙ Open ayah 113:2 in the Quran reader
تمام مخلوقات کے شر سے۔ (ف 6)
وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ Open ayah 113:3 in the Quran reader
اور (بالخصوص) اندھیری رات کے شر سے جب وہ رات آ جاوے ( اور شب میں شرور کا احتمال ظاہر ہے) ۔ (3)
وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِۙ Open ayah 113:4 in the Quran reader
اور (بالخصوص گنڈے کی) گرہوں پر پڑھ پڑھ کر پھونکنے والیوں کے شر سے۔ (4)
وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠ Open ayah 113:5 in the Quran reader
اور حسد کرنے والے کے شر سے جب حسد کرنے لگے۔ (5)
ف 6۔ شاید فلق کی تخصیص بمقابلہ رات کے ہو اور اشارہ اس طرف ہو کہ جس طرح حق تعالیٰ لیل کا ازالہ کردیتا ہے اسی طرح اثر لیل یعنی سحر کا بھی اثر زائل کرسکتا ہے۔