36. Surah Yaseen
يسYaseen · 83 ayahsبصیرتِ قرآن
وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الْاَرْضُ الْمَیْتَةُ١ۖۚ اَحْیَیْنٰهَا وَ اَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ یَاْكُلُوْنَ Open ayah 36:33 in the Quran reader
مردہ زمین ان کے لئے ایک نشانی ہے جس ہم نے ( بارش کے ذریعہ) زندہ کیا اور اس سے ہم نے غلہ (اناج) نکالا جسے وہ کھاتے ہیں
وَ جَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیْهَا مِنَ الْعُیُوْنِۙ Open ayah 36:34 in the Quran reader
اور ہم نے اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغات لگائے اور ہم نے اس میں پانی کے چشمے بہا دیئے
لِیَاْكُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖ١ۙ وَ مَا عَمِلَتْهُ اَیْدِیْهِمْ١ؕ اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ Open ayah 36:35 in the Quran reader
تا کہ وہ اس کے ثمرات (پھلوں) کو کھائیں ( حقیقت یہ ہے کہ) ان سب چیزوں کو انہوں نے اپنے ہاتھوں سے نہیں بنایا پھر کیا وجہ ہے کہ وہ شکر ادا نہیں کرتے۔
سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ وَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ مِمَّا لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 36:36 in the Quran reader
وہ ذات پاک ہے جس نے سب چیزوں کے جوڑے بنائے ان میں سے بھی جنہیں زمین اگاتی ہے۔ خود ان کے اپنے نفسوں ( جانوں) میں سے اور ان میں سے بھی جن کو وہ نہیں جانتے۔
وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الَّیْلُ١ۖۚ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَۙ Open ayah 36:37 in the Quran reader
ان کے لئے رات بھی ایک نشانی ہے کہ جب ہم دن ( کی روشنی کو) کھینچ نکالتے ہیں تو وہ اچانک اندھیروں میں رہ جاتے ہیں ۔
وَ الشَّمْسُ تَجْرِیْ لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا١ؕ ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِؕ Open ayah 36:38 in the Quran reader
اور سورج ( بھی ایک نشانی ہے جو) اپنے مقرر راستے پر چلتا رہتا ہے۔ اور یہ اس اللہ کا لگا بندھا مقرر نظام ہے جو زبردست ہے اور وہ سب کچھ جاننے والا ہے۔
وَ الْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمِ Open ayah 36:39 in the Quran reader
اور چاند (بھی ایک نشانی ہے جس کی) ہم نے منزلیں مقرر کردی ہیں
لَا الشَّمْسُ یَنْۢبَغِیْ لَهَاۤ اَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَ لَا الَّیْلُ سَابِقُ النَّهَارِ١ؕ وَ كُلٌّ فِیْ فَلَكٍ یَّسْبَحُوْنَ Open ayah 36:40 in the Quran reader
یہاں تک کہ وہ ایسا رہ جاتا ہے جیسے کھجور کی پرانی شاخ۔ نہ سورج کی طاقت ہے کہ وہ چاند کو جا پکڑے اور نہ راست دن سے پہلے آسکتی ہے۔ یہ سب ( اپنے مرکز کے گرد) اپنے اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں ۔
وَ اٰیَةٌ لَّهُمْ اَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّیَّتَهُمْ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ Open ayah 36:41 in the Quran reader
اور ان کے لئے یہ بھی ایک نشانی ہے کہ ہم نے ان کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کرایا۔
وَ خَلَقْنَا لَهُمْ مِّنْ مِّثْلِهٖ مَا یَرْكَبُوْنَ Open ayah 36:42 in the Quran reader
اور ہم نے ان کے لئے اس کشتی جیسی اور چیزیں پیدا کیں جن پر وہ سوار ہوتے ہیں
وَ اِنْ نَّشَاْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِیْخَ لَهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْقَذُوْنَۙ Open ayah 36:43 in the Quran reader
