74. Surah Al-Muddaththir
المدثرThe Cloaked One · 56 ayahsاحسن البیان
فِیْ جَنّٰتٍ١ۛؕ۫ یَتَسَآءَلُوْنَۙ Open ayah 74:40 in the Quran reader
اہل جنت بالاخانوں میں بیٹھے وہ سوال کرتے ہونگے گے۔ (1)
عَنِ الْمُجْرِمِیْنَۙ Open ayah 74:41 in the Quran reader
جہنمیوں سے
مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ Open ayah 74:42 in the Quran reader
تمہیں دوزخ میں کس چیز نے ڈالا۔
قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ Open ayah 74:43 in the Quran reader
وہ جواب دیں گے ہم نمازی نہ تھے۔
وَ لَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِیْنَۙ Open ayah 74:44 in the Quran reader
نہ مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے۔ (1)
وَ كُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآئِضِیْنَۙ Open ayah 74:45 in the Quran reader
اور ہم بحث کرنے والے (انکاریوں) کا ساتھ دے کر بحث مباحثہ میں مشغول رہا کرتے تھے (1)
وَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیْنِۙ Open ayah 74:46 in the Quran reader
اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے۔
حَتّٰۤى اَتٰىنَا الْیَقِیْنُؕ Open ayah 74:47 in the Quran reader
یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی۔
فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِیْنَؕ Open ayah 74:48 in the Quran reader
پس انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی (1)
فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِیْنَۙ Open ayah 74:49 in the Quran reader
انہیں کیا ہوگیا ہے ؟ کہ نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں۔
كَاَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَةٌۙ Open ayah 74:50 in the Quran reader
گویا کہ وہ بہکے ہوئے گدھے ہیں۔
فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍؕ Open ayah 74:51 in the Quran reader
جو شیر سے بھاگے ہوں۔ (1)
بَلْ یُرِیْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّؤْتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةًۙ Open ayah 74:52 in the Quran reader
بلکہ ان میں سے ہر ایک شخص چاہتا ہے کہ اسے کھلی ہوئی کتابیں دی جائیں (1)
كَلَّا١ؕ بَلْ لَّا یَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَؕ Open ayah 74:53 in the Quran reader
ہرگز ایسا نہیں (ہو سکتا بلکہ) یہ قیامت سے بےخوف ہیں (1)
كَلَّاۤ اِنَّهٗ تَذْكِرَةٌۚ Open ayah 74:54 in the Quran reader
سچی بات تو یہ ہے کہ یہ (قرآن) ایک نصیحت ہے (1)
فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗؕ Open ayah 74:55 in the Quran reader
اب جو چاہے اس سے نصیحت حاصل کرے۔
وَ مَا یَذْكُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ١ؕ هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَ اَهْلُ الْمَغْفِرَةِ۠ Open ayah 74:56 in the Quran reader
اور وہ اس وقت نصیحت حاصل کریں گے جب اللہ تعالیٰ چاہے (1) وہ اسی لائق ہے کہ اس سے ڈریں اور اس لائق بھی کہ وہ بخشے (2)۔