108. Surah Al-Kawthar
الكوثرAbundance · 3 ayahsبیان القرآن
اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ Open ayah 108:1 in the Quran reader
بیشک ہم نے آپ کو کوثر (ایک حوض کا نام ہے اور ہر خیر کثیر بھی اس میں داخل ہے) عطا فرمائی ہے۔ (ف 2)
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ انْحَرْؕ Open ayah 108:2 in the Quran reader
سو (ان نعمتوں کے شکریہ میں) آپ اپنے پروردگار کی نماز پڑھیئے اور قربانی کیجیئے۔ (2)
ف 2۔ جس میں خیر دنیا یعنی بقاء دین و ترقی اسلام جو کہ موجب کثرت و اجر ہے و خیر آخرت یعنی مراتب قرب و درجات علیا سب داخل ہے، پھر اگر ایک بیٹا فوت ہوا اور اس پر مخالفین شماتت کرتے ہیں تو اس پر غم نہ کیجئے کیونکہ اس سے بڑھ کر آپ کو یہ دولتیں عطا فرمائی گئی ہیں۔
اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ۠ Open ayah 108:3 in the Quran reader
بالیقین آپ کا دشمن ہی بےنام و نشان ہے۔ (ف 3)
ف 3۔ خواہ ظاہری نسل اس دشمن کی چلے یا نہ چلے لیکن دنیا میں اس کا ذکر خیر باقی نہیں رہے گا، بخلاف آپ کے کہ قیامت تک آپ کی امت اور آپ کا دین اور آپ کی یاد، نیک نامی، محبت و اعتقاد کے ساتھ باقی رہے گی کہ سب عموم مفہوم کوثر میں داخل ہیں، اگر پسری اولاد کی نسل نہ ہو نہ سہی جو نسل سے مقصود ہے وہ آپ کو حاصل ہے یہاں تک کہ دنیا سے گزر کر آخرت میں بھی، اور دشمن اس سے محروم ہے۔