31. Surah Luqman
لقمانLuqman · 34 ayahsاشرف الحواشی
الٓمّٓۚ Open ayah 31:1 in the Quran reader
الم
تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِیْمِۙ Open ayah 31:2 in the Quran reader
یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں
هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِیْنَۙ Open ayah 31:3 in the Quran reader
اس میں نیکوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے13
الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَؕ Open ayah 31:4 in the Quran reader
جو نماز کو دوستی سے ادا کرتے اور زکوۃ دیتے ہیں اور آخرت کا وہ یقین رکھتے ہیں
اُولٰٓئِكَ عَلٰى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Open ayah 31:5 in the Quran reader
یہی لوگ اپنے مالک کی سیدھی راہ پر ہیں اور یہی مراد پائیں گی
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْتَرِیْ لَهْوَ الْحَدِیْثِ لِیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ۖۗ وَّ یَتَّخِذَهَا هُزُوًا١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ Open ayah 31:6 in the Quran reader
اور لوگوں میں کچھ ایسے ھی ہیں جو واہی لغو بیکار خدا کو بھلان یوالی باتیں مول لیتے ہیں اس لئے کہ بن سمجھے بوجھے اللہ تعالیٰ کی راہ سے لوگوں کو بہکا دیں اور اللہ کی راہ کو ہنسی ٹھٹھا بنائیں ان لوگوں کو قیامت کے دن تکلیف کا عذاب ہوگا1
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا وَلّٰى مُسْتَكْبِرًا كَاَنْ لَّمْ یَسْمَعْهَا كَاَنَّ فِیْۤ اُذُنَیْهِ وَقْرًا١ۚ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ Open ayah 31:7 in the Quran reader
اور جب ان لوگوں میں سے کسی کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو وہ اکڑتا ہوا پیٹھ موڑ کر چل دیتا ہے گویا اس نے ان کو سنا ہی نہیں گویا اس کے دونوں کا نوں میں بوجھ ہے بہرا پن تو (اے پیغمبر) ایسے شخص کو قیامت کے دن تکلیف کے عذاب کی خوشخبری سن ا
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتُ النَّعِیْمِۙ Open ayah 31:8 in the Quran reader
جو لوگ ایمان لانے اور اچھے کام کئے ان کے لئے بڑے لطف کے مزے کے باغ ہیں
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّا١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ Open ayah 31:9 in the Quran reader
وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے چین اڑائیں گے یہ اللہ تعالیٰ کا پکا وعدہ ہے اور وہ زبردست ہے حکمت والا
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا وَ اَلْقٰى فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِكُمْ وَ بَثَّ فِیْهَا مِنْ كُلِّ دَآبَّةٍ١ؕ وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ Open ayah 31:10 in the Quran reader
اسی اللہ نے آسمانوں کو بنایا جیسے تم دیکھتے ہو بن ستون کے (ان کو کھڑا کیا2 اور اسی نے زمین میں بھاری بھرکم پہاڑ رکھے ایسا نہ ہو وہ چلنے میں ادھر ادھر جھکے ہچکولے کھائے اور ہر قسم کے جانور اس میں پھیلائے اور ہم نے آسمان سے پانی برسایا پھ راس پانی سے زمین میں ہر قسم کی عمدہ چیزیں اگائیں
هٰذَا خَلْقُ اللّٰهِ فَاَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقَ الَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِهٖ١ؕ بَلِ الظّٰلِمُوْنَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ۠ Open ayah 31:11 in the Quran reader
اے پیغمبر ان کافروں سے کہہ اللہ تعالیٰ کی تو پیدا کی ہوئی یہ چیزیں ہیں اب اس کے سوا دوسرے لوگوں نے کیا پیدا کیا ہے مجھ کو دکھلائو3 بات یہ ہے کہ یہ ظالم (کافر) کھلی گمراہی میں ہیں
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِكْمَةَ اَنِ اشْكُرْ لِلّٰهِ١ؕ وَ مَنْ یَّشْكُرْ فَاِنَّمَا یَشْكُرُ لِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ كَفَرَ فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ حَمِیْدٌ Open ayah 31:12 in the Quran reader
