72. Surah Al-Jinn
الجنThe Jinn · 28 ayahsاشرف الحواشی
قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْۤا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًاۙ Open ayah 72:1 in the Quran reader
اے پیغمبر اپنے لوگوں سے کہہ دے مجھے خدا کی طرف سے یہ وحی آئی ہے کہ جنات میں سے چند شخصوں5 نے تین سے دس تک قرآن مجید سے سنا6 پھر وہ اپنے لوگوں پاس لوٹ گئے اور کہنے لگے ہم نے ایک عجیب قرآن سنا
یَّهْدِیْۤ اِلَى الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِهٖ١ؕ وَ لَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًاۙ Open ayah 72:2 in the Quran reader
جو سچا راستہ بتلاتا ہے ہم تو اس پر ایمان لے آئے اور ہم ہرگز کسی کو اپنے مال ککا شریک نہ بنئایں گے7
وَّ اَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّ لَا وَلَدًاۙ Open ayah 72:3 in the Quran reader
اور ہمارے مالک کی شان بلند ہے وہ نہ جو رو رکھتا ہے8 نہ اولاد
وَّ اَنَّهٗ كَانَ یَقُوْلُ سَفِیْهُنَا عَلَى اللّٰهِ شَطَطًاۙ Open ayah 72:4 in the Quran reader
اور ہم میں کوئی بیوقوف تھا جو اللہ تعالیٰ پر بڑا جھوٹ لگاتا تھا9
وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًاۙ Open ayah 72:5 in the Quran reader
اور ہم یہ سمجھتے تھے کہ آدمی اور جن بھلا اللہ تعالیٰ پر کیوں جھوٹ باندھنے لگے10
وَّ اَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ یَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُمْ رَهَقًاۙ Open ayah 72:6 in the Quran reader
اور ہوا یہ کہ بعضے آدم زاد لوگ بعضے جن لوگوں کی پناہ لیت ی تھے اس سے ان کا دماغ اور چڑھ گیا11
وَّ اَنَّهُمْ ظَنُّوْا كَمَا ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّبْعَثَ اللّٰهُ اَحَدًاۙ Open ayah 72:7 in the Quran reader
اور آدمی بھی جیسے تم سمجھتے تھے یہ سمجھنے لگے12 کہ اللہ تعالیٰ مرنے کے بعد کسی کو اجلا کر انہیں اٹھائے گا13
وَّ اَنَّا لَمَسْنَا السَّمَآءَ فَوَجَدْنٰهَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِیْدًا وَّ شُهُبًاۙ Open ayah 72:8 in the Quran reader
اور ہم نے آسمان کو جاکر ٹٹولا دیکھا تو وہ زبردست پہروں اور آگ کے شعلوں سے بھرا ہوا ہے14
وَّ اَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ١ؕ فَمَنْ یَّسْتَمِعِ الْاٰنَ یَجِدْ لَهٗ شِهَابًا رَّصَدًاۙ Open ayah 72:9 in the Quran reader
اور پہلے تو یہ تھا کہ فرشتوں کی باتیں سننے کے لئے ہم آسمان میں کئی ٹھکانوں میں بیٹھا کرتے تھے اب تو جو کوئی سننے جائے تو ایک شعلہ اپنے لئے تیار پائے1
وَّ اَنَّا لَا نَدْرِیْۤ اَشَرٌّ اُرِیْدَ بِمَنْ فِی الْاَرْضِ اَمْ اَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًاۙ Open ayah 72:10 in the Quran reader
اور ہم کو معلوم نہیں کہ اس انتظام سے زمین والوں کی برائی منظور ہے یا انکا مالک ان سے بھلائی کرنا چاہتا ہے2
وَّ اَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوْنَ وَ مِنَّا دُوْنَ ذٰلِكَ١ؕ كُنَّا طَرَآئِقَ قِدَدًاۙ Open ayah 72:11 in the Quran reader
اور ہم میں کچھ تو نیک ہیں اور کچھ دوسری طرح کے (یعنے کافر بدکار) ہمارے کئی طرح کے گروہ پہلے سے چلے آئے ہیں3
وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ نُّعْجِزَ اللّٰهَ فِی الْاَرْضِ وَ لَنْ نُّعْجِزَهٗ هَرَبًاۙ Open ayah 72:12 in the Quran reader
اور اب تو ہم نے سمجھ لیا کہ ہم زمین میں رہ کر اللہ تعالیٰ کو نہیں ہرا سکتے اور نہ کہیں بھاگ کر اس کو عاجز کرسکتے ہیں۔4
وَّ اَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدٰۤى اٰمَنَّا بِهٖ١ؕ فَمَنْ یُّؤْمِنْۢ بِرَبِّهٖ فَلَا یَخَافُ بَخْسًا وَّ لَا رَهَقًاۙ Open ayah 72:13 in the Quran reader
اور ہم نے جب راہ کی ہدایت کی بات سنی تو اس کو مان لیا5 اور جو کوئی اپنے مالک پر ایمان لائے گا اس کو نہ نقصان کا ڈر ہوگا اور نہ ظلم کا6
وَّ اَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ وَ مِنَّا الْقٰسِطُوْنَ١ؕ فَمَنْ اَسْلَمَ فَاُولٰٓئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا Open ayah 72:14 in the Quran reader
اور ہم میں بعضے تو خدا کے تابعدار ہیں اور بعضے کافر نافرمان پھر جن لوگوں نے خدا کی تابعداری کی انہوں نے سیدھے رستے پر چلنا چاہا7
