111. Surah Al-Masad

المسدThe Palm Fibre · 5 ayahsبیان القرآن

Ayahs 111:1–3

تَبَّتْ یَدَاۤ اَبِیْ لَهَبٍ وَّ تَبَّؕ Open ayah 111:1 in the Quran reader

ابو لہب کے ہاتھ ٹوٹ جائیں اور وہ برباد ہوجائے۔ (ف 10)

مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُ مَالُهٗ وَ مَا كَسَبَؕ Open ayah 111:2 in the Quran reader

نہ اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی (مال سے مراد سرمایہ اور ماکسب سے مراد اس کا نفع) ۔ (2)

سَیَصْلٰى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍۚۖ Open ayah 111:3 in the Quran reader

اور آخرت میں عنقریب (مرنے کے متصل) ایک شعلہ زن آگ میں داخل ہوگا۔ (3)

ف 10۔ چناچہ غزوہ بدر کے سات روز بعد اس کے طاعون کا دانہ جس کو حدسہ کہتے ہیں نکلا اور مرض کے لگ جانے کے خوف سے گھر والوں نے اس کو الگ ڈالدیا۔ یہاں اسی حالت میں ہلاک ہوگیا، تین روز تک لاش یونہی پڑی رہی، جب سڑنے لگا تو مزدوروں سے اٹھوا کر شہر سے باہر بھیج دیا، انہوں نے جاکر اس کو گڑھے میں پھینک دیا۔
Ayahs 111:4–5

وَّ امْرَاَتُهٗ١ؕ حَمَّالَةَ الْحَطَبِۚ Open ayah 111:4 in the Quran reader

وہ بھی اور اس کی بیوی بھی جو لکڑیاں لاد کر لاتی ہے (مراد خار دار لکڑیاں ہیں) ۔ (ف 1)

فِیْ جِیْدِهَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ۠ Open ayah 111:5 in the Quran reader

اور دوزخ میں پہنچ کر اس کے گلے میں ایک رسی ہوگی خوب بٹی ہوئی۔ (5)

ف 1۔ ابولہب کی بیوی خاردار لکڑیاں جمع کر کے لاتی اور ازراہ غایت عناد آنحضرت ﷺ کی راہ میں بچھاتی۔ کذا فی الدر المنثور عن البیہقی وغیرہ اور بعض نے کہا ہے کہ حمالة الحطب سے مراد چغل خور ہے۔ وہ عورت چغل خور بھی تھی، کذا فی الدر، چناچہ فارسی میں بھی ہیزم کش اسی معنی میں مستعمل ہے۔