92. Surah Al-Lail

الليلThe Night · 21 ayahsاشرف الحواشی

Ayah 92:1

وَ الَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىۙ Open ayah 92:1 in the Quran reader

رات کی قسم جب وہ چھا جائے۔2

ف 2 یعنی اس کا اندھیرا پھیل جائے۔
Ayah 92:2

وَ النَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰىۙ Open ayah 92:2 in the Quran reader

اور دن کی قسم جب وہ روشن ہوجائے3

ف 3 یا ” نر اور مادہ بنانے کی قسم۔
Ayahs 92:3–4

وَ مَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰۤىۙ Open ayah 92:3 in the Quran reader

اور اس خدا کی قسم جس سے نر اور مادہ بنائے

اِنَّ سَعْیَكُمْ لَشَتّٰىؕ Open ayah 92:4 in the Quran reader

بیشک تم لوگوں کی کوششیں جدا جدا ہیں4

ف 4 چناچہ کوئی ایسا کام کرتا ہے جس کا بدلہ جنت ہے اور کوئی ایسا جس کا بدلہ دوزخ ہے۔ کوئی اپنے پیش نظر صرف اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی رکھتا ہے اور صرف اخروی فلاح چاہتا ہے اور کوئی دنیا کا طلب گار ہے۔ کوئی فراخ دلی اور سخاوت سے کام لیتا ہے اور کوئی تنگ دلی اور بخل برتتا ہے۔
Ayahs 92:5–7

فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَ اتَّقٰىۙ Open ayah 92:5 in the Quran reader

پھر جس نے (اللہ کی راہ میں) دیا اور حرام کاموں سے بچا رہا

وَ صَدَّقَ بِالْحُسْنٰىۙ Open ayah 92:6 in the Quran reader

اور اچھی بات پر یقین کیا

فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْیُسْرٰىؕ Open ayah 92:7 in the Quran reader

تو ہم اس کو آسانی سے اس کام میں لگا دیں گے5 جس سے اس کو آرام ملے6

ف 5 یعنی توحید کا قائل ہوا۔6 یعنی اس کی عادت اور خواہش کے مطاب نیک اعمال کو اس پر آسان کر دینگے اور انجام کا وہاں پہنچائیں گے جہاں اسے آرام ملے۔ یعنی جنت میں … کچھ یہی مفہوم ہے جسے ” ہمت مرداں مدد خدا “ کا محاورہ ادا کرتا ہے۔
Ayahs 92:8–9

وَ اَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَ اسْتَغْنٰىۙ Open ayah 92:8 in the Quran reader

اور جس نے اللہ کی راہ پر دینے میں بخیلئی کی اور دنیا کے خیال میں آخرت سے بےپرواہی کی

وَ كَذَّبَ بِالْحُسْنٰىۙ Open ayah 92:9 in the Quran reader

اور اچھی بات کو جھٹلایا7

ف 7 یعنی توحید کو جھٹلایا اور کفر و شرک کا قائل ہوا۔
Ayah 92:10

فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰىؕ Open ayah 92:10 in the Quran reader

تو ہم اس کو آہستہ آہستہ مشکل میں پھانس دینگے8

ف 8 یعنی اس کی کوئی مدد نہ کریں گے اور اسے اس کے حال پر چھوڑ دیں گے۔ نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ ایسے کام کرتا رہے گا جو اس کے لئے دنیا و آخرت میں جنجال اور وبال بنیں گے۔ اس کو دوسری آیت میں یوں فرمایا : ونقلب افئدتھم وابصارھم کمالم یومنوا بہ اول مرۃ وندرھم فی طغیانم یعمھون اس طرح ہم ان کے دلوں اور نگاہوں کو پھیر دیتے ہیں جس طرح یہ پہلی مرتبہ ایمان نہیں لائے تھے اور ہم انہیں ان کی سرکشی میں بھٹکنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں۔ (انعام :11) ایک حدیث میں ہے آنحضرت نے فرمایا عمل کرو۔ کل میسر لما خلق لہ ہر ایک کو اس کام کے لئے تیار کردیا جاتا ہے جس کے لئے وہ پیدا کیا گیا۔ “ (ابن کثیر بحوالہ صحیح مسلم)
Ayahs 92:11–12

