106. Surah Quraish
قريشQuraysh · 4 ayahsاشرف الحواشی
لِاِیْلٰفِ قُرَیْشٍۙ Open ayah 106:1 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے اصحاب الفیل کو جو ہلاک کیا تو اس لئے قریش کے لوگوں کو چاٹ لگا دے
ف 13 شاہ صاحب لکھتے ہیں ” حضرت سے بارہویں پشت میں ایک شخص تھا نضحہ بن کنایہ اس کی اولاد قریش ہیں، سب جمع تھے مکہ میں۔ (موضح)
اٖلٰفِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَآءِ وَ الصَّیْفِۚ Open ayah 106:2 in the Quran reader
جاڑے اور گرمی کے سفر کی چاٹ
فَلْیَعْبُدُوْا رَبَّ هٰذَا الْبَیْتِۙ Open ayah 106:3 in the Quran reader
تو انکو چاہیے کہ (مکہ میں اطمینان سے رہیں اور اس گھر کے مالک کو پوجتے رہیں
الَّذِیْۤ اَطْعَمَهُمْ مِّنْ جُوْعٍ١ۙ۬ وَّ اٰمَنَهُمْ مِّنْ خَوْفٍ۠ Open ayah 106:4 in the Quran reader
جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا سوداگری کرا کر پیسہ کموا دیا اور ان کو ڈر سے امن دلایا۔1
ف 1 قریش تاجر پیشہ تھے۔ سال میں وہ بغرض تجارت دو سفر کرتے تھے۔ ایک جاڑے میں یمن کی طرف اور دوسرا گرمی میں شام کی طرف جو سرسبز اور سرد ملک ہے۔ جہاں سے وہ گزرتے لوگ ان کو کعبہ کے خادم سمجھ کر انتہائی عزت و احترام کی نظر سے دیکھتے اور ان کے جان و مال سے کسی قسم کا تعرض نہ کرتے … حالانکہ جزیرہ عرب میں ہر طرف لوٹ کھسوٹ اور چوری ڈکیتی کا بازار گرم رہتا تھا۔ قریش کو یہی احسان اللہ تعالیٰ نے اس سورة میں یاد دلایا ہے کہ اسی گھر کی بدلوت تمہاری ساری عزت اور معاشی زندگی قائم ہے اور اسی کی بدلوت تمہیں امن اور چین نصیب ہے پھر تم اس کے مالک کی بندگی کیوں نہیں کرتے اور کیوں دوسروں کو اس کا شریک گرد ان کو ان کے اگے سجدے کرتے اور ان کے آستانوں پر نذیر دیتے اور چڑھاوے چڑھاتے ہو۔