70. Surah Al-Ma'aarij

المعارجThe Ascending Stairways · 44 ayahsاسرار التنزیل

Ayahs 70:35–44

اُولٰٓئِكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ٢ؕ۠ Open ayah 70:35 in the Quran reader

ایسے لوگ بہشتوں میں عزت سے (داخل) ہوں گے

فَمَالِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِیْنَۙ Open ayah 70:36 in the Quran reader

تو ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ آپ کی طرف دوڑے چلے آئے ہیں

عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ Open ayah 70:37 in the Quran reader

دائیں اور بائیں سے گروہ گروہ ہوکر

اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍۙ Open ayah 70:38 in the Quran reader

کیا ان میں سے ہر شخص یہ توقع رکھتا ہے کہ نعمتوں کے باغ میں داخل کیا جائے گا

كَلَّا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 70:39 in the Quran reader

ہرگز نہیں ہم نے ان کو ایسی چیز سے پیدا فرمایا جسے وہ جانتے ہیں

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَ الْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَۙ Open ayah 70:40 in the Quran reader

سو مجھے مشرقوں اور مغربوں کے پروردگار کی قسم ہے کہ یقینا ہم طاقت رکھتے ہیں

عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْ١ۙ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ Open ayah 70:41 in the Quran reader

اس پر کہ ان سے بہتر لوگ لے آئیں اور ہم عاجز نہیں ہیں

فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَۙ Open ayah 70:42 in the Quran reader

سو ان کو چھوڑ دیجئے کہ بحثیں کریں اور کھلیں حتیٰ کہ ان کو اپنے اس دن سے واسطہ پڑے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے

یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَۙ Open ayah 70:43 in the Quran reader

جس دن یہ قبروں سے نکل کر اس طرح دوڑیں گے جیسے کسی پرستش گاہ کی طرف دوڑے جاتے ہوں

خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ ذٰلِكَ الْیَوْمُ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ۠ Open ayah 70:44 in the Quran reader

ان کی آنکھیں جھکی ہوں گی (اور) ان پر ذلت چھائی ہوگی۔ یہ ہے (ان کا) وہ دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا

آیات 36 تا 44۔ اسرار ومعارف۔ اور ان کفار کو کیا ہوا ہے کہ بجائے تصدیق کرنے ہر طرف سے آپ پر یلغار کرتے ہیں کہ آپ کے ارشادات کی تکذیب کرتے ہیں اور اعتراض کے ساتھ مذاق اڑائیں اس پر طرفہ یہ کہ ہر قوم آخرت میں اپنے لیے نجات کی امید رکھتی ہے لہذا مغرب ومشرق کے یہود ہنود ہوں یانصاری وغیرہ سب اپنے لیے جنت کا دعوی بھی رکھتے ہیں جو یکسر باطل ہے ایسا ہرگز نہ ہوسکے گا بلکہ اطاعت محمد کے علاوہ اب نجات کا کوئی راستہ نہیں اور جو لوگ سرے سے کوئی مذہب نہیں رکھتے انہیں بھی دیکھ لیناچاہیے کہ کس طرح ایک قطرہ منی سے ہم نے انہیں باکمال خوبصورت صحت مند انسان بنادیا اور یہ مشارق ومغارب کے نظام جو ہر لحظہ سے بیشمار تخلیقات کے ظہور کا سبب ہے اس بات پر گواہ ہے ہم موجودہ انسانوں سے بہتر اور زیادہ استعدادا کے لوگ بھی پیدا کرنے پر قادر ہیں۔ قرآن کی پیش گوئی۔ یہ پیش گوئی بھی پائی جاتی ہے کہ آنے والی انسانی نسلوں کو عقلی وعلمی اعتبار سے زیادہ استعداد بھی ہوگی جس کا اظہار آج ہورہا ہے لہذا کوئی شے بھی ہمارے اختیار سے باہر نہیں اور نہ انہیں حد اطاعت سے نکلناچاہیے مگر یہ باز نہیں آتے تو انہیں اپنے فضول کاموں میں مصروف رہنے دیجئے کہ اسی حال میں قیامت کو پالیں جس روز سب لوگ قبروں سے اٹھ کر دوڑتے ہوئے میدان حشر میں جمع ہوں گے جب کفار کی نظریں جھکی ہوں گی اور چہروں پر ذلت چھارہی ہوگی تو انہیں پتہ چلے گا کہ اسی روز سے اور اس کی ذات سے ہمیں آگاہ کیا جاتا تھا۔