اور ہم (تجھ سے پہلے) لقمان کو حکمت دے چکے ہیں4 اور (ہم نے اس سے فرمایا) اللہ کا شکر کر1 اور جو کوئی شکر کرے گا وہ اپنے ہی بھلے کے لئے شکر کریگا اس کو اللہ اور زیادہ نعمتیں دیگا اور جو کوئی ناشکری کرے تو اللہ بےپرواہ ہے خوبیوں والاف 2
وَ اِذْ قَالَ لُقْمٰنُ لِابْنِهٖ وَ هُوَ یَعِظُهٗ یٰبُنَیَّ لَا تُشْرِكْ بِاللّٰهِ١ؔؕ اِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِیْمٌ Open ayah 31:13 in the Quran reader
اور اے پیغمبر وہ وقت یاد کی جب لقمان نے اپنے بیٹے سے کہا بیٹا اللہ کا شریک کسی کو مت بنانا کیوں کہ مر کر بڑا (سخت) گناہ ہے3
وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ١ۚ حَمَلَتْهُ اُمُّهٗ وَهْنًا عَلٰى وَهْنٍ وَّ فِصٰلُهٗ فِیْ عَامَیْنِ اَنِ اشْكُرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیْكَ١ؕ اِلَیَّ الْمَصِیْرُ Open ayah 31:14 in the Quran reader
اور ہم نے آدمی کو اپنے ماں باپ کے لئے اچھا سلوک کرنے کا حکم دیا4 ماں نے تو اس کو تھک تھک کر اپنے لیٹ میں) اٹھایا اور دو برس میں کہیں اس کا دودھ چھوٹا5 ہم نے آدمی کو یہ حکم دیا کہ میرا شکر کرتا رہ اور اپنے ماں باپ کا اور آخر تجھ کو مرے بعد میرے پاس لوٹ کر آن اہ ی
وَ اِنْ جَاهَدٰكَ عَلٰۤى اَنْ تُشْرِكَ بِیْ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ١ۙ فَلَا تُطِعْهُمَا وَ صَاحِبْهُمَا فِی الدُّنْیَا مَعْرُوْفًا١٘ وَّ اتَّبِعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّ١ۚ ثُمَّ اِلَیَّ مَرْجِعُكُمْ فَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 31:15 in the Quran reader
اور اگر تیرے ماں باپ زور زبردستی سے یہ کہیں کہ اللہ کے ساتھ انکو شریک کر جن کے شریک ہونے کی تیرے پاس کوئی سند7 نہیں تو ان کا کہنا مت مان8 اور دنیا میں ان کے ساتھ دستور کے موافق رہ9 اور دین میں اس کی راہ پر چل جو میری طرف رجوع ہے10 پھر میرے ہی پاس تم کو لوٹ کر آنا ہے میں تم کو جتال دوں گا جو تم دنیا میں کرتے رہے (اس کا بدلہ دے کر)
یٰبُنَیَّ اِنَّهَاۤ اِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِیْ صَخْرَةٍ اَوْ فِی السَّمٰوٰتِ اَوْ فِی الْاَرْضِ یَاْتِ بِهَا اللّٰهُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَطِیْفٌ خَبِیْرٌ Open ayah 31:16 in the Quran reader
بیٹا اگر کوئی عمل رائی کے دانے کے برابر ہو پھر (فرض کرو کہ) وہ ساتوں زمینوں کے تلے) ایک پتھر پر ہو یا آسمان اور زمین میں (کہیں) ہو تو اللہ تعالیٰ قیامت کی دن اس کو حساب لینے کے لئے حاضر کریگا بیشک اللہ بڑی باریک نظر والا خبر دار ہے11
یٰبُنَیَّ اَقِمِ الصَّلٰوةَ وَ اْمُرْ بِالْمَعْرُوْفِ وَ انْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ اصْبِرْ عَلٰى مَاۤ اَصَابَكَ١ؕ اِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِۚ Open ayah 31:17 in the Quran reader
بیٹا نماز کو درستی سے ادا کرتا رہ اور اچھی بات کرنے کا حکم کرتا رہ اور بری بات سے منع کرتا رہ اور جو آفت تجھ پر آن پڑے اس پر صبر کر12 بیشک یہ کام13 بڑے ضروری کام ہیں14
وَ لَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرٍۚ Open ayah 31:18 in the Quran reader
اور لوگوں سے اپنے گال نہ پھلا15 اور زمین میں اترانا (اکڑتا) ہوا چل کیوں کہ اللہ تعالیٰ کسی اترانے (اکڑنے) والے شیخی خورے کو پسند نہیں کرتا1
وَ اقْصِدْ فِیْ مَشْیِكَ وَ اغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ١ؕ اِنَّ اَنْكَرَ الْاَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِیْرِ۠ Open ayah 31:19 in the Quran reader
اور بیچ کی چال چلا کر2 اور اپنی آواز آہستہ رکھ3 کیونکہ گدھوں کی آواز سب آواوں میں بری ہے4
