61. Surah As-Saff
الصفThe Ranks · 14 ayahsاشرف الحواشی
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ Open ayah 61:1 in the Quran reader
جتنی چیزیں آسمان میں ہیں اور جتنی زمین میں سب خدا کی پاکی بیان کر رہی ہیں4 اور وہ زبردست ہے حکمت والا
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِمَ تَقُوْلُوْنَ مَا لَا تَفْعَلُوْنَ Open ayah 61:2 in the Quran reader
مسلمانو ایسی بات منہ سے کیوں کہہ بیٹھتے ہو جس کو کر کے نہیں دکھاتے
كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللّٰهِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا لَا تَفْعَلُوْنَ Open ayah 61:3 in the Quran reader
اللہ کو تو یہ بہت ناپسند ہے کہ منہ سے کہو اور کرو نہیں5
اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِهٖ صَفًّا كَاَنَّهُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ Open ayah 61:4 in the Quran reader
اللہ ان لوگوں کو چاہتا ہے6 جو اس کی راہ میں اس طرح صف باندھ کر (مضبوطی سے) لڑتے ہیں جیسے سیسہ پلائی ہوئی دیوار7
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ لِمَ تُؤْذُوْنَنِیْ وَ قَدْ تَّعْلَمُوْنَ اَنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ١ؕ فَلَمَّا زَاغُوْۤا اَزَاغَ اللّٰهُ قُلُوْبَهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ Open ayah 61:5 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) ان لوگوں کو وہ وقت یاد دلا) جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لوگوں بنی اسرائیل سے کہا بھائیو تم مجھ کو کیوں ستاتے ہو حالانکہ تم کو یقین ہوچکا ہے کہ میں اللہ کا بھیجا ہوا تمہارے پاس آیا ہوں پھر جب وہ لوگ موسیٰ کی قوم والے ٹیڑھی چال چلے اللہ نے بھی ان کے دلوں کو ٹیڑھا کردیا8 اور اللہ بدکاروں کو راہ پر نہیں لگاتا 9
وَ اِذْ قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ یٰبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ مُّصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیَّ مِنَ التَّوْرٰىةِ وَ مُبَشِّرًۢا بِرَسُوْلٍ یَّاْتِیْ مِنْۢ بَعْدِی اسْمُهٗۤ اَحْمَدُ١ؕ فَلَمَّا جَآءَهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 61:6 in the Quran reader
(اے پیغمبر) لوگوں کو وہ وقت یاد دلا جب عیسیٰ نے جو مریم کا بیٹات ھا بنی اسرائیل سے کہا اے بنی اسرائیل میں اللہ کا بھیجا ہوا تمہارے پاس آیا ہوں مجھ سے پہلے جو توریت شریف اتر چکی ہے اس کو سچ بتاتا ہوں10 اور تم کو ایک پیغمبر کی خوشخبری دیتا ہوں جو میرے بعد آئے گا اس کا نام احمد ہوگا11 پھر جب وہ (یعنی عیسیٰ ) ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آیا تو کہنے لگے یہ تو صریح جادو ہے
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ وَ هُوَ یُدْعٰۤى اِلَى الْاِسْلَامِ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 61:7 in the Quran reader
اور اس سے بھڑ کر کون ظالم ہوگا جس کو اسلام لانے کے لئے بلایا جائے وہ اللہ پر الٹا جھوٹا طوفان باندھے1 اور اللہ تعالیٰ بےانصاف لوگوں کو راہ پر نہیں لگاتا
یُرِیْدُوْنَ لِیُطْفِئُوْا نُوْرَ اللّٰهِ بِاَفْوَاهِهِمْ وَ اللّٰهُ مُتِمُّ نُوْرِهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ Open ayah 61:8 in the Quran reader
ایسے (کافر) لوگ چاہتے ہیں کہ اپنے منہ سے اللہ کے نور (قرآن یا اسلام یا حضرت محمد) کو بجھا دیں2 اور اللہ تعالیٰ تو اپنا نور پورا کرے کے رہیگا گو کافر برا مانیں3
هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ۠ Open ayah 61:9 in the Quran reader
وہی خدا ہے جس نے اپنے پیغمبر (حپرت محمد) کو ہدایت (قرآن) اور سچا دین دے کر بھیجا اس لئے کہ اس کو سب دینوں پر غالب کر دے گو مشرک برا مانیں
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى تِجَارَةٍ تُنْجِیْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ Open ayah 61:10 in the Quran reader
مسلمانوں کیا میں تم کو ایسی سوداگری بتائوں جو تم کو آخرت میں تکلیف کے عذاب سے بچا لے
تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تُجَاهِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِاَمْوَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُمْ١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَۙ Open ayah 61:11 in the Quran reader
وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان لائو اور خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کرو اگر تم سمجھو تو یہ تمہارے حق میں تمام سوداگروں سے بہتر ہے
یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ وَ یُدْخِلْكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ وَ مَسٰكِنَ طَیِّبَةً فِیْ جَنّٰتِ عَدْنٍ١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُۙ Open ayah 61:12 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے تمہارے گناہ بخش دیگا اور تم کو آخرت میں ایسے باغوں میں لے جائیگا جن کے تلے نہریں پڑی بہ رہی ہیں اور جتہ العدن کے عمدہ عمدہ مکانوں میں4 یہی تو بڑی کامیابی ہے
وَ اُخْرٰى تُحِبُّوْنَهَا١ؕ نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 61:13 in the Quran reader
اور ایک دوسری نعمت دیگا جس کو تم بہت سپسند کرتے ہو اللہ کی طرف سے تم کو مدد ملے گی اور اب نزدیک تمہاری فتح ہوگی5
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْۤا اَنْصَارَ اللّٰهِ كَمَا قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ لِلْحَوَارِیّٖنَ مَنْ اَنْصَارِیْۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللّٰهِ فَاٰمَنَتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْۢ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ وَ كَفَرَتْ طَّآئِفَةٌ١ۚ فَاَیَّدْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلٰى عَدُوِّهِمْ فَاَصْبَحُوْا ظٰهِرِیْنَ۠ Open ayah 61:14 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) مسلمنوں کو اس کی خوشخبری سنا دے مسلمانو اللہ کے (دین کے) مددگار بنے رہو جیسے عیسیٰ مریم کے بیٹے نے حواریوں سے6 سے کہا اللہ تعالیٰ کی طرف ہو کر کون میری مدد کرتا ہے حواریوں نے کہا ہم (حاضر ہیں) اللہ کے دین کی مدد کرنے کو7 پھر بنی اسرائیل کا ایک گروہ تو ایمان لایا8 اور ایک گروہ کافر رہا پھر ہم نے حضرت محمد کو بھیج کر) ایمان والوں کی ان کے دشمنوں پر مدد کی وہ غالب ہوگئے۔1