اور اگر ہم چاہیں تو ان کو غرق کردیں ۔ پھر (وہاں) نہ تو کوئی فریاد سننے والا ہوگا اور نہ وہ بچائے جاسکیں گے
اِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ Open ayah 36:44 in the Quran reader
سوائے اس کے کہ ہماری رحمت ہو ۔ اور یہ ( اللہ کا فیصلہ ہے کہ) ایک متعین وقت تک ان کو فائدہ پہنچانا ہے۔
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّقُوْا مَا بَیْنَ اَیْدِیْكُمْ وَ مَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ Open ayah 36:45 in the Quran reader
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ( اس عذاب سے ) ڈرو جو تمہارے آگے ہے اور جو کچھ تمہارے پیچھے ہے۔ تا کہ تم پر رحم و کرم کیا جائے
وَ مَا تَاْتِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ مِّنْ اٰیٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَ Open ayah 36:46 in the Quran reader
اور ان کے رب کی طرف سے جب بھی کوئی نشانی آتی ہے تو وہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ١ۙ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنُطْعِمُ مَنْ لَّوْ یَشَآءُ اللّٰهُ اَطْعَمَهٗۤ١ۖۗ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 36:47 in the Quran reader
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے تمہیں جو کچھ دیا ہے اس میں سے خرچ کرو تو وہ کافر ان لوگوں سے جو ایمان لے آئے ہیں کہتے ہیں کہ کیا ہم ایسے لوگوں کو کھلائیں جن کو اگر اللہ چاہتا تو ان کو بہتر طریقے سے کھلا دیتا تم تو کھلی گمراہی میں ہو ۔
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 36:48 in the Quran reader
اور وہ کہتے ہیں کہ ( قیامت کا) وعدہ کب پورا ہوگا اگر تم سچے ہو ؟
مَا یَنْظُرُوْنَ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً تَاْخُذُهُمْ وَ هُمْ یَخِصِّمُوْنَ Open ayah 36:49 in the Quran reader
بس یہ تو ایک چنگھاڑ ( صور کی آواز) کا انتظار کر رہے ہیں جو ان کو آپکڑے گی اور وہ آپس میں جھگڑتے ہی رہ جائیں گے ۔
فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ تَوْصِیَةً وَّ لَاۤ اِلٰۤى اَهْلِهِمْ یَرْجِعُوْنَ۠ Open ayah 36:50 in the Quran reader
اس وقت وہ نہ تو کوئی وصیت ہی کر پائیں گے اور نہ اپنے گھروں کی طرف لوٹ سکیں گے۔
وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا هُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمْ یَنْسِلُوْنَ Open ayah 36:51 in the Quran reader
اور جب صور پھونکا جائے گا تو وہ اچانک قبروں سے ( اٹھ کر) اپنے رب کی طرف چل پڑیں گے۔
قَالُوْا یٰوَیْلَنَا مَنْۢ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَا١ؐٚۘ هٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَ صَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَ Open ayah 36:52 in the Quran reader
وہ کہیں گے ہائے ہماری بد نصیبی کہ ہماری قبروں سے ہمیں کس نے اٹھا دیا۔ ( اس وقت کہا جائے گا کہ) یہ وہی ہے جس کا رحمن نے وعدہ کیا تھا اور رسولوں نے صحیح کہا تھا
اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ Open ayah 36:53 in the Quran reader
وہ چنگھاڑ ( ہیبت ناک آواز) ہوگی ۔ پھر اچانک وہ سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کردیئے جائیں گے۔
فَالْیَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْئًا وَّ لَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 36:54 in the Quran reader
پس آج کے دن کسی شخص کے ساتھ بےانصافی نہ ہوگی اور تمہیں اس کا ( پورا پورا ) بدلہ ملے گا جو تم کیا کرتے تھے۔
اِنَّ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ الْیَوْمَ فِیْ شُغُلٍ فٰكِهُوْنَۚ Open ayah 36:55 in the Quran reader
