102. Surah At-Takaathur
التكاثرCompetition · 8 ayahsاشرف الحواشی
اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ Open ayah 102:1 in the Quran reader
(لوگو) تم کو (مال اور اولاد کے) زیادہ ہونے کی خواہش نے اللہ تعالیٰ کی یاد سے غافل کردیا
حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَؕ Open ayah 102:2 in the Quran reader
یہاں تک کہ تم قبروں میں جاپہنچے8
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ Open ayah 102:3 in the Quran reader
یہ سمجھ لو آگے چل کر تم کو اس غفلت کا نتیجہ معلوم ہوجائیگا
ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَؕ Open ayah 102:4 in the Quran reader
پھر اچھی طرح سمجھ لوتم کو معلوم ہوجائیگا
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِؕ Open ayah 102:5 in the Quran reader
سمجھ لو اگر تم کو اپنا انجام یقینا9 معلوم ہوتا تو کبھی ایسی غفلت میں نہ رہتے10
لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَۙ Open ayah 102:6 in the Quran reader
تم بیشک ایک روز جہنم کو دیکھو گے
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَیْنَ الْیَقِیْۙنِ Open ayah 102:7 in the Quran reader
پھر اس کو یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے11
ثُمَّ لَتُسْئَلُنَّ یَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠ Open ayah 102:8 in the Quran reader
پھر تم سے اس دنیا (دنیا کے) مزوں کی بھی پوچھ ہوگی12