62. Surah Al-Jumu'a
الجمعةFriday · 11 ayahsاشرف الحواشی
یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ Open ayah 62:1 in the Quran reader
جتنی چیزیں آسمان میں ہیں اور جتنی زمین میں (سب) اللہ کی پاکی بیان کر ری ہیں جو (سارے جہان کا) بادشاہ پاک ذات زبردست اور حکمت والا ہے
هُوَ الَّذِیْ بَعَثَ فِی الْاُمِّیّٖنَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِهٖ وَ یُزَكِّیْهِمْ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ١ۗ وَ اِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍۙ Open ayah 62:2 in the Quran reader
وہی خدا ہے جس نے عرب کے ان پڑھ لوگوں میں انہی میں کا ایک پیغمبر بھیجا3 وہ ان کو اللہ کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے حالانکہ ان پڑھ ہے اور ان کو شرک اور کفر کی گندگی سے پاک کرتا ہے اور ان کو اللہ کی کتاب اور سمجھ کی باتیں سکھلاتا ہے4 (دانائی اور عقلمندی کی) اور (اس پیغمبر کے آنے سے) پہلے تو وہ کھلے گمراہ تھے5
وَّ اٰخَرِیْنَ مِنْهُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِهِمْ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ Open ayah 62:3 in the Quran reader
اور (اللہ نے اس پیغمبر کو دوسرے لوگوں کی طرف بھی بھیجا ہے جو ابھی ان عرب کے مسلمانوں سے نہیں ملے6 اور وہ زبردست ہے حکمت والا
ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ Open ayah 62:4 in the Quran reader
یہ پیغمبر اللہ کا فضل ہے وہ جس بندے کو چاہتا ہے سرفراز فرماتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے
مَثَلُ الَّذِیْنَ حُمِّلُوا التَّوْرٰىةَ ثُمَّ لَمْ یَحْمِلُوْهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ یَحْمِلُ اَسْفَارًا١ؕ بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 62:5 in the Quran reader
جن لوگوں کو تورایت دی گئی یعنی یہودی اور انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا ان کی مثال گدھے کو نہی ہے جس پر کتابیں لدی ہوں7 جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا ان کی (ایسی ہی) بری مثال ہے اور اللہ بےانصاف لوگوں (بدکاروں ض کو راہ پر نہیں لگاتا8
قُلْ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ هَادُوْۤا اِنْ زَعَمْتُمْ اَنَّكُمْ اَوْلِیَآءُ لِلّٰهِ مِنْ دُوْنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 62:6 in the Quran reader
(اے پیغمبر یہودیوں سیض کہہ دے یہودیو تم جیسے سمجھتے ہو کہ سب لوگوں کو چھوڑ کر ہم ہی اللہ تعالیٰ کے چہیتے (پیارے) ہیں اگر تم سچے ہو تو بھلا موت کی تو آرزو کرو1
وَ لَا یَتَمَنَّوْنَهٗۤ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ Open ayah 62:7 in the Quran reader
اور یہ لوگ یہودی اپنے ان برے کاموں کی وجہ سے جو وہ کرچکے ہیں کبھی موت کی آرزو کرنیوالے نہیں اور اللہ گنہگاروں کو خوب جانتا ہے2
قُلْ اِنَّ الْمَوْتَ الَّذِیْ تَفِرُّوْنَ مِنْهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِیْكُمْ ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۠ Open ayah 62:8 in the Quran reader
اے پیغمبر ان لوگوں سے کہ دے تم جس موت سے بھاگتے، جو تو ضرورتم پر آنیوالی ہے پھ رتم کو اس خدا کے پاس لوٹ کر جانا ہے جو چھپی اور کھلی سب باتیں جانتا ہے وہ تمہارے کام جو تم دنیا میں کرتے رہے ان کا بدلہ دیکر جتلا دیگا
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ وَ ذَرُوا الْبَیْعَ١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Open ayah 62:9 in the Quran reader
مسلمانو جب جمع کے دن نماز کے لئے اذان دی جائے3 تو اللہ تعالیٰ کی یاد (نماز) کی طرف چلو دنیا کے سب4 کام) اور بیچ (کھوچ) چھوڑ دو5 یہ تمہاری حق میں بہتر ہے اگر تم سمجھ6
فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلٰوةُ فَانْتَشِرُوْا فِی الْاَرْضِ وَ ابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ Open ayah 62:10 in the Quran reader
پھر جب جمعہ کی نماز ہوچکے تو تم کو اختیار ہے اپنے اپنے کاموں کے لئے زمین میں پھیل جائو اور اللہ تعالیٰ کا فضل روزی تلاش کرو اور جہاں رہو اللہ کی یاد بہت کرتے رہو اس لئے کہ تم مراد کو پہنچو7
وَ اِذَا رَاَوْا تِجَارَةً اَوْ لَهْوَا اِ۟نْفَضُّوْۤا اِلَیْهَا وَ تَرَكُوْكَ قَآئِمًا١ؕ قُلْ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ مِّنَ اللَّهْوِ وَ مِنَ التِّجَارَةِ١ؕ وَ اللّٰهُ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ۠ Open ayah 62:11 in the Quran reader
اور اے پیغمبر ان لوگوں کا تو یہ حال ہے جب کوئی سودا بکتا ہو یا تماشا دیکھیں تو جھٹ اس کی طرف چل دیت یہیں اور تجھ کو میں کھڑا چھوڑ جاتے ہیں8 اے پیغمبر لوگوں سے کہہ دے اللہ کے پاس جو ثواب (ملنے والا ہے) وہ اس تماشے اور سوداگری کہ کہیں بہتر ہے اور اللہ سب روزی دینے والوں سے بہتر ہے9