96. Surah Al-Alaq
العلقThe Clot · 19 ayahsآسان قرآن
تعارف
تعارف
یہاں سے قرآن کریم کے آخر تک زیادہ تر مکی سورتیں ہیں۔ تقریباً ان سب سورتوں کا مرکزی موضوع اسلام کے بنیادی عقائد توحید، رسالت اور آخرت کا اثبات، جنت و دوزخ کے حالات اور اسلام کی تبلیغ کے لیے حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہدایات اور تسلی دینا ہے۔ چونکہ یہ پچھلی سورتوں کے مقابلے میں مختصر سورتیں ہیں، اس لیے ان سب کے الگ الگ تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ جس سورت میں ضرورت محسوس ہوگی، انشاء اللہ وہاں تعارف عرض کردیا جائے گا۔
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَۚ Open ayah 96:1 in the Quran reader
پڑھو اپنے پروردگار کا نام لے کر جس نے سب کچھ پیدا کیا۔ (1)
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ Open ayah 96:2 in the Quran reader
اس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا ہے۔
اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُۙ Open ayah 96:3 in the Quran reader
پڑھو، اور تمہارا پروردگار سب سے زیادہ کرم والا ہے۔
الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِۙ Open ayah 96:4 in the Quran reader
جس نے قلم سے تعلیم دی۔
عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْؕ Open ayah 96:5 in the Quran reader
انسان کو اس بات کی تعلیم دی جو وہ نہیں جانتا تھا۔ (2)
كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰۤىۙ Open ayah 96:6 in the Quran reader
حقیقت یہ ہے کہ انسان کھلی سرکشی کر رہا ہے۔ (3)
اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰىؕ Open ayah 96:7 in the Quran reader
کیونکہ اس نے اپنے آپ کو بےنیاز سمجھ لیا ہے۔ (4)
اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰىؕ Open ayah 96:8 in the Quran reader
سچ تو یہ ہے کہ تمہارے پروردگار ہی کی طرف سب کو لوٹنا ہے۔
اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یَنْهٰىۙ Open ayah 96:9 in the Quran reader
بھلا تم نے اس شخص کو بھی دیکھا جو ایک بندے کو منع کرتا ہے
عَبْدًا اِذَا صَلّٰىؕ Open ayah 96:10 in the Quran reader
جب وہ نماز پڑھتا ہے ؟
اَرَءَیْتَ اِنْ كَانَ عَلَى الْهُدٰۤىۙ Open ayah 96:11 in the Quran reader
بھلا بتلاؤ کہ اگر وہ (نماز پڑھنے والا) ہدایت پر ہو۔
اَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰىؕ Open ayah 96:12 in the Quran reader
یا تقوی کا حکم دیتا ہو (تو کیا اسے روکنا گمراہی نہیں ؟)
اَرَءَیْتَ اِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ Open ayah 96:13 in the Quran reader
بھلا بتلاؤ کہ اگر وہ (روکنے والا) حق کو جھٹلاتا ہو، اور منہ موڑتا ہو۔
اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰهَ یَرٰىؕ Open ayah 96:14 in the Quran reader
کیا اسے یہ معلوم نہیں ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے ؟
كَلَّا لَئِنْ لَّمْ یَنْتَهِ١ۙ۬ لَنَسْفَعًۢا بِالنَّاصِیَةِۙ Open ayah 96:15 in the Quran reader
خبردار ! اگر وہ باز نہ آیا تو ہم (اسے) پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے۔
نَاصِیَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍۚ Open ayah 96:16 in the Quran reader
اس پیشانی کے بال جو جھوٹی ہے، گنہگار ہے
فَلْیَدْعُ نَادِیَهٗۙ Open ayah 96:17 in the Quran reader
اب وہ بلالے اپنی مجلس والوں کو۔
سَنَدْعُ الزَّبَانِیَةَۙ Open ayah 96:18 in the Quran reader
ہم دوزخ کے فرشتوں کو بلا لیں گے۔ (5)
كَلَّا١ؕ لَا تُطِعْهُ وَ اسْجُدْ وَ اقْتَرِبْ۠۩ Open ayah 96:19 in the Quran reader
ہرگز نہیں ! اس کی بات نہ مانو، اور سجدہ کرو، اور قریب آجاؤ۔ (6)