اَلَمْ تَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ اَسْبَغَ عَلَیْكُمْ نِعَمَهٗ ظَاهِرَةً وَّ بَاطِنَةً١ؕ وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یُّجَادِلُ فِی اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَّ لَا هُدًى وَّ لَا كِتٰبٍ مُّنِیْرٍ Open ayah 31:20 in the Quran reader
کیا تم لوگوں نے اس پر نظر نہیں ڈالی کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے سب کو تمہارے کام میں لگایا5 اور تم پر اپنی کھلی اور چھپی نعمتیں پوری کردیں6 اور لوگوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو (خواہ مخواہ) اللہ تعالیٰ کے مقدمے میں جھگڑتے ہیں اور نہ ان کو سمجھ ہے نہ سوجھ نہ کوئی روشن کتاب انکے پاس ہے8
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّبِعُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِعُ مَا وَجَدْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَا١ؕ اَوَ لَوْ كَانَ الشَّیْطٰنُ یَدْعُوْهُمْ اِلٰى عَذَابِ السَّعِیْرِ Open ayah 31:21 in the Quran reader
اور جب ان سے کہا جاتا ہے اللہ تعالیٰ نے جو قرآن اتارا اس پر چلو تو کہتے ہیں ہم تو اس پر چلیں گیجس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا بھلا اگر شیطان ان کے باپ دادوں کو دوزخ کے عذاب کی طرف بلاتا رہا ہو9
وَ مَنْ یُّسْلِمْ وَجْهَهٗۤ اِلَى اللّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقٰى١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ عَاقِبَةُ الْاُمُوْرِ Open ayah 31:22 in the Quran reader
اور جو شخص خدا کے سامنے اپنا منہ جھکائے اور اس کی اطاعت کرے اور وہ نیکی پر ہو10 تو اس نے مضبوط کنڈہ تھام لیا11 اور اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سب کاموں کا انجام ہے12
وَ مَنْ كَفَرَ فَلَا یَحْزُنْكَ كُفْرُهٗ١ؕ اِلَیْنَا مَرْجِعُهُمْ فَنُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Open ayah 31:23 in the Quran reader
اور جو شخص کفر کرے تو (اے پیغمبر) تو اس کے کفر سے رنجیدہ نہ ہو ان کو ہماریپ اس لوٹکرآنا ہے ہم ان کے کام ان کو سزا دے کر بتلا دیں گے بیشک اللہ دلوں کی بات جانتا ہے
نُمَتِّعُهُمْ قَلِیْلًا ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ اِلٰى عَذَابٍ غَلِیْظٍ Open ayah 31:24 in the Quran reader
ہم ان کو تھوڑا سا دنیا کا مزہ اٹھانے دینگے یا چند روز پھر ان کو سخت عذاب میں پکڑے جائیں گے
وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ؕ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 31:25 in the Quran reader
اور اے پیغمبر) اگر تو ان (کافروں) سے پوچھے آسمان اور زمین نے بنائے ہیں تو ضروری یہی کہیں گے اللہ تعالیٰ نے بنائے ہیں اور کس نے کہہ دے شکر خدا کا1 بات یہ ہے کہ ان کافروں میں اکثر بےعلم جاہل لٹھ ہیں2
لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ Open ayah 31:26 in the Quran reader
اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے (سب اسی کی ملک ہے)3 بیشک اللہ ہی بےنیاز اور تعریف کا سزا وار ہے4
وَ لَوْ اَنَّ مَا فِی الْاَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ اَقْلَامٌ وَّ الْبَحْرُ یَمُدُّهٗ مِنْۢ بَعْدِهٖ سَبْعَةُ اَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ كَلِمٰتُ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ Open ayah 31:27 in the Quran reader
اور اگر زمین میں ہر درخت کے قلم بنائے جائیں اور سمندر سیاہی ہو اس کے بعد سات اور (ایسے) سمندر سیاہی بنیں جب بھی اللہ کی باتیں ختم نہ ہوں6 بیشک اللہ زبردست ہے حکمت والا
مَا خَلْقُكُمْ وَ لَا بَعْثُكُمْ اِلَّا كَنَفْسٍ وَّاحِدَةٍ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌ Open ayah 31:28 in the Quran reader
