1. Surah Al-Faatiha
الفاتحةThe Opening · 7 ayahsبیان القرآن
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ Open ayah 1:1 in the Quran reader
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) (ف 1)
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 1:2 in the Quran reader
سب تعریفيں اللہ ہی کو لایق ہیں جو مربی ہیں ہر ہر عالم کے۔ (2) (ف 2)
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ Open ayah 1:3 in the Quran reader
جو بڑے مہربان نہایت رحم والے ہیں۔ (3)
مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِؕ Open ayah 1:4 in the Quran reader
جو مالک ہیں روز جزا کے۔ (4)
اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُؕ Open ayah 1:5 in the Quran reader
ہم آپ ہی کی عبادت کرتے ہیں اور آپ ہی سے درخواست اعانت کی کرتے ہیں۔ (5)
اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۙ Open ayah 1:6 in the Quran reader
بتلادیجیئے ہم کو رستہ سیدها۔ (6)
صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ١ۙ۬ۦ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ۠ Open ayah 1:7 in the Quran reader
رستہ ان لوگوں کا جن پر آپ نے انعام فرمایا ہے (ف 3) ۔ نہ (رستہ) ان لوگوں کا جن پر آپ کا غضب کیا گیا (ف 4) اور نہ ان لوگوں کا جو (رستہ سے) گم ہوگئے۔ (7)