107. Surah Al-Maa'un

الماعونAlmsgiving · 7 ayahsاشرف الحواشی

Ayah 107:1

اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یُكَذِّبُ بِالدِّیْنِؕ Open ayah 107:1 in the Quran reader

(اے پیغمبر) تو نے اس شخص کو دیکھا جو بدے کے دن قیامت کو جھٹلاتا ہے3

ف 3 یعنی سمجھتا ہے کہ کوئی آخرت و اخرت نہیں آئے گی اور نہ اچھے برے اعمال کا بدلہ دیا جائیگا اس لئے ہر معاملہ میں اس کا نقطہ نظر خالص دنیوی اور مادہ پرستانہ کا ہے اخلاق اور اخلاقی اقدار کی اس کی نظر میں کوئی قیمت نہیں ہے۔
Ayah 107:2

فَذٰلِكَ الَّذِیْ یَدُعُّ الْیَتِیْمَۙ Open ayah 107:2 in the Quran reader

پھر یہی شخص یتیم کو دھکا دیتا ہے4

ف 4 یعنی اس سے ہمدردی و غمزاری کی بجائے سنگدلی و بےرحمی سے پیش آتا ہے۔
Ayahs 107:3–5

وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ Open ayah 107:3 in the Quran reader

اور محتاج کو خود کھلانا تو کیسا اس کے کھلانے کے لئے دوسروں کو بھی آمادہ نہیں کرتا (رغبت نہیں دلاتا)

فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَۙ Open ayah 107:4 in the Quran reader

تو ان نمازیوں کی قیامت کے دن خرابی ہوگی

الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ Open ayah 107:5 in the Quran reader

جو اپنی نماز کی پروا نہیں کرتے5

ف 5 یعنی کبھی نماز پڑھتے ہیں اور کبھی نہیں پڑھتے پڑھتے بھی ہیں تو نہایت بددلی سے جلدی جلدی۔
Ayahs 107:6–7

الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَۙ Open ayah 107:6 in the Quran reader

وہ جو نماز پڑھ کر یا نیک عمل کر کے لوگوں کو دکھاتے ہیں

وَ یَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ۠ Open ayah 107:7 in the Quran reader

اور6 اور روزمرہ کے برتنے کا سامان مانگے نہیں دیتے7

ف 6 یعنی خدا کے لئے نہیں پڑھتے بلکہ اس لئے پڑھتے ہیں کہ لوگ انہیں غازی و پرہیز گار جانیں اور عزت و احترام کا مقام دیں۔7 یعنی معمولی اور عمومی استعمال کی چیزیں۔ مطلب یہ ہے کہ نہایت بخیل اور بےمروت ہیں نہ خدا کی عبادت ٹھیک طرح سے کرتے ہیں اور نہ خلق خدا سے وہ برتائو کرتے ہیں جو میل جول کا کام سے کم تقاضا ہے۔