88. Surah Al-Ghaashiya

الغاشيةThe Overwhelming · 26 ayahsاشرف الحواشی

Ayah 88:1

هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِؕ Open ayah 88:1 in the Quran reader

(اے پیغمبر) تجھ کو چھا جانے والی قیامت کی خبر پہنچی ہے5

ف 5 قیامت کو ” چھا جانے والی “ اس لئے فرمایا کہ اس کی دہشت تمام دلوں پر چھا جائیگی۔
Ayahs 88:2–3

وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌۙ Open ayah 88:2 in the Quran reader

کتنے لوگوں کے منہ اس دن جھکے ہوئے اترے ہوئے ہونگے

عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌۙ Open ayah 88:3 in the Quran reader

وہ دوزخ میں محنت مشقت کر رہے ہوں گے6 ت ھک (کر چور ہو) گئے ہونگے

ف 6 یعنی طرح طرح کے عذاب جھیلتے جھیلتے درماندہ و خستہ حال ہوں گے۔
Ayahs 88:4–5

تَصْلٰى نَارًا حَامِیَةًۙ Open ayah 88:4 in the Quran reader

بےحد کرم انگار میں جا داخل ہونگے

تُسْقٰى مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَةٍؕ Open ayah 88:5 in the Quran reader

ان کو ایک جکھولتے ہوئے چشمے سے پانی پلایا جائیگا7

ف 7 مفسرین کہتے ہیں کہ اس چشمہ کا پانی اس قدر گرم ہے کہ اگر اس کا ایک قطرہ کسی پہاڑ پر گرجائے تو وہ پگھل جائے۔ (فتح القدیر)
Ayah 88:6

لَیْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِیْعٍۙ Open ayah 88:6 in the Quran reader

ان کو ضریع کے سوا اور کوئی کھانا نصیب نہ ہوگا۔8

ف 8 یہ کہ ایک کانٹے دار جھاڑی ہے۔ قریش کی زبان میں اگر تر ہو تو اسے شبریق اور سوکھ جائے تو ضریع کہا جاتا ہے۔ وہ سوکھ کر اس قدر زہریلی اور بدبو دار ہوجاتی ہے کہ کوئی جانور اس کے قریب تک نہیں جاتا۔
Ayahs 88:7–9

لَّا یُسْمِنُ وَ لَا یُغْنِیْ مِنْ جُوْعٍؕ Open ayah 88:7 in the Quran reader

اس کے کھانے سے نہ تو بدن موٹا ہوگا اور نہ بھوک بند ہوگی

وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌۙ Open ayah 88:8 in the Quran reader

کچھ لوگوں کے منہ اس دن تازے خوش ہوں گے

لِّسَعْیِهَا رَاضِیَةٌۙ Open ayah 88:9 in the Quran reader

اپنی کوشش سے راضی9

ف 9 یعنی مطمئن ہوں گے کہ دنیا میں نیک اعمال کی جو کمائی کی، اس کا پھل ملا۔
Ayahs 88:10–17

فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ Open ayah 88:10 in the Quran reader

وہ اونچے (بہشت کے) باغ میں رہیں گے

لَّا تَسْمَعُ فِیْهَا لَاغِیَةًؕ Open ayah 88:11 in the Quran reader

وہاں کوئی بیہودہ بات نہ سنیں گے

فِیْهَا عَیْنٌ جَارِیَةٌۘ Open ayah 88:12 in the Quran reader

اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے (یا بڑا چشمہ یہ رہا ہوگا

فِیْهَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَةٌۙ Open ayah 88:13 in the Quran reader

اس میں اونچے اونچے تخت (بیٹھنے کے لئے)

وَّ اَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌۙ Open ayah 88:14 in the Quran reader

اور آبخورے پانی اور شراب پینے کے لئے رکھے ہوں گے

وَّ نَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌۙ Open ayah 88:15 in the Quran reader