بیشک آج کے دن اہل جنت (خوش و خرم) اپنے مشغلوں میں مصروف ہوں گے ۔
هُمْ وَ اَزْوَاجُهُمْ فِیْ ظِلٰلٍ عَلَى الْاَرَآئِكِ مُتَّكِئُوْنَ Open ayah 36:56 in the Quran reader
وہ اور ان کی بیویاں سائے دار مسہریوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے
لَهُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ وَّ لَهُمْ مَّا یَدَّعُوْنَۚۖ Open ayah 36:57 in the Quran reader
اور ان کے لئے ان جنتوں میں میوے اور ہر وہ چیز موجود ہوگی جو وہ مانگیں گے
سَلٰمٌ١۫ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ Open ayah 36:58 in the Quran reader
مہربان پروردگار کی طرف سے سلام (کہلایا جائے) گا
وَ امْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ Open ayah 36:59 in the Quran reader
اور کفار و مشرکین سے کہا جائے گا اے مجرمو ! آج ( تم اہل ایمان سے) الگ ہو جائو۔
اَلَمْ اَعْهَدْ اِلَیْكُمْ یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ اَنْ لَّا تَعْبُدُوا الشَّیْطٰنَ١ۚ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 36:60 in the Quran reader
اے اولاد آد م (علیہ السلام) کیا میں نے تمہیں ( اپنے رسولوں کے ذریعہ سے) اس بات کی تاکید نہ کی تھی کہ تم شیطان کی عبادت ( اطاعت) نہ کرنا بیشک وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے ۔
وَّ اَنِ اعْبُدُوْنِیْ١ؔؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ Open ayah 36:61 in the Quran reader
اور یہ کہ تم میری ہی عبادت و بندگی کرنا یہی سیدھا راستہ ہے ۔
وَ لَقَدْ اَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِیْرًا١ؕ اَفَلَمْ تَكُوْنُوْا تَعْقِلُوْنَ Open ayah 36:62 in the Quran reader
اور اس نے (شیطان نے) تم میں سے بہت سوں کو گمراہ کردیا کیا پھر بھی تم نہیں سمجھتے ہو ؟
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ Open ayah 36:63 in the Quran reader
یہ ہے وہ جہنم جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا
اِصْلَوْهَا الْیَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ Open ayah 36:64 in the Quran reader
اب اپنے کفر کے بدلے اس میں داخل ہو جائو
اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰۤى اَفْوَاهِهِمْ وَ تُكَلِّمُنَاۤ اَیْدِیْهِمْ وَ تَشْهَدُ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ Open ayah 36:65 in the Quran reader
آج ہم ان کے منہ پر مہریں لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے بولیں گے اور ان کے پائوں گواہی دیں گے جو کچھ یہ لوگ کیا کرتے تھے۔
وَ لَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰۤى اَعْیُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى یُبْصِرُوْنَ Open ayah 36:66 in the Quran reader
اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھوں کو ملیا میٹ کردیتے پھر وہ راستے کی طرف دوڑتے تو انہیں کہاں سجھائی دیتا
وَ لَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنٰهُمْ عَلٰى مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوْا مُضِیًّا وَّ لَا یَرْجِعُوْنَ۠ Open ayah 36:67 in the Quran reader
اور اگر ہم چاہیں تو ان کی جگہ پر ہی ان کی صورتیں بدل ڈالیں جن سے نہ وہ چل سکیں گے اور نہ لوٹ سکیں گے
وَ مَنْ نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِی الْخَلْقِ١ؕ اَفَلَا یَعْقِلُوْنَ Open ayah 36:68 in the Quran reader
اور ہم جس کی عمر زیادہ کردیتے ہیں تو اس کو اوندھا کردیتے ہیں کیا وہ اتنا بھی نہیں سمجھتے۔