102. Surah At-Takaathur
التكاثرCompetition · 8 ayahsبیان القرآن
اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ Open ayah 102:1 in the Quran reader
(دنیاوی ساز و سامان پر) فخر کرنا ( جو کہ علامت ہے محبت و طلب کی) تم کو (آخرت سے) غافل کیے رکھتا ہے۔
حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَؕ Open ayah 102:2 in the Quran reader
یہاں تک کہ تم قبرستانوں میں پہنچ جاتے ہو۔
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ Open ayah 102:3 in the Quran reader
ہرگز نہیں تم کو بہت جلد (قبر میں جاتے ہی یعنی مرتے ہی معلوم ہوجائے گا۔
ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَؕ Open ayah 102:4 in the Quran reader
پھر ( دوبارہ تم کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ) ہرگز (تمہاری یہ حالت ٹھیک) نہیں بہت جلد معلوم ہوجائے گا۔
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِؕ Open ayah 102:5 in the Quran reader
ہرگز نہیں (اور) اگر تم یقینی طور پر (دلائل صحیحہ واجب الاتباع سے اس بات کو) جان لیتے۔
لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَۙ Open ayah 102:6 in the Quran reader
(والله تم) لوگ ضرور دوزخ دیکھو گے۔
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَیْنَ الْیَقِیْۙنِ Open ayah 102:7 in the Quran reader
پھر (مکرر تاکید کے لیے کہا جاتا ہے کہ) (والله) تم لوگ اس کو ایسا دیکھنا دیکھو گے جو کہ خود یقین ہے۔ (ف 1)
ثُمَّ لَتُسْئَلُنَّ یَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠ Open ayah 102:8 in the Quran reader
پھر (اور بات سنو کہ) اس روز تم سب سے نعمتوں کی پوچھ گچھ ہوگی۔ (ف 2)