45. Surah Al-Jaathiya
الجاثيةCrouching · 37 ayahsاشرف الحواشی
تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ Open ayah 45:2 in the Quran reader
اس کتاب (قرآن) کا اتار اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے جو زبردست ہے حکمت والا ہے9
اِنَّ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّلْمُؤْمِنِیْنَؕ Open ayah 45:3 in the Quran reader
بیشک آسمانوں میں اور زمین میں ایمانداروں کے لئے اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں ہیں10
وَ فِیْ خَلْقِكُمْ وَ مَا یَبُثُّ مِنْ دَآبَّةٍ اٰیٰتٌ لِّقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَۙ Open ayah 45:4 in the Quran reader
اور تمہاری پیدائش میں اور جو جانور وہ زمین میں پھیلاتا ہے ان کی پیدائش میں لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو (قیامت) یا اللہ تعالیٰ پر) یقین رکھتے ہیں11
وَ اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ رِّزْقٍ فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَ تَصْرِیْفِ الرِّیٰحِ اٰیٰتٌ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ Open ayah 45:5 in the Quran reader
اور رات دن کے آگے پیچھے آنے میں12 اور آسمان سے جو اللہ تعالیٰ نے پانی اتارا13 پھر زمین کو مرے پیچھے پاس اپنی سے جلایا اس میں اور ہوائوں کے رخ بدلنے میں14 میں عقلمند لوگوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں ہیں15
تِلْكَ اٰیٰتُ اللّٰهِ نَتْلُوْهَا عَلَیْكَ بِالْحَقِّ١ۚ فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَ اللّٰهِ وَ اٰیٰتِهٖ یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 45:6 in the Quran reader
اے پیغمبر یہ اللہ تعالیٰ کی آیتیں جو ہم تجھ کو ٹھیک ٹھیک یا سچائی کے ساتھ) سناتے ہیں پھر اللہ تعالیٰ اور اس کی آیتوں کے بعد اور کون سی بات پر ایمان لائیں گے1
وَیْلٌ لِّكُلِّ اَفَّاكٍ اَثِیْمٍۙ Open ayah 45:7 in the Quran reader
قیامت میں ہر جھوٹے بدکار کی خرابی ہوگی
یَّسْمَعُ اٰیٰتِ اللّٰهِ تُتْلٰى عَلَیْهِ ثُمَّ یُصِرُّ مُسْتَكْبِرًا كَاَنْ لَّمْ یَسْمَعْهَا١ۚ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ Open ayah 45:8 in the Quran reader
جس کو اللہ تعالیٰ2 کی آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں وہ سنتا تو ہے لیکن پھر غرور کے مارے ضد پر آجاتا ہے اپنے کفر کو نہیں چھوڑتا جیسے اس نے وہ آیتیں سنیں نہیں تو اے پیغمبر ایسے شخص کو تکلیف کے عذاب کی خوشخبری سنا
وَ اِذَا عَلِمَ مِنْ اٰیٰتِنَا شَیْئَا اِ۟تَّخَذَهَا هُزُوًا١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌؕ Open ayah 45:9 in the Quran reader
اور جب اس کو ہماری کوئی آیت معلوم ہوجاتی ہے سن پاتا ہے تو اس کو ٹھٹھا3 مقرر کرتا ہے ایسے لوگوں کو قیامت میں ذلت کا عذاب ہوگا
مِنْ وَّرَآئِهِمْ جَهَنَّمُ١ۚ وَ لَا یُغْنِیْ عَنْهُمْ مَّا كَسَبُوْا شَیْئًا وَّ لَا مَا اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْلِیَآءَ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌؕ Open ayah 45:10 in the Quran reader
ان کے سامنے یا ان کے پیچھے دوزخ تیار اور دنیا میں جو کچھ انہوں نے کمایا وہ ان کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ وہ دیوتا جن کو انہوں نے اللہ تعالیٰ کے سوا اپنا رفیق یا سرپرست یا کار ساز بنایا تھا انکے کچ کام آئیں گے اور ان کو بڑا عذاب ہوگا۔
هٰذَا هُدًى١ۚ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ لَهُمْ عَذَابٌ مِّنْ رِّجْزٍ اَلِیْمٌ۠ Open ayah 45:11 in the Quran reader
یہ قرآن تو سچی راہ بتلاتا ہے اور جو لوگ اپنے مالک کی ایٓتوں کو نہیں مانتے ان کو بلا تکلیف کا عذاب ہونا ہے
