79. Surah An-Naazi'aat

النازعاتThose who drag forth · 46 ayahsتفسیرِ بغوی

Ayah 79:41

فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ Open ayah 79:41 in the Quran reader

اور جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا اور دل کو خواہشوں سے روکتا رہا

40 ۔” واما من خاف مقام ربہ ونہی النفس عن الھویٰ “ ان محارم سے جن کی اس کو خواہش ہوتی ہے۔ مقاتل (رح) فرماتے ہیں وہ آدمی جو معصیت کا پختہ ارادہ کرلے۔ پس اپنے حساب کے لئے کھڑا ہونے کو یاد کرے تو اس کو چھوڑ دے۔
Ayah 79:42

یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَیَّانَ مُرْسٰىهَاؕ Open ayah 79:42 in the Quran reader

اس کا ٹھکانا بہشت ہے

41 ۔” فان الجنۃھی الماویٰ ۔
Ayah 79:43

فِیْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰىهَاؕ Open ayah 79:43 in the Quran reader

(اے پیغمبر ﷺ ! لوگ) تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا ؟

42 ۔” یسالونک عن الساعۃ ایان مرساھا “ کب اس کا ظاہر ہونا اور ثابت ہونا ہے۔
Ayah 79:44

اِلٰى رَبِّكَ مُنْتَهٰىهَاؕ Open ayah 79:44 in the Quran reader

سو تم اسکے ذکر سے کس فکر میں ہو ؟

43 ۔” فیم انت من ذکراھا “ تو اس کے عمل اور ذکر سے کسی چیز میں نہیں ہے یعنی تو اس کو نہیں جانتا
Ayah 79:45

اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ یَّخْشٰىهَاؕ Open ayah 79:45 in the Quran reader

اس کا منتہا (یعنی واقع ہونے کا وقت) تمہارے پروردگار ہی کو معلوم ہے

44 ۔” الی ربک من تھا ھا “ یعنی اس کے علم کی انتہا اللہ کے پاس ہے۔
Ayah 79:46

كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَهَا لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِیَّةً اَوْ ضُحٰىهَا۠ Open ayah 79:46 in the Quran reader

جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو

46 ۔” انما انت منذر من یخشاھا “ ابوجعفر نے منذر تنوین کے ساتھ پڑھا ہے یعنی آپ ڈرانے والے ہیں اس کو جو اس کے قیام سے ڈرتا ہے یعنی آپ ﷺ کا ڈرانا اس کو نفع دے گا جو اس سے ڈرتا ہے۔