80. Surah Abasa
عبسHe frowned · 42 ayahsآسان قرآن
تعارف
تعارف
یہاں سے قرآن کریم کے آخر تک زیادہ تر مکی سورتیں ہیں۔ تقریباً ان سب سورتوں کا مرکزی موضوع اسلام کے بنیادی عقائد توحید، رسالت اور آخرت کا اثبات، جنت و دوزخ کے حالات اور اسلام کی تبلیغ کے لیے حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہدایات اور تسلی دینا ہے۔ چونکہ یہ پچھلی سورتوں کے مقابلے میں مختصر سورتیں ہیں، اس لیے ان سب کے الگ الگ تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ جس سورت میں ضرورت محسوس ہوگی، انشاء اللہ وہاں تعارف عرض کردیا جائے گا۔
عَبَسَ وَ تَوَلّٰۤىۙ Open ayah 80:1 in the Quran reader
(پیغمبر نے) منہ بنایا، اور رخ پھیرلیا۔ (1)
اَنْ جَآءَهُ الْاَعْمٰىؕ Open ayah 80:2 in the Quran reader
اس لیئے کہ ان کے پاس وہ نابینا آگیا تھا۔
وَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّهٗ یَزَّكّٰۤىۙ Open ayah 80:3 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) تمہیں کیا خبر ؟ شاید وہ سدھر جاتا۔
اَوْ یَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰىؕ Open ayah 80:4 in the Quran reader
یا وہ نصیحت قبول کرتا، اور نصیحت کرنا اسے فائدہ پہنچاتا۔
اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰىۙ Open ayah 80:5 in the Quran reader
وہ شخص جو بےپروائی دکھا رہا تھا۔
فَاَنْتَ لَهٗ تَصَدّٰىؕ Open ayah 80:6 in the Quran reader
اس کے تو تم پیچھے پڑتے ہو۔
وَ مَا عَلَیْكَ اَلَّا یَزَّكّٰىؕ Open ayah 80:7 in the Quran reader
حالانکہ اگر وہ نہ سدھرے تو تم پر کوئی ذمہ داری نہیں آتی۔
وَ اَمَّا مَنْ جَآءَكَ یَسْعٰىۙ Open ayah 80:8 in the Quran reader
اور وہ جو محنت کر کے تمہارے پاس آیا ہے۔
وَ هُوَ یَخْشٰىۙ Open ayah 80:9 in the Quran reader
اور وہ دل میں اللہ کا خوف رکھتا ہے۔
فَاَنْتَ عَنْهُ تَلَهّٰىۚ Open ayah 80:10 in the Quran reader
اس کی طرف سے تم بےپروائی برتتے ہو۔
كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذْكِرَةٌۚ Open ayah 80:11 in the Quran reader
ہرگزا یسا نہیں چاہیے۔ یہ قرآن تو ایک نصیحت ہے۔
فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗۘ Open ayah 80:12 in the Quran reader
اب جو چاہے، اسے یاد کرلے۔ (2)
فِیْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍۙ Open ayah 80:13 in the Quran reader
وہ ایسے صحیفوں میں درج ہے جو بڑے مقدس ہیں۔ (3)
مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭۙ Open ayah 80:14 in the Quran reader
اونچے رتبے والے ہیں، پاکیزہ ہیں۔
بِاَیْدِیْ سَفَرَةٍۙ Open ayah 80:15 in the Quran reader
ان لکھنے والوں کے ہاتھ میں رہتے ہیں۔
كِرَامٍۭ بَرَرَةٍؕ Open ayah 80:16 in the Quran reader
جو خود بڑی عزت والے، بہت نیک ہیں۔ (4)
قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗؕ Open ayah 80:17 in the Quran reader
خدا کی مار ہو ایسے انسان پر، وہ کتنا ناشکرا ہے۔
مِنْ اَیِّ شَیْءٍ خَلَقَهٗؕ Open ayah 80:18 in the Quran reader
(وہ ذرا سوچے کہ) اللہ نے اسے کس چیز سے پیدا کیا ؟
مِنْ نُّطْفَةٍ١ؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗۙ Open ayah 80:19 in the Quran reader
نطفے کی ایک بوند سے، اسے پیدا بھی کیا، پھر اس کو ایک خاص انداز بھی دیا۔ (5)
ثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَهٗۙ Open ayah 80:20 in the Quran reader
پھر اس کے لیے راستہ بھی آسان بنادیا۔ (6)
ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗۙ Open ayah 80:21 in the Quran reader
پھر اسے موت دی، اور قبر میں پہنچا دیا۔
ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٗؕ Open ayah 80:22 in the Quran reader
پھر جب چاہے گا اسے دوربارہ اٹھا کر کھڑا کردے گا۔
كَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ Open ayah 80:23 in the Quran reader
ہرگز نہیں ! جس بات کا اللہ نے اسے حکم دیا تھا، ابھی تک اس نے وہ پوری نہیں کی۔ (7)
فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ Open ayah 80:24 in the Quran reader
پھر ذرا انسان اپنے کھانے ہی کو دیکھ لے۔
اَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّاۙ Open ayah 80:25 in the Quran reader
کہ ہم نے اوپر سے خوب پانی برسایا۔
ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّاۙ Open ayah 80:26 in the Quran reader
پھر ہم نے زمین کو عجیب طرح پھاڑا۔ (8)
فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا حَبًّاۙ Open ayah 80:27 in the Quran reader
پھر ہم نے اس میں غلے اگائے۔
وَّ عِنَبًا وَّ قَضْبًاۙ Open ayah 80:28 in the Quran reader
اور انگور اور ترکاریاں۔
وَّ زَیْتُوْنًا وَّ نَخْلًاۙ Open ayah 80:29 in the Quran reader
اور زیتون اور کھجور۔
وَّ حَدَآئِقَ غُلْبًاۙ Open ayah 80:30 in the Quran reader
اور گھنے گھنے باغات۔
وَّ فَاكِهَةً وَّ اَبًّاۙ Open ayah 80:31 in the Quran reader
اور میوے اور چارہ۔
مَّتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ Open ayah 80:32 in the Quran reader
سب کچھ تمہارے اور تمہارے مویشیوں کے فائدے کی خاطر۔