108. Surah Al-Kawthar
الكوثرAbundance · 3 ayahsاشرف الحواشی
اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ Open ayah 108:1 in the Quran reader
(اے پیغمبر) ہم نے تجھ کو کوثر دیا
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ انْحَرْؕ Open ayah 108:2 in the Quran reader
تو اس کے شکر9 میں اپنے مالک کے لئے نماز چڑھ10 اور قربانی کر11
ف 9 ” الکوثر “ کے معنی ” خیر کثیر “ کے ہیں یعنی بہت بھلائی اور بہتری … اکثر مفسرین اس طرف گئے ہیں کہ اس سے مراد جنت کی ایک نہر ہے اس کی تصریح خود آنحضرت نے بھی فرمائی ہے۔ اس لئے یہی صحیح ہے۔ نیز آپ نے فرمایا :” میری امت کے لوگ اس پر قیامت کے دن پانی پئیں گے۔ (شوکانی)10 یعنی فرض نمازوں کی پابندی کیجیے اور نفل نمازیں بھی پڑھیے۔11 یعنی نماز کی طرح آپ کی قربانی بھی خلاص اللہ تعالیٰ کے لئے ہو صحیح مسلم میں ہے کہ جس نے اللہ کے سوا اور کسی کے لئے قربانی کی اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے (فتح البیان) …اکثر مفسرین نے ” وانحر “ کے معنی قربانی کرنا ہی لئے ہیں اور یہی راجح ہیں۔ (دبہ قال غیر واحد من سلف مگر بعض نے اس کے معنی نماز میں سینہ پر ہاتھ باندھنا بھی کئے ہیں۔ یہ حضرت علی سے ایک روایت ہے ولایصح (ابن کثیر)
اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ۠ Open ayah 108:3 in the Quran reader
بیشک تیرا دشمن عاص بن وائل یا کعب بن اشرف یا ابوجلہ وہی نگوڑانا اٹھا ہے۔
ف 12 یعنی اسکا کوئی پیرو اور نام لیوا دینا میں نہ رہے گا۔ اس کے برعکس آپ کے کروڑوں اربوں پیر و دنیا کو آباد کریں گے اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ آپ کا نام بھی بلند کرتے رہیں گے۔ روایات میں ہے کہ آنحضرت کی کوئی نرینہ اولاد چونکہ زندہ نہ رہی تھی اس لئے بعض مشرکین کہا کرتے تھے کہ اس شخص کا کوئی وارث اور نام لویا نہیں رہا۔ انہی کی تردید میں اللہ تعالیٰ نے آیت نازل فرمائی۔