109. Surah Al-Kaafiroon

الكافرونThe Disbelievers · 6 ayahsبیان القرآن

Ayahs 109:1–5

قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ Open ayah 109:1 in the Quran reader

آپ (ان کافروں سے) کہہ دیجیئے کہ اے کافرو (میرا اور تمہارا طریقہ متحد نہیں ہوسکتا اور ) ۔ (1)

لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 109:2 in the Quran reader

نہ (تو فی الحال) میں تمہارے معبود کی پرستش کرتا ہوں۔ (2)

وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُۚ Open ayah 109:3 in the Quran reader

اور نہ تم میرے معبود کی پرستش کرتے ہو۔ (3)

وَ لَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْۙ Open ayah 109:4 in the Quran reader

اور نہ ( آئندہ استقبال میں) میں تمہارے معبودوں کی پرستش کروں گا۔ (4)

وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُؕ Open ayah 109:5 in the Quran reader

اور نہ تم میرے معبود کی پرستش کرو گے۔ (ف 5)

ف 5۔ مطلب یہ معلوم ہوتا ہے کہ موحد ہو کر بلائے شرک میں گرفتار نہیں ہوسکتا، نہ اب نہ آئندہ، اور تم مشرک رہ کر موحد نہیں قرار دیئے جاسکتے، نہ اب نہ آئندہ، یعنی توحید و شرک جمع نہیں ہوسکتے یعنی جب تک تم اپنے معبودوں کے عابد اور مشرک رہو گے اس وقت تک میرے معبود کے عابد یعنی موحد نہ سمجھے جاوگے، پس اس کو پیشنگوئی پر محمول کرنے کی اور اس پر جو سوال ہوتا ہے کہ بعضے تو مسلمان ہوگئے، اس کے جواب میں الکافرون کو معہود پر محمول کرنے کی ضرورت نہیں۔
Ayah 109:6

لَكُمْ دِیْنُكُمْ وَ لِیَ دِیْنِ۠ Open ayah 109:6 in the Quran reader

تم کو تمہارا بدلہ ملے گا اور مجھ کو میرا بدلہ ملے گا۔ (ف 6)

ف 6۔ اس میں ان کے شرک پر وعید بھی سنادی، پس یہ سورت مشتمل ہے اظہار خلاف و وعید پر۔