وَ مَا یُغْنِیْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ Open ayah 92:11 in the Quran reader

اور جب وہ دوزخ میں جا کر گریگا یا اس پر تباہی آئیگی تو اس کا مال کچھ اس کے کام نہ آئیگا

اِنَّ عَلَیْنَا لَلْهُدٰى٘ۖ Open ayah 92:12 in the Quran reader

بیشک سچا راستہ بتانا ہمارا کام ہے9

ف 9 اسی وعدہ کا ایفا اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت میں خیر کی طرف میلان رزکھ کر اور پھر کتابیں اور انبیاء پر بھیج کر کیا۔
Ayah 92:13

وَ اِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَ الْاُوْلٰى Open ayah 92:13 in the Quran reader

اور آخرت اور دنیا دونوں ہماری ہی ہیں10

ف 10 یعنی دونوں ہمارے اختیار و تصرف میں ہیں لہٰذا جو شخص ان دونوں کا یاد دونوں میں سے کسی ایک کا طالب ہو، اسے ہمیں سے مطالبہ کرنا چاہیے، یا یہ مطلب ہے کہ دنیا اور آخرت دونوں کا ثواب ہمیں دینے والے ہیں۔
Ayahs 92:14–16

فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰىۚ Open ayah 92:14 in the Quran reader

تو اے لوگو ہم نے تم کو دوزخ کی دہکتی آگ سے ڈرایا

لَا یَصْلٰىهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَىۙ Open ayah 92:15 in the Quran reader

اس میں وہی جائے گا جو بڑا بدبخت

الَّذِیْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ Open ayah 92:16 in the Quran reader

حق بات کو جھٹلاتا اور اس سے منہ پھیرتا رہا11

ف 11 یعنی کافر یہاں آگ میں جانے سے مراد اس میں ہمیشہ کے لئے جانا ہے کہ پھر کبھی نکلنا نصیب نہ ہو۔ گناہگار مسلمان اگرچہ اس میں جائیں گے لیکن ان کا جانا ہمیشہ کیلئے نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنی مقررہ سزا بھگت کر اس سے نکال لئے جائیں گے جیسا کہ دوسری متعدد آیات و احادیث سے معلوم ہوتا ہے۔
Ayahs 92:17–19

وَ سَیُجَنَّبُهَا الْاَتْقَىۙ Open ayah 92:17 in the Quran reader

اور وہ بڑا پرہیز گار اس سے بچا لیا جائے گا

الَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَهٗ یَتَزَكّٰىۚ Open ayah 92:18 in the Quran reader

جو اپنا مال اللہ تو کی راہ میں اس لئے دیتا ہے کہ وہ پاک ہو

وَ مَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤىۙ Open ayah 92:19 in the Quran reader

اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں12 کہ وہ دے کر اس کو اتارتا ہو

ف 12 یعنی بخل، ریاء، نمود و نمائش اور دوسری دنیوی اغراض سے اس کا نفس اور حرام کی ملاوٹ سے اس کا مال پاک ہو اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کا شمار ان لوگوں میں ہو جو اپنے ہر کام سے صرف اسی کی رضا مندی چاہتے ہیں۔
Ayahs 92:20–21

اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰىۚ Open ayah 92:20 in the Quran reader

وہ تو بس اپنے مالک کی رضا مندی چاہتا ہے جو سب سے اونچا ہے سب سیب لند اپنے عرش پر ہے

وَ لَسَوْفَ یَرْضٰى۠ Open ayah 92:21 in the Quran reader

او وہ اپنے مالک سے ضرور راضی ہوگا۔13

ف 13 یعنی آخرت میں بیش بہا نعمتیں اور بلند مرتاب پا کر خوش ہوجائے گا۔