107. Surah Al-Maa'un
الماعونAlmsgiving · 7 ayahsبیان القرآن
اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یُكَذِّبُ بِالدِّیْنِؕ Open ayah 107:1 in the Quran reader
کیا آپ نے اس شخص کو نہیں دیکھا جو روز جزا کو جھٹلاتا ہے۔
فَذٰلِكَ الَّذِیْ یَدُعُّ الْیَتِیْمَۙ Open ayah 107:2 in the Quran reader
سو اگر آپ اس شخص کا حال سننا چاہیں تو سنیے کہ وہ وہ شخص ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے۔ (2)
وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ Open ayah 107:3 in the Quran reader
اور محتاج کو کھانا دینے کی (دوسروں کو بھی) ترغیب نہیں دیتا۔ (ف 3)
فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَۙ Open ayah 107:4 in the Quran reader
(سو اس سے ثابت ہوا کہ) ایسے نمازیوں کے لیے بڑی خرابی ہے۔ (4)
الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ Open ayah 107:5 in the Quran reader
جو اپنی نماز کو بھلا بیٹھتے ہیں (یعنی ترک کردیتے ہیں) ۔ (ف 4)
الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَۙ Open ayah 107:6 in the Quran reader
جو ایسے ہیں کہ (جب نماز پڑھتے ہیں تو) ریاکاری کرتے ہیں۔
وَ یَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ۠ Open ayah 107:7 in the Quran reader
اور زکوٰة بالکل نہیں دیتے۔