99. Surah Az-Zalzala

الزلزلةThe Earthquake · 8 ayahsاشرف الحواشی

Ayahs 99:1–3

اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَاۙ Open ayah 99:1 in the Quran reader

جب زمین خوب زور سے بلاوی جائے2

وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَاۙ Open ayah 99:2 in the Quran reader

اور زمین اپنے بوجھ و مال دولت مرد سے وغیرہ نکال کر پھینک دے

وَ قَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَاۚ Open ayah 99:3 in the Quran reader

اور آدمی کا یہ حال دیکھ کر کہہ اٹھے اس کا کیا ہوا ہے ایسا ہلتی کیوں ہے

ف 2 یعنی قیامت کے قریب جب وہ صور پھونکے جانے سے دہل جائے اور اس میں بھونچال آجائے۔
Ayahs 99:4–5

یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ Open ayah 99:4 in the Quran reader

اس دن زمین اپنی ساری خبریں بیان کر دیگی3

بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَاؕ Open ayah 99:5 in the Quran reader

اس لئے کہ تیرا مالک اس کو یہ حکم دے گا کہ اپنی خبریں بیان کرے)

ف 3 یعنی ہر شخص کے متعلق بتادے گی کہ اس نے میری پشت پر یہ کام کئے، چاہے وہ کام اچھے ہوں یا برے حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : زمین ستونوں کی طرح اپنے جگر کے ٹکڑے جو سونے اور چاندی کے ہوں گے نکالے گی۔ قاتل آئے گا اور کہے گا کہ اسی کی وجہ سے میں نے قتل کیا۔ قطع رحمی کرنے والا آئے گا اور کہے گا کہ اسی کی وجہ سے میں نے قطع رحمی کی۔ چور آئے گا اور کہے گا کہ اسی کی وجہ سے میرا ہاتھ کاٹا گیا۔ پھر سب اسے چھوڑ کر چل دیں گے اور اس میں سے کچھ نہ لیں گے۔ “ (مسلم ترمذی) حضرت ابوہریرہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت پڑھ کر فرمایا : کیا تم جانتے ہو کہ زمین کی خبریں کیا ہوں گی ؟ لوگوں نے عرض کیا ” اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں “ فرمایا اس کی خبریں یہ ہیں کہ وہ ہر بندے اور بندی کے خلاف گواہی دے گی کہ اس نے میری پشت پر یہ اور یہ کام کیے یہی اس کی خبریں ہوگی۔ (ترمذی، نسائی، ابن جریر وغریہ) فتح القدیر)
Ayahs 99:6–8

یَوْمَئِذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا١ۙ۬ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْؕ Open ayah 99:6 in the Quran reader

اس دن لوگ اپنی قبروں سے4 اٹھ کر الگ الگ ایک ایک قسم کے حشر کے میدان کو چلیں گے5 اس لئے کہ ان کے اچھے برے کام ان کو دکھائے جائیں

فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗؕ Open ayah 99:7 in the Quran reader

پھر جو کوئی چیونٹی برابر دنیا میں نیکی کرے گا وہ آخرت میں اس کو اپنے نامہ اعمال میں دیکھ لے گا

وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ۠ Open ayah 99:8 in the Quran reader

اور جو کوئی چیونٹی برابر بڑائی کریگا وہ اس کو دیکھ لے گا۔

ف 4 یا یہ مطلب ہے کہ ’ حساب کتاب کی جرگہ سے جنت یا دوزخ کی طرف) پلٹیں گے۔ “ الگ الگ کا مطلب یہ ہے کہ ان میں سے کوئی خوفزدہ ہوگا، کوئی بےخوف کسی کا رنگ اہل جنت کا یعنی سید ہوگا اور کسی کا ہل دوزخ کا یعنی سیاہ کوئی دائیں طرف چل رہا ہوگا اور کوئی بائیں طرف یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ کافر ایک گروہ ہوں گے، مشرک ایک گروہ اور منافق ایک گروہ اسی طرح شرابی ایک گروہ ہوں گے، بدکار ایک گروہ چور ایک گرروہ وعلی ہذا القیاس۔5 تاکہ برے عمل والوں کی رسوائی ہو اور نیک عمل والوں کی سرخروئی