اور گائو تکیے یا قالین ایک قطار میں لگے ہوئے

وَّ زَرَابِیُّ مَبْثُوْثَةٌؕ Open ayah 88:16 in the Quran reader

اور چاندنیاں یا توشکیں بجھی ہوئیں

اَفَلَا یَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِبِلِ كَیْفَ خُلِقَتْٙ Open ayah 88:17 in the Quran reader

کیا یہ لوگ اونٹوں کو نہیں دیکھتے وہ کیسے (عجیب) بنائے گئے ہیں10

ف 10 اونٹ اپنی ظاہری شکل و صورت اور اندرونی ساخت دونوں کے اعتبار سے دوسرے تمام جانوروں کی بہ نسبت عجیب ہے۔ چھوٹا سر اور لمبی گردن رکھتا ہے جس سے اونچے اونچے درختوں کے پتے ت وڑ توڑ کر کھاتا ہے۔ اس کے پیٹ میں فانے ہوتے ہیں جن میں پانی بھر لیتا ہے اور پھر دس دن تک صحرا میں بھوکا پیاسا سفر کرسکتا ہے اور منوں بوجھ اٹھا سکتا ہے۔ عربوں کو اپنی صحرائی زندگی میں اس سے خاص لگائو تھا۔ اس لئے خاص طور پر اس کی طرف توجہ دلائی گئی۔
Ayah 88:18

وَ اِلَى السَّمَآءِ كَیْفَ رُفِعَتْٙ Open ayah 88:18 in the Quran reader

اور آسمان کو وہ کیسا اونچا رکھا گیا ہے11

ف 11 کہ اللہ تعالیٰ کی قدرت سے معلق کھڑا ہے اور اس کا کوئی ستون تک نظر نہیں آتا۔
Ayah 88:19

وَ اِلَى الْجِبَالِ كَیْفَ نُصِبَتْٙ Open ayah 88:19 in the Quran reader

اور پہاڑوں کو وہ کیونکر جمائے گئے (کھڑے کئے گئے) ہیں1

ف 1 کہ اپنی جگہ سے جنبش نہیں کرسکتے۔
Ayah 88:20

وَ اِلَى الْاَرْضِ كَیْفَ سُطِحَتْٙ Open ayah 88:20 in the Quran reader

اور زمین کو وہ کیونکر بچھائی گئی ہے2

ف 2 کہ گول ہونے کے باوجود سطح معلوم ہوتی ہے اور اسی لئے اس پر رہنا سہنا اور آرام کرنا ممکن ہے۔
Ayahs 88:21–22

فَذَكِّرْ١ؕ۫ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌؕ Open ayah 88:21 in the Quran reader

تو (اے پیغمبر) لوگوں کو سمجھاتا رہ تیرا کام بس یہی سمجھانا ہے

لَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُصَۜیْطِرٍۙ Open ayah 88:22 in the Quran reader

تو ان پر کوئی کڑوڑی (داروغہ) نہیں ہے3

ف 3 یعنی آپ کے ذمہ صرف سمجھانا اور ڈرانا ہے۔ آپ کا کام یہ نہیں ہے کہ ایمان کو زبردستی لوگوں کے دلوں میں اتار دیں۔ دلوں میں ایمان اتارنا یا نہ اتارنا اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔
Ayahs 88:23–26

اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَۙ Open ayah 88:23 in the Quran reader

البتہ جو کوئی ان میں سے منہ پھیر لے گا اور کفر اختیار کریگا

فَیُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَؕ Open ayah 88:24 in the Quran reader

تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کو عذاب دوزخ کا بڑا عذاب کریگا

اِنَّ اِلَیْنَاۤ اِیَابَهُمْۙ Open ayah 88:25 in the Quran reader

بیشک ان سب کو مرنے کے بعد ہمارے پاس لوٹا کر آنا ہے

ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَهُمْ۠ Open ayah 88:26 in the Quran reader

پھر ان سب سے حساب کتاب لینا بھی ہمارا ہی کام ہے4

ف 4 اس آیت کے خاتمہ پر اللھم حاسبنا حساباً یسراً کہنا مستحب ہے یعنی اے اللہ ہم سے آسان حساب لے۔