103. Surah Al-Asr
العصرThe Declining Day, Epoch · 3 ayahsاشرف الحواشی
وَ الْعَصْرِۙ Open ayah 103:1 in the Quran reader
عصر کے وقت14 کی یا نماز کی یا زمانے کی قسم
ف 14 یہ ترجمہ اس لحاظ سے ہے کہ ” عصر “ کے معنی عصر کے وقت یا نماز کے بھی ہیں اور زمانہ کے بھی۔ بعض مفسرین نے زمانہ سے مراد خاص طور پر نبی ﷺ کا زمانہ لیا ہے۔ زمانہ کی قسم اس لحاظ سے کھائی کہ آگے جو حقیقت بیان کی جا رہی ہے اس کی سچائی پر زمانہ کے واقعات گواہ ہیں، اور عصر کی اس لحاظ سے کہ وہ بڑا بابرکت وقت ہے۔ اس میں رات اور دن کے فرشتے جمع ہوتے ہیں، یہاں تک کہ نبی ﷺ کا ارشاد ہے کہ جس سے عصر کی نماز قضا ہوگئی گویا اس سکا سب گھر بار لٹ گیا۔ (قرطبی وغیرہ)
اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍۙ Open ayah 103:2 in the Quran reader
بیشک سب آدمی گھاٹے ہی میں پڑے ہوئے ہیں
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ١ۙ۬ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۠ Open ayah 103:3 in the Quran reader
مگر جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور ایک دوسرے کو حق پر چلنے کی نصیحت کرتے رہے1 اور مصیبت میں صبر کرنے کے لئے کہتے رہے2
ف 1 حق سے مراد ہے توحید و رسالت پر ایمان، شریعت کے عائد کردہ احکام پر عمل اور منع کردہ امور سے اجتناب۔2 یعنی راہ حق میں پیش آنے والی دشواریوں اور مصیبتوں سے حوصلہ نہ ہارنے کی ایک دوسرے کو تلقین کرتے رہے۔