سہارا (شروع میں) پیدا کرنا اور (مار کر پھر) جلا اٹھانا اس کے نازیک ایسا (آسان) ہے جیسے ایک جان7 کا پہلا کرنا اور جلا اٹھانا بیشک اللہ سب کچھ سنتا اور8 سب کچھ دیکھتا ہے
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَ یُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّیْلِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١٘ كُلٌّ یَّجْرِیْۤ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَّ اَنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ Open ayah 31:29 in the Quran reader
کیا تو نہیں دیکھتا کہ اللہ رات کے ایک حصے کو دن میں شریک کردیتا ہے (جب دن بڑھ جاتا ہے) اور دن کے ایک حصے کو رات میں شریک کردیتا ہے (جب رات بڑھ جاتی ہے اور اس نے سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا ہے9 ہر ایک ٹھیری ہوئی مدت تک چلتے رہیں گے یعنی قیامت تک اور اللہ تعالیٰ کو تمہارے کاموں کی سب خیر ہے
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الْبَاطِلُ١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ۠ Open ayah 31:30 in the Quran reader
جس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ وہی سچا خدا ہے اور اللہ تعالیٰ کے سوا جن کو یہ مشرک) پکارتے ہیں اوہ (سب) جھوٹے (معبود) ہیں10 اور دوسرے یہ کہ اللہ ہی سب سے بلند والا سب سے بڑا ہے
اَلَمْ تَرَ اَنَّ الْفُلْكَ تَجْرِیْ فِی الْبَحْرِ بِنِعْمَتِ اللّٰهِ لِیُرِیَكُمْ مِّنْ اٰیٰتِهٖ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ Open ayah 31:31 in the Quran reader
دیکھنے والے کیا تو نہیں دیکھتا کہ سمندر میں اللہ کے فضل سے جہاز چلتے ہیں اس سے مطلب یہ ہے کہ تم کو اپنی قدرت کی نشانیاں دکھلائے12 بیشک ہمیں ہر صبر اور شکرنیوالے کے لئے نشانیاں ہیں13
وَ اِذَا غَشِیَهُمْ مَّوْجٌ كَالظُّلَلِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۚ۬ فَلَمَّا نَجّٰىهُمْ اِلَى الْبَرِّ فَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ١ؕ وَ مَا یَجْحَدُ بِاٰیٰتِنَاۤ اِلَّا كُلُّ خَتَّارٍ كَفُوْرٍ Open ayah 31:32 in the Quran reader
اور جب سمندر میں سائبانوں کی طرح ان کو اپنی کی موج ڈھانک لیتی ہے اور ڈوبنے کا ڈر ہوتا ہے تو اس وقت سچے دل سے اللہ ہی کی بندگی کر کے اسی کو پکارتے ہیں پھر جب وہ ان کو بچا کر خشکی میں لے آتا ہے تو کوئی تو انصاف پر قائم رہتا ہے14 اور ہماری قدرت کی نشانیوں کا وہی انکار کرتے ہیں جو دغا باز نا شکرے ہیں1
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْ وَ اخْشَوْا یَوْمًا لَّا یَجْزِیْ وَالِدٌ عَنْ وَّلَدِهٖ١٘ وَ لَا مَوْلُوْدٌ هُوَ جَازٍ عَنْ وَّالِدِهٖ شَیْئًا١ؕ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا١ٙ وَ لَا یَغُرَّنَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ Open ayah 31:33 in the Quran reader
لوگو اپنے مالک سے ڈرو اور اس دن کا خوف رکھو جس دن باب اپنی اولاد کے کام نہ آئے اور نہ کوئی اولاد اپنے باپ کے کچھ کام آئے گی2 بیشک اللہ کا وعدہ قیامت کا دن برحق ہے تو ایسان ہہو دنیا کی زندگی تم کو دھوکا دے اور شیطان تمہیں اللہ سے غافل کر دے3
اِنَّ اللّٰهَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِ١ۚ وَ یُنَزِّلُ الْغَیْثَ١ۚ وَ یَعْلَمُ مَا فِی الْاَرْحَامِ١ؕ وَ مَا تَدْرِیْ نَفْسٌ مَّا ذَا تَكْسِبُ غَدًا١ؕ وَ مَا تَدْرِیْ نَفْسٌۢ بِاَیِّ اَرْضٍ تَمُوْتُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ۠ Open ayah 31:34 in the Quran reader
اللہ ہی کو معلوم ہوے قیامت کب آئیگی اور وہ (جب چاہتا ہے کسی کو معلوم ہے پانی برساتا ہے اور ہی جانتا ہے ماں کے پٹ میں کیا ہے (لڑکا یا لڑکی) اور کسی کو معلوم نہیں کل وہ کیا کریگا اچھے کام یا برے کام اور کوئی نہیں جانتا اللہ کے سوا وہ کس ملک (کس سر زمین میں مرے گا) بیشک وہ یہ باتیں اللہ ہی جانتا ہے اسی کو خیر ہے5