101. Surah Al-Qaari'a

القارعةThe Calamity · 11 ayahsبیان القرآن

Ayah 101:1

اَلْقَارِعَةُۙ Open ayah 101:1 in the Quran reader

وہ کھڑکھڑانے والی چیز۔

Ayahs 101:2–7

مَا الْقَارِعَةُۚ Open ayah 101:2 in the Quran reader

کیسی کچھ ہے وہ کھڑکھڑانے والی چیز۔ (ف 5)

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُؕ Open ayah 101:3 in the Quran reader

اور آپ کو معلوم ہے کیسی کچھ ہے وہ کھڑکھڑانے والی چیز۔

یَوْمَ یَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِۙ Open ayah 101:4 in the Quran reader

جس روز آدمی پریشان پروانوں کی طرح ہوجائیں گے۔

وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِؕ Open ayah 101:5 in the Quran reader

اور پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اون کی طرح ہوجائیں گے (وجہ تشبیہ متفرق ہو کر اڑ جانا ہے) ۔

فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗۙ Open ayah 101:6 in the Quran reader

پھر (وزن اعمال کے بعد) جس شخص کا پلہ (ایمان کا) بھاری ہوگا۔

فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍؕ Open ayah 101:7 in the Quran reader

وہ تو خاطر خواہ آرام میں ہوگا (یعنی ناجی ہوگا) ۔

ف 5۔ مراد قیامت ہے کہ قلوب کو فزع سے اور اسماع کو شدید سے کھڑ کھڑا دے گی اور اس کا کھڑ کھڑانا اس روز ہوگا جس روز آدمی پریشان پروانوں کی طرح ہوجائیں گے۔ وجہ تشبیہ ضعف اور کثرت بےتابی ہے گو بعض کو بےتابی نہ ہوگی مگر ضعف اور کثرت سب کے عام ہے۔
Ayahs 101:8–11

وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗۙ Open ayah 101:8 in the Quran reader

اور جس شخص کا پلہ (ایمان کا) ہلکا ہوگا (ف 6) (یعنی وہ کافر ہوگا) ۔

فَاُمُّهٗ هَاوِیَةٌؕ Open ayah 101:9 in the Quran reader

تو اس کا ٹھکانہ ہاویہ ہوگا۔

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَاهِیَهْؕ Open ayah 101:10 in the Quran reader

اور آپ کو کچھ معلوم ہے کہ وہ (ہاویہ) کیا چیز ہے۔

نَارٌ حَامِیَةٌ۠ Open ayah 101:11 in the Quran reader

(وہ) ایک دہکتی ہوئی آگ ہے۔

ف 6۔ ثقلت موازینہ و خفت موازینہ شروع سورة اعراف میں گزر چکی ہے۔