92. Surah Al-Lail
الليلThe Night · 21 ayahsآسان قرآن
تعارف
تعارف
یہاں سے قرآن کریم کے آخر تک زیادہ تر مکی سورتیں ہیں۔ تقریباً ان سب سورتوں کا مرکزی موضوع اسلام کے بنیادی عقائد توحید، رسالت اور آخرت کا اثبات، جنت و دوزخ کے حالات اور اسلام کی تبلیغ کے لیے حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہدایات اور تسلی دینا ہے۔ چونکہ یہ پچھلی سورتوں کے مقابلے میں مختصر سورتیں ہیں، اس لیے ان سب کے الگ الگ تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ جس سورت میں ضرورت محسوس ہوگی، انشاء اللہ وہاں تعارف عرض کردیا جائے گا۔
وَ الَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىۙ Open ayah 92:1 in the Quran reader
قسم ہے رات کی جب وہ چھا جائے۔
وَ النَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰىۙ Open ayah 92:2 in the Quran reader
اور دن کی جب اس کا اجالا پھیل جائے۔
وَ مَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰۤىۙ Open ayah 92:3 in the Quran reader
اور اس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا۔
اِنَّ سَعْیَكُمْ لَشَتّٰىؕ Open ayah 92:4 in the Quran reader
کہ حقیقت میں تم لوگوں کی کوششیں الگ الگ قسم کی ہیں۔ (1)
فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَ اتَّقٰىۙ Open ayah 92:5 in the Quran reader
اب جس کسی نے (اللہ کے راستے میں مال) دیا، اور تقوی اختیار کیا۔
وَ صَدَّقَ بِالْحُسْنٰىۙ Open ayah 92:6 in the Quran reader
اور سب سے اچھی بات کو دل سے مانا۔ (2)
فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْیُسْرٰىؕ Open ayah 92:7 in the Quran reader
تو ہم اس کو آرام کی منزل تک پہنچنے کی تیاری کرا دیں گے۔ (3)
وَ اَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَ اسْتَغْنٰىۙ Open ayah 92:8 in the Quran reader
رہا وہ شخص جس نے بخل سے کام لیا، اور (اللہ سے) بےنیازی اختیار کی۔
وَ كَذَّبَ بِالْحُسْنٰىۙ Open ayah 92:9 in the Quran reader
اور سب سے اچھی بات کو جھٹلایا۔
فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰىؕ Open ayah 92:10 in the Quran reader
تو ہم اس کو تکلیف کی منزل تک پہنچنے کی تیاری کرا دیں گے۔ (4)
وَ مَا یُغْنِیْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ Open ayah 92:11 in the Quran reader
اور جب ایسا شخص تباہی کے گڑھے میں گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہیں آئے گا۔
اِنَّ عَلَیْنَا لَلْهُدٰى٘ۖ Open ayah 92:12 in the Quran reader
یہ سچ ہے کہ راستہ بتلا دینا ہمارے ذمے ہے۔
وَ اِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَ الْاُوْلٰى Open ayah 92:13 in the Quran reader
اور یہ بھی سچ ہے کہ آخرت اور دنیا دونوں ہمارے قبضے میں ہیں۔ (5)
فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰىۚ Open ayah 92:14 in the Quran reader
لہذا میں نے تمہیں ایک بھڑکتی ہوئی آگ سے خبردار کردیا ہے۔
لَا یَصْلٰىهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَىۙ Open ayah 92:15 in the Quran reader
اس آگ میں کوئی اور نہیں، وہی بدبخت داخل ہوگا۔
الَّذِیْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ Open ayah 92:16 in the Quran reader
جس نے حق کو جھٹلایا، اور منہ موڑا۔
وَ سَیُجَنَّبُهَا الْاَتْقَىۙ Open ayah 92:17 in the Quran reader
اور اس سے ایسے پرہیزگار شخص کو دور رکھا جائے گا۔
الَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَهٗ یَتَزَكّٰىۚ Open ayah 92:18 in the Quran reader
جو اپنا مال پاکیزگی حاصل کرنے کے لیے (اللہ کے راستے میں) دیتا ہے۔ (6)
وَ مَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤىۙ Open ayah 92:19 in the Quran reader
حالانکہ اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں تھا جس کا بدلہ دیا جاتا۔
اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰىۚ Open ayah 92:20 in the Quran reader
البتہ وہ صرف اپنے اس پروردگار کی خوشنودی چاہتا ہے جس کی شان سب سے اونچی ہے۔
وَ لَسَوْفَ یَرْضٰى۠ Open ayah 92:21 in the Quran reader
یقین رکھو ایسا شخص عنقریب خوش ہوجائے گا۔ (7)