26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsاحسن البیان
وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِ۪ۙ Open ayah 26:80 in the Quran reader
اور جب میں بیمار پڑجاؤں تو مجھے شفا عطا فرماتا ہے 1
وَ الَّذِیْ یُمِیْتُنِیْ ثُمَّ یُحْیِیْنِۙ Open ayah 26:81 in the Quran reader
اور وہی مجھے مار ڈالے گا پھر زندہ کردے گا 1
وَ الَّذِیْۤ اَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لِیْ خَطِیْٓئَتِیْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ Open ayah 26:82 in the Quran reader
اور جس سے امید بندھی ہوئی ہے کہ وہ روز جزا میں میرے گناہوں کو بخش دے گا 1
رَبِّ هَبْ لِیْ حُكْمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَۙ Open ayah 26:83 in the Quran reader
اے میرے رب ! مجھے قوت فیصلہ 1 عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں ملا دے۔
وَ اجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ Open ayah 26:84 in the Quran reader
اور میرا ذکر خیر پچھلے لوگوں میں بھی باقی رکھ 1
وَ اجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیْمِۙ Open ayah 26:85 in the Quran reader
مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنادے۔
وَ اغْفِرْ لِاَبِیْۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّیْنَۙ Open ayah 26:86 in the Quran reader
اور میرے باپ کو بخش دے یقیناً وہ گمراہوں میں سے تھا 1
وَ لَا تُخْزِنِیْ یَوْمَ یُبْعَثُوْنَۙ Open ayah 26:87 in the Quran reader
اور جس دن کہ لوگ دوبارہ جلائے جائیں مجھے رسوا نہ کر 1
یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَۙ Open ayah 26:88 in the Quran reader
جس دن کہ مال اور اولاد کچھ کام نہ آئے گی۔
اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍؕ Open ayah 26:89 in the Quran reader
لیکن فائدہ والا وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے سامنے بےعیب دل لے کر جائے 1
وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَۙ Open ayah 26:90 in the Quran reader
اور پرہیزگاروں کے لئے جنت بالکل نزدیک لا دی جائے گی۔
وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِلْغٰوِیْنَۙ Open ayah 26:91 in the Quran reader
اور گمراہ لوگوں کے لئے جہنم ظاہر کردی جائے گی 1
وَ قِیْلَ لَهُمْ اَیْنَمَا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 26:92 in the Quran reader
اور ان سے پوچھا جائے گا کہ جن کی تم پوجا کرتے رہے وہ کہاں ہیں ؟
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ هَلْ یَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ یَنْتَصِرُوْنَؕ Open ayah 26:93 in the Quran reader
جو اللہ تعالیٰ کے سوا تھے، کیا وہ تمہاری مدد کرتے ہیں ؟ یا کوئی بدلہ لے سکتے ہیں 1
فَكُبْكِبُوْا فِیْهَا هُمْ وَ الْغَاوٗنَۙ Open ayah 26:94 in the Quran reader
پس وہ سب اور کل گمراہ لوگ جہنم میں اوندھے منہ ڈال دیئے جائیں گے 1۔
وَ جُنُوْدُ اِبْلِیْسَ اَجْمَعُوْنَؕ Open ayah 26:95 in the Quran reader
اور ابلیس کے تمام لشکر 1 بھی وہاں۔
قَالُوْا وَ هُمْ فِیْهَا یَخْتَصِمُوْنَۙ Open ayah 26:96 in the Quran reader
آپس میں لڑتے جھگڑتے ہوئے کہیں گے۔
تَاللّٰهِ اِنْ كُنَّا لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍۙ Open ayah 26:97 in the Quran reader
کہ قسم اللہ کی ! یقیناً ہم تو کھلی غلطی پر تھے۔
اِذْ نُسَوِّیْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 26:98 in the Quran reader
جبکہ تمہیں رب العالمین کے برابر سمجھ بیٹھے تھے 1
وَ مَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الْمُجْرِمُوْنَ Open ayah 26:99 in the Quran reader
اور ہمیں تو سوا ان بدکاروں کے کسی اور نے گمراہ نہیں کیا تھا 1
فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِیْنَۙ Open ayah 26:100 in the Quran reader
اب تو ہمارا کوئی سفارشی بھی نہیں۔
وَ لَا صَدِیْقٍ حَمِیْمٍ Open ayah 26:101 in the Quran reader
اور نہ کوئی (سچا) غم خوار دوست 1۔
فَلَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:102 in the Quran reader
اگر کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ پھرجانا ملتا تو ہم پکے سچے مومن بن جاتے۔ 1
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:103 in the Quran reader
یہ ماجرہ یقیناً آپ کے لئے ایک زبردست نشانی ہے 1 ان میں اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں 2
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:104 in the Quran reader
یقیناً آپ کا پروردگار ہی غالب مہربان ہے۔
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوْحِ اِ۟لْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:105 in the Quran reader
قوم نوح نے بھی نبیوں کو جھٹلایا 1
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:106 in the Quran reader
جبکہ ان کے بھائی 1 نوح ؑ نے کہا کہ کیا تمہیں اللہ کا خوف نہیں !
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:107 in the Quran reader
سنو ! میں تمہاری طرف اللہ کا ایماندار رسول ہوں 1
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:108 in the Quran reader
تمہیں اللہ سے ڈرنا چاہیے اور میری بات ماننی چاہیے 1
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۚ Open ayah 26:109 in the Quran reader
میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں چاہتا، میرا بدلہ تو صرف رب العالمین کے ہاں ہے 1
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِؕ Open ayah 26:110 in the Quran reader
پس تم اللہ کا خوف رکھو اور میری فرمانبرداری کرو 1
قَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ لَكَ وَ اتَّبَعَكَ الْاَرْذَلُوْنَؕ Open ayah 26:111 in the Quran reader
قوم نے جواب دیا کہ ہم تجھ پر ایمان لائیں ! تیری تابعداری تو رذیل لوگوں نے کی ہے۔ 1
قَالَ وَ مَا عِلْمِیْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَۚ Open ayah 26:112 in the Quran reader
آپ نے فرمایا ! مجھے کیا خبر کہ وہ پہلے کیا کرتے رہے ؟ 1
اِنْ حِسَابُهُمْ اِلَّا عَلٰى رَبِّیْ لَوْ تَشْعُرُوْنَۚ Open ayah 26:113 in the Quran reader
ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ 1 ہے اگر تمہیں شعور ہو تو۔
وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِیْنَۚ Open ayah 26:114 in the Quran reader
میں ایمان داروں کو دھکے دینے والا نہیں 1
اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌؕ Open ayah 26:115 in the Quran reader
میں تو صاف طور پر ڈرا دینے والا ہوں 1