اَللّٰهُ الَّذِیْ سَخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِیَ الْفُلْكُ فِیْهِ بِاَمْرِهٖ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَۚ Open ayah 45:12 in the Quran reader
اللہ ہی تو ہے جس نے سمندر کو تمہارے بس میں کردیا اس لئے کہ اس کے حکم سے میں جہاز چلیں4 اور اس لئے کہ تم اس کا فضل ڈھونڈو (سوداگری کر کے روٹی کھائو) اور اس لئے تم اس کے حاسان کا شکرو
وَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا مِّنْهُ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ Open ayah 45:13 in the Quran reader
اور جتنی چیزیں آسمان میں ہیں اور جتنی زمین میں ہیں ان سب کو اس نے اپنی طرف سے تمہارے کام میں لگا دیا ہے5 بیشک سوچنے والوں کے لیء تو اس میں اس کی قدرت کی نشانیاں ہیں6
قُلْ لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَغْفِرُوْا لِلَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ اَیَّامَ اللّٰهِ لِیَجْزِیَ قَوْمًۢا بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ Open ayah 45:14 in the Quran reader
اے پیغمبر مسلمانوں سے کہہ دے جو لوگ اللہ تعالیٰ کے دنوں کی امید نہیں رکھتے7 سے در گزر کریں8 تاکہ اللہ ہی ان لوگوں کو ان کے کاموں کا بدلہ دے9
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ اَسَآءَ فَعَلَیْهَا١٘ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ تُرْجَعُوْنَ Open ayah 45:15 in the Quran reader
جو کوئی اچھا کام کرتا ہے وہ اپنے ہی بھلے کے لئے کرتا ہے اور جو کوئی برا کام کرتا ہے اس کا وبال اسی پر پڑے گا پھر آخر تم کو اپنے مالک کے پاس لوٹ کر جانا ہے
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْكِتٰبَ وَ الْحُكْمَ وَ النُّبُوَّةَ وَ رَزَقْنٰهُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ وَ فَضَّلْنٰهُمْ عَلَى الْعٰلَمِیْنَۚ Open ayah 45:16 in the Quran reader
اور ہم بنی اسرائیل کو کتاب توریت شریف اور حکمت یا حکومت اور نبوت دے چکے ہیں1 اور ہم نے انکو کھانے کو عمدہ عمدہ چیزیں دیں من اور سلویٰ وغیرہ اور اپنے پائے میں ان کو سارے جہان کے لوگوں پر بزرگی دی2
وَ اٰتَیْنٰهُمْ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْاَمْرِ١ۚ فَمَا اخْتَلَفُوْۤا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ الْعِلْمُ١ۙ بَغْیًۢا بَیْنَهُمْ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ یَقْضِیْ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ Open ayah 45:17 in the Quran reader
اور دین کی باتیں کھول کر ان سے بیان کردیں انہوں نے حق بات کو جان بوجھ کر اس کے بعد آپس کی ضد سے اختلاف کیا بیشک اے پیغمبر تیرا مالک قیامت کے دن جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے ہیں3
ثُمَّ جَعَلْنٰكَ عَلٰى شَرِیْعَةٍ مِّنَ الْاَمْرِ فَاتَّبِعْهَا وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 45:18 in the Quran reader
ان کا فیصلہ کر دے گا پھر اے پیغمبر موسیٰ کے بعد ہم نے تجھ کو دین کے ایک رستے شریعت پر لگا دیا4 تو اسی پر چلتا اور نادانوں کی خواہشوں پر مت چل5
اِنَّهُمْ لَنْ یُّغْنُوْا عَنْكَ مِنَ اللّٰهِ شَیْئًا١ؕ وَ اِنَّ الظّٰلِمِیْنَ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ١ۚ وَ اللّٰهُ وَلِیُّ الْمُتَّقِیْنَ Open ayah 45:19 in the Quran reader
یہ نادان لوگ اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں تیرے کچھ کام نہیں آئیں گے6 اور تجھ میں ان میں دوستی کیسے ہوسکتی یہ گنہگار گنہگاروں ہی کے دوست ہوتے ہیں اور پرہیز گاروں کا اللہ دوست ہے یا کام بنانے والا
هٰذَا بَصَآئِرُ لِلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَ Open ayah 45:20 in the Quran reader
یہ قرآن کیا ہے لوگوں کے لئے عقل کی باتیں ہیں اور جو لوگ قیامت پر یقین رکھتے ہیں ان کے لئے ہدایت اور رحمت ہے7
اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ اجْتَرَحُوا السَّیِّاٰتِ اَنْ نَّجْعَلَهُمْ كَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ۙ سَوَآءً مَّحْیَاهُمْ وَ مَمَاتُهُمْ١ؕ سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ۠ Open ayah 45:21 in the Quran reader
کیا جن لوگوں نے برے کام کئے وہ سمجھتے ہیں کہ ہم انک وان لوگوں کی طرح کردیں گے جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے دونوں کا جینا مرنا برابر8 کیا برا حکم لگاتے ہیں9
وَ خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَ لِتُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ Open ayah 45:22 in the Quran reader
اور اللہ تعالیٰ نے آسمان اور زمین حکمت سے بنائے ہیں اور مطلب یہ ہے کہ ہر شخص کو اس کے کئے کا بدلہ ملے اور ان پر ظلم نہ ہوگا10
اَفَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰىهُ وَ اَضَلَّهُ اللّٰهُ عَلٰى عِلْمٍ وَّ خَتَمَ عَلٰى سَمْعِهٖ وَ قَلْبِهٖ وَ جَعَلَ عَلٰى بَصَرِهٖ غِشٰوَةً١ؕ فَمَنْ یَّهْدِیْهِ مِنْۢ بَعْدِ اللّٰهِ١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 45:23 in the Quran reader
(اے پیغمبر) کیا تو نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش کو اپنا خدا بنا لیا ہے1 اور اللہ نے جیسے اس کے علم میں تھا اس کو گمراہ کردیا ہے اس کے کان اور دل پر مہر کردی ہے اور اس کی آنکھ پر اندھیری ڈال دی2 ہے تو اللہ تعالیٰ نے جب اس کو گمراہ کیا اب کون اس کو راہ پر لاسکتا ہے کیا تم غور نہیں کرتے
وَ قَالُوْا مَا هِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا نَمُوْتُ وَ نَحْیَا وَ مَا یُهْلِكُنَاۤ اِلَّا الدَّهْرُ١ۚ وَ مَا لَهُمْ بِذٰلِكَ مِنْ عِلْمٍ١ۚ اِنْ هُمْ اِلَّا یَظُنُّوْنَ Open ayah 45:24 in the Quran reader
ور (کافر) کہتے ہیں ہماریتو یہی دنیا کی زندگی ہے (دنیا ہی میں مرتے ہیں اور یہیں جیتے رہتے ہیں اور زمانہ کی گردش ہم کو مار ڈالتی ہے3 اور ان کو اس کی تحقیق تو ہے نہیں وہ اٹکلیں دوڑاتے ہیں
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ مَّا كَانَ حُجَّتَهُمْ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوا ائْتُوْا بِاٰبَآئِنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 45:25 in the Quran reader
اور کچھ نہیں4 اور جب ان کو ہماری کھلی کھلی صاف صاف مضمون کی آیتیں سنائی جاتی ہیں تو اور تو کچھ کہتے نہیں بنتا بس یہی کٹ جھتی کرتے ہیں اچھا اے مسلمانو اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا لائو جو مرچکے ہیں جلا کر سامنے لے آئو5
قُلِ اللّٰهُ یُحْیِیْكُمْ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ ثُمَّ یَجْمَعُكُمْ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ لَا رَیْبَ فِیْهِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ۠ Open ayah 45:26 in the Quran reader
اے پیغمبر ان کافروں سے کہہ دے اللہ ہی تم کو جلاتا ہے6 پھر وہی تم کو مارے گا پھر وہی قیامت کے دن جس میں کوئی شبہ نہیں تم کو جلا کر اکٹھا کرے گا7 مگر اکثر لوگ یہ بات نہیں سمجھتے8
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ یَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ یَوْمَئِذٍ یَّخْسَرُ الْمُبْطِلُوْنَ Open ayah 45:27 in the Quran reader
اور آسمان زمین کی بادشاہت اللہ تعالیٰ ہی کی ہے اور جس دن قیامت برپا ہوگی اس دن جھوٹوں کی یا جھٹلانے والوں کی خرابی ہے9
وَ تَرٰى كُلَّ اُمَّةٍ جَاثِیَةً١۫ كُلُّ اُمَّةٍ تُدْعٰۤى اِلٰى كِتٰبِهَا١ؕ اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 45:28 in the Quran reader
اور قیامت کے دن اے پیغمبر تو ہر ایک امت کو گھنٹوں کے بل بیٹھے ہوئے دیکھے گا10 ہر امت اپنا اعمال نامہ دیکھنے11 کے لئے بلائی جائے گی