وَ اَمَّا الْقٰسِطُوْنَ فَكَانُوْا لِجَهَنَّمَ حَطَبًاۙ Open ayah 72:15 in the Quran reader
اور جنہوں نے نافرمانی کی وہ دوزخ کے گند ہے بنے8
وَّ اَنْ لَّوِ اسْتَقَامُوْا عَلَى الطَّرِیْقَةِ لَاَسْقَیْنٰهُمْ مَّآءً غَدَقًاۙ Open ayah 72:16 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) لوگوں سے کہہ اگر وہ ایمان کے سیدھے رستے پر جمے رہتے تو ہم خوب پانی دیتے9
لِّنَفْتِنَهُمْ فِیْهِ١ؕ وَ مَنْ یُّعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهٖ یَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًاۙ Open ayah 72:17 in the Quran reader
ان کو آزمانے کے لئے۔ اور جو کوئی اپنے مالک کی یاد سے منہ موڑے تو وہ اس کو سخت عذاب میں لے جائے گا10
وَّ اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًاۙ Open ayah 72:18 in the Quran reader
اور مسجدیں اللہ تعالیٰ ہی کی عبادت کے لئے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کا پوجا نہ کرو11
وَّ اَنَّهٗ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰهِ یَدْعُوْهُ كَادُوْا یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِ لِبَدًا٢ؕ۠ Open ayah 72:19 in the Quran reader
اور جس وقت اللہ کا بندہ محمد اس کی عبادت میں کھڑا تھا تو جنات چار طرف سے گھیر کر اس سے چمٹنے ہی کو تھے12
قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا Open ayah 72:20 in the Quran reader
اے پیغمبر کہہ دے میں تو بس اپنے مالک کا پوجا کرتا ہے خدائے واحد کا اور کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا
قُلْ اِنِّیْ لَاۤ اَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّ لَا رَشَدًا Open ayah 72:21 in the Quran reader
(اے پیغمبر) کہہ دے میں تمہارے نقصان یا نفع کا اختیار نہیں رکھتا
قُلْ اِنِّیْ لَنْ یُّجِیْرَنِیْ مِنَ اللّٰهِ اَحَدٌ١ۙ۬ وَّ لَنْ اَجِدَ مِنْ دُوْنِهٖ مُلْتَحَدًاۙ Open ayah 72:22 in the Quran reader
(اے پیغمبر) کہہ دے مجھ کو اللہ کے عذاب سے کوئی نہیں بچا سکتا وہی بچائے تو بچائے اور اس کے سوا کہیں مجھ کو پناہ نہیں مل سکتی۔13
اِلَّا بَلٰغًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِسٰلٰتِهٖ١ؕ وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَاِنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ Open ayah 72:23 in the Quran reader
(میرا کچھ اختیار نہیں صرف اللہ تعالیٰ کے حکم اور اس کے پیغام پہنچا دینا میرا کام ہے اور یہی میرے اختیار میں ہے اور جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی نفارمانی کریں ان کے لئے دوزخ کی آگ تیار ہے وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے
حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ اَضْعَفُ نَاصِرًا وَّ اَقَلُّ عَدَدًا Open ayah 72:24 in the Quran reader
یہ کافر اس وقت تک ماننے والے نہیں جب تک وہ اس عذاب کو دیکھ نہ لیں جس کا ان سے وعدہ1 ہے تب وہ جان لیں گے کس کا مددگار کمزور ہے اور کس کا جتھا گنتی میں کم ہے2
قُلْ اِنْ اَدْرِیْۤ اَقَرِیْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اَمْ یَجْعَلُ لَهٗ رَبِّیْۤ اَمَدًا Open ayah 72:25 in the Quran reader
اے پیغمبر کہہ دے میں نہیں جانتا جس عذاب کا تم سے وعدہ ہے وہ نزدیک ہے یا ابھی میرا مالک ایک مدت میں اس کو بھیجے گا3
عٰلِمُ الْغَیْبِ فَلَا یُظْهِرُ عَلٰى غَیْبِهٖۤ اَحَدًاۙ Open ayah 72:26 in the Quran reader
غیب کا علم اسی کو ہے وہ اپنے غیب کو کسی پر نہیں کھولتا
اِلَّا مَنِ ارْتَضٰى مِنْ رَّسُوْلٍ فَاِنَّهٗ یَسْلُكُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ مِنْ خَلْفِهٖ رَصَدًاۙ Open ayah 72:27 in the Quran reader
مگر جس پیغمبر کو وہ چاہتا ہے4 اس کو غیب کی کوئی بات بتادیتا ہے تو اس کے بھی آگے اور پیچھے فرشتوں کا پہرا لگا دیتا ہے5
لِّیَعْلَمَ اَنْ قَدْ اَبْلَغُوْا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمْ وَ اَحَاطَ بِمَا لَدَیْهِمْ وَ اَحْصٰى كُلَّ شَیْءٍ عَدَدًا۠ Open ayah 72:28 in the Quran reader
اس لئے کہ وہ اپنے پیغمبر جہان لے کر فرشتوں نے اپنے مالک کا پیغام6 پہنچا دیا اور اللہ تعالیٰ نے جو کچھ ان کے پاس ہے سب کو اپنے علم سے گھیر لیا اور7 ہر چیز کی گنتی تک اس کو معلوم ہو۔9