104. Surah Al-Humaza

الهمزةThe Traducer · 9 ayahsاشرف الحواشی

Ayah 104:1

وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِۙ Open ayah 104:1 in the Quran reader

ہر طعنہ مارنے والے غیبت کرنے والے کی خرابی ہوگی4

ف 4 یعنی جو منہ پیا پیٹھ پیچھے لوگوں کے عیب بیان کرتا ہے۔ ” ویل “ جیسا کہ پہلے بیان ہوچکا ہے، دوزخ کی ایک وادی کا نام بھی ہے۔
Ayah 104:2

اِ۟لَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗۙ Open ayah 104:2 in the Quran reader

جس نے مال سمیٹا اور اس کو گن گن کر رکھا5

ف 5 یعنی انتہائی حریص اور بخیل ہے۔ خزانہ پر سانپ بن کر بیٹھتا ہے۔
Ayahs 104:3–7

یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗۚ Open ayah 104:3 in the Quran reader

کیا وہ یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال سدا اس کو زندہ کھے گا

كَلَّا لَیُنْۢبَذَنَّ فِی الْحُطَمَةِ٘ۖ Open ayah 104:4 in the Quran reader

ہرگز ایسا نہیں ہوسکتا وہ حطمہ میں ڈال دیا جائے گا

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحُطَمَةُؕ Open ayah 104:5 in the Quran reader

اور اے پیغمبر) تجھے کیا معلوم حطمہ کیا چیز ہے

نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُۙ Open ayah 104:6 in the Quran reader

حطمہ اللہ کی (بھڑکائی ہوئی آگ ہے

الَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْئِدَةِؕ Open ayah 104:7 in the Quran reader

جو سارے بدن کو کھا کر دلوں تک چڑھ آئے گی6

ف 6 شاہصاحب لکھتے ہیں :” یعنی جس دل میں ایمان ہے تو نہ جلاوے کفر ہے تو جلاوے (مرضح)
Ayah 104:8

اِنَّهَا عَلَیْهِمْ مُّؤْصَدَةٌۙ Open ayah 104:8 in the Quran reader

وہ آگ ان کو گھیرے ہوئے ہے7

ف 7 یعنی انہیں اس آگ میں ڈال کر تمام دروازے بند کردیئے جائیں گے تاکہ سنا نہیں کسی طرف سے ہوا لگنے پائے اور نہ وہ بھاگنے کی کوشش کرسکیں بلکہ ہمشہ اس میں پڑے جلتے رہیں۔
Ayah 104:9

فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ۠ Open ayah 104:9 in the Quran reader

لمبے لمبے ستونوں میں بندھے ہوئے ہیں8

ف 8 یا یہ مطلب ہے کہ ” آگ کے شعلے لمبے لمبے ستونوں کی طرح بلند ہوں گے۔