هٰذَا كِتٰبُنَا یَنْطِقُ عَلَیْكُمْ بِالْحَقِّ١ؕ اِنَّا كُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 45:29 in the Quran reader
اور اس سے کہہ دیا جائے گا آج تم جیسے کا مدنیا میں کرتے رہے ویسا بدلہ پائو گے یہ ہمارا دفتر جو ٹھیک ٹھیک تمہارے کام بتلا رہا ہے کیوں کہ تم جو دنیا میں کرتے تھے وہ ہم لکھواتے جاتے تھے1
فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَیُدْخِلُهُمْ رَبُّهُمْ فِیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْمُبِیْنُ Open ayah 45:30 in the Quran reader
پھر جو لوگ ایمان دار ہیں اور انہوں نے اچھے کام بھی کئے ان کو تو ان کا پروردگار اپنی رحمت میں لے لے گا جنت میں داخل کرے گا یہی تو کھلی کامیابی ہے
وَ اَمَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١۫ اَفَلَمْ تَكُنْ اٰیٰتِیْ تُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَاسْتَكْبَرْتُمْ وَ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ Open ayah 45:31 in the Quran reader
اور جو لوگ کافر ہیں (ان سے پروردگار فرمائے گا کیا دنیا میں تم کو میری آیتیں پڑھ کر نہیں سنائی جاتی تھیں پھر تم اینٹھتے رہے (غرور کرتے رہے) اور تم نافرمان لوگ تھے
وَ اِذَا قِیْلَ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ السَّاعَةُ لَا رَیْبَ فِیْهَا قُلْتُمْ مَّا نَدْرِیْ مَا السَّاعَةُ١ۙ اِنْ نَّظُنُّ اِلَّا ظَنًّا وَّ مَا نَحْنُ بِمُسْتَیْقِنِیْنَ Open ayah 45:32 in the Quran reader
اور جب تم سے یہ کہہ جاتا تھا دیکھو اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت میں کوئی شک نہیں تو تم کہتے تھے ہم نہیں جانتے قیامت کیا چیز ہے ہاں کچھ تھوڑا سا گمان تو ہم کو بھی ہے کہ شاید قیامت آئے مگر ہم کو یقین نہیں2
وَ بَدَا لَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا عَمِلُوْا وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ Open ayah 45:33 in the Quran reader
اور جو جو کام انہوں نے دنیا میں کئے تھے ان کی برائیاں ان پر کھل جائیں گی اور جس عذاب کا وہ ٹھٹھا اڑاتے تھے وہی ان پر الٹ پڑے گا
وَ قِیْلَ الْیَوْمَ نَنْسٰىكُمْ كَمَا نَسِیْتُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا وَ مَاْوٰىكُمُ النَّارُ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ Open ayah 45:34 in the Quran reader
اور ان سے کہہ دیا جائے گا آج ہم تم کو بھلا دیں گے تمہار اخیال چھوڑ دیں گے جیسے تم نے اپنے اس دن کے آنے کو بھلا رکھا تھا اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے اور کوئی تمہاری مدد کرنے والا نہیں
ذٰلِكُمْ بِاَنَّكُمُ اتَّخَذْتُمْ اٰیٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا وَّ غَرَّتْكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا١ۚ فَالْیَوْمَ لَا یُخْرَجُوْنَ مِنْهَا وَ لَا هُمْ یُسْتَعْتَبُوْنَ Open ayah 45:35 in the Quran reader
یہ اس کی سزا ہے تو نے دنیا میں اللہ تعالیٰ کی آیتوں کو ہنسی ٹھٹھا بنایا تھا ان سے مخسرہ پن کرتے تھے اور دنیا کی زندگی نے تم کو فریب دے رکھا تھا تم اس کیدھوکے میں آگئے تھے تو آج یہ لوگ کبھی دوزخ سے نہ نکالے جائیں گے اور نہ ان کو منانے کا موقع دیا جائے گا3
فَلِلّٰهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ رَبِّ الْاَرْضِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 45:36 in the Quran reader
تو اصل تعریف اللہ تعالیٰ ہی کو سزا وار ہے جو آسمان کا مالک اور زمین کا مالک سارے جہان کا مالک ہے
وَ لَهُ الْكِبْرِیَآءُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١۪ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠ Open ayah 45:37 in the Quran reader
اور آسمان اور زمین میں اسی کی بڑائی ہے4 اور وہی زبردست ہے حکمت والا