110. Surah An-Nasr

النصرDivine Support · 3 ayahsبیان القرآن

Ayahs 110:1–2

اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُۙ Open ayah 110:1 in the Quran reader

اے محمد ﷺ جب خدا کی مدد اور (مکہ کی) فتح (مع اپنے آثار کے) آپہنچے (یعنی واقع ہوجائے) ۔ (1)

وَ رَاَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اَفْوَاجًاۙ Open ayah 110:2 in the Quran reader

اور ( آثار جو اس پر متفرع ہونے والے ہیں کہ) آپ لوگوں کو اللہ کے دین (یعنی اسلام) میں جوق جوق داخل ہوتا ہوا دیکھ لیں۔ (ف 7)

ف 7۔ تو اس وقت سمجھ لیجئے کہ مقصود دنیا میں رہنے کا اور بعثت کا کہ تکمیل دین ہے ختم ہوا۔ اس وجہ سے آخرت کا سفر قریب ہے پس اس کے لئے تیاری کیجئے۔
Ayah 110:3

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ اسْتَغْفِرْهُ١ؔؕ اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا۠ Open ayah 110:3 in the Quran reader

تو اپنے رب کی تسبیح وتحمید کیجیے اور اس سے استغفار کی درخواست کیجیئے وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے۔ (ف 8)

ف 8۔ احادیث کثیرہ میں اس سورت کی یہی تفسیر آئی ہے کہ اس میں قرب وفات کی خبر ہے اور فتح سے فتح مکہ مراد ہے، اور یدخلون فی دین اللہ افواجا کو آثار۔ فتح مکہ سے اس لئے کہا گیا کہ عام لوگ فتح مکہ کے منتظر تھے اب تک ایک ایک دو دو آمی مسلمان ہوتا تھا فتح مکہ کے بعد قبائل کے قبائل اسلام میں داخل ہونے لگے۔