95. Surah At-Tin

التينThe Fig · 8 ayahsاشرف الحواشی

Ayah 95:1

وَ التِّیْنِ وَ الزَّیْتُوْنِۙ Open ayah 95:1 in the Quran reader

قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی15

ف 15 انجیر اور زیتون دو مشہور پھل ہیں جو متعدد پہلوئوں سے انسانی صحت کے لئے نہایت مفید ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کی قسم کھائی بعض مفسرین نے انجیر اور زیتون سے مسجد اقصیٰ (بیت المقدس) مراد لی ہے۔ (شوکانی)
Ayah 95:2

وَ طُوْرِ سِیْنِیْنَۙ Open ayah 95:2 in the Quran reader

اور طور سنین (پہاڑ) کی16

ف 16 انجیر اور زیتون دو مشہور پھل ہیں جو متعدد پہلوئوں سے انسانی صحت کے لئے نہایت مفید ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کی قسم کہا گیا ہے۔
Ayahs 95:3–5

وَ هٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِیْنِۙ Open ayah 95:3 in the Quran reader

اور اس امن والے شہر مکہ کی

لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ٘ Open ayah 95:4 in the Quran reader

بیشک ہم نے آدمی کو بہت اچھے ڈھانچی میں بنایا

ثُمَّ رَدَدْنٰهُ اَسْفَلَ سٰفِلِیْنَۙ Open ayah 95:5 in the Quran reader

پھر ہم نے اس کو بوڑھا کر کے نیچوں سے نیچا پھینک دیا17

ف 17 شاہ صاحب لکھتے ہیں :” اسے لائق بنایا فرشتوں کے مقام کا جب منکر ہو تو جانوروں سے بدتر۔ “ (موضح)
Ayah 95:6

اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍؕ Open ayah 95:6 in the Quran reader

البتہ جو لوگ ایمانلائے اور اچھے کام کئے وہ اگر بوڑھے بھی ہوجائیں تو کچھ ڈر نہیں ان کو بےانتہا ثواب1 ملے گا

ف 1 اگر سفل سافلین سے ارذل العمر یعنی بڑھاپا مراد لیا جائے تو اس استثناء کا مطلب یہ ہوگا کہ مومن اگر بڑھاپے میں نیک عمل نہ کرسکے تو ان سے ان عملوں کا ثواب ملتا رہے گا جو وہ جوانی اور تندرستی کی حالت میں کیا کرتا تھا۔ مگر ححافظ ابن قیم نے دوسرے معنی کو ترجیح دی ہے یعنی کہ جو لوگ منکر ہوتے ہیں وہ تو جانوروں سے بھی بدتر ہوتے ہیں اور ان ٹھکانا دوزخ ہوجاتا ہے، لیکن جو لوگ اپنی خداد صلاحیتوں سے کام لے کر ایمان لاتے اور نیک عمل کرتے ہیں، انہیں آخرت میں بےانتہا ثواب ملے گا۔
Ayah 95:7

فَمَا یُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّیْنِؕ Open ayah 95:7 in the Quran reader

تو اے آدمی یہ سب جان کر پھر تو قیامت میں بدلہ ملنے کو کیوں2 جھٹالئے

ف 2 یہ ترجمہ اس صورت میں ہے جب خطاب کافر سے ہو اور اگر خطاب نبی ﷺ سے ہوا تو ترجمہ یوں ہوگا۔ ”(اے پیغمبر) یہ سب باتیں جان کر کون ہے جو آپ کو (قیامت کے روز) بدلہ ملنے کے باب میں جھٹلائے ؟
Ayah 95:8

اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِیْنَ۠ Open ayah 95:8 in the Quran reader

کیا اللہ تعالیٰ سب حاکموں سے بڑھ کر حاکم اور قدرت والا نہیں ہے۔3

“3 کہ تم یہ سمجھو کہ وہ بندوں کو ان کے اچھے یا برے کاموں کا کوئی بدلہ دے گا یا وہ انہیں دوبارہ پیدا نہ کرسکے گا ؟ “ حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جب تم یہ سورة پڑھو اور الیس اللہ باحکم الحاکمین پر پہنچو تو یہ کہو ’ دبلی وانا علی ذلک لمن الشاھدین کیوں نہیں اور میں اس کی شہادت دینے والوں میں سے ہوں “ (فتح القدیر بحوالہ ترمذی ۔ ابن مردویہ)