79. Surah An-Naazi'aat
النازعاتThose who drag forth · 46 ayahsآسان قرآن
تعارف
تعارف
یہاں سے قرآن کریم کے آخر تک زیادہ تر مکی سورتیں ہیں۔ تقریباً ان سب سورتوں کا مرکزی موضوع اسلام کے بنیادی عقائد توحید، رسالت اور آخرت کا اثبات، جنت و دوزخ کے حالات اور اسلام کی تبلیغ کے لیے حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہدایات اور تسلی دینا ہے۔ چونکہ یہ پچھلی سورتوں کے مقابلے میں مختصر سورتیں ہیں، اس لیے ان سب کے الگ الگ تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ جس سورت میں ضرورت محسوس ہوگی، انشاء اللہ وہاں تعارف عرض کردیا جائے گا۔
وَ النّٰزِعٰتِ غَرْقًاۙ Open ayah 79:1 in the Quran reader
قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو (کافروں کی روح) سختی سے کھینچتے ہیں۔ (1)
وَّ النّٰشِطٰتِ نَشْطًاۙ Open ayah 79:2 in the Quran reader
اور جو (مومنوں کی روح کی) گرہ نرمی سے کھول دیتے ہیں۔
وَّ السّٰبِحٰتِ سَبْحًاۙ Open ayah 79:3 in the Quran reader
پھر (فضا میں) تیرے ہوئے جاتے ہیں۔
فَالسّٰبِقٰتِ سَبْقًاۙ Open ayah 79:4 in the Quran reader
پھر تیزی سے لپکتے ہیں۔
فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًاۘ Open ayah 79:5 in the Quran reader
پھر جو حکم ملتا ہے اس (کو پورا کرنے) کا انتظام کرتے ہیں۔
یَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُۙ Open ayah 79:6 in the Quran reader
کہ جس دن بھونچال (ہر چیز کو) ہلا ڈالے گا۔ (2)
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُؕ Open ayah 79:7 in the Quran reader
پھر اس کے بعد ایک اور جھٹکا آئے گا۔ (3)
قُلُوْبٌ یَّوْمَئِذٍ وَّاجِفَةٌۙ Open ayah 79:8 in the Quran reader
اس دن بہت سے دل لرز رہے ہوں گے۔
اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌۘ Open ayah 79:9 in the Quran reader
ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی۔
یَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِی الْحَافِرَةِؕ Open ayah 79:10 in the Quran reader
یہ (کافر لوگ) کہتے ہیں کہ : کیا ہم پہلی والی حالت پر لوٹا دیئے جائیں گے ؟ (4)
ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةًؕ Open ayah 79:11 in the Quran reader
کیا اس وقت جب ہم بوسیدہ ہڈیوں میں تبدیل ہوچکے ہوں گے ؟
قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌۘ Open ayah 79:12 in the Quran reader
کہتے ہیں کہ : اگر ایسا ہوا تو یہ بڑے گھاٹے کی واپسی ہوگی۔ (5)
فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌۙ Open ayah 79:13 in the Quran reader
حقیقت تو یہ ہے کہ وہ بس ایک زور کی آواز ہوگی۔
فَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِؕ Open ayah 79:14 in the Quran reader
جس کے بعد وہ اچانک ایک کھلے میدان میں ہوں گے۔
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ Open ayah 79:15 in the Quran reader
(اے پیغمبر) کیا تمہیں موسیٰ کا واقعہ پہنچا ہے ؟
اِذْ نَادٰىهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىۚ Open ayah 79:16 in the Quran reader
جب ان کے پروردگار نے انہیں طوی کی مقدس وادی میں آواز دی تھی۔ (6)
اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى٘ۖ Open ayah 79:17 in the Quran reader
کہ : فرعون کے پاس چلے جاؤ، اس نے بہت سرکشی اختیار کر رکھی ہے۔
فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰۤى اَنْ تَزَكّٰىۙ Open ayah 79:18 in the Quran reader
اور اس سے کہو کہ کیا تمہیں یہ خواہش ہے کہ تم سنور جاؤ ؟
وَ اَهْدِیَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخْشٰىۚ Open ayah 79:19 in the Quran reader
اور یہ کہ میں تمہیں تمہارے پروردگار کا راستہ دکھاؤں تو تمہارے دل میں خوف پیدا ہوجائے ؟
فَاَرٰىهُ الْاٰیَةَ الْكُبْرٰى٘ۖ Open ayah 79:20 in the Quran reader
چنانچہ موسیٰ نے اس کو بڑی زبردست نشانی دکھائی (7)
فَكَذَّبَ وَعَصٰى٘ۖ Open ayah 79:21 in the Quran reader
پھر بھی اس نے (انہیں) جھٹلایا، اور کہنا نہیں مانا۔
ثُمَّ اَدْبَرَ یَسْعٰى٘ۖ Open ayah 79:22 in the Quran reader
پھر دوڑ دھوپ کرنے کے لیے پلٹا۔
فَحَشَرَ فَنَادٰى٘ۖ Open ayah 79:23 in the Quran reader
پھر سب کو اکٹھا کیا اور آواز لگائی۔
فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى٘ۖ Open ayah 79:24 in the Quran reader
اور کہا کہ : میں تمہارا اعلی درجے کا پروردگار ہوں۔
فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَ الْاُوْلٰىؕ Open ayah 79:25 in the Quran reader
نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا۔ (8)
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰى٢ؕ۠ Open ayah 79:26 in the Quran reader
حقیقت یہ ہے کہ اس واقعے میں اس شخص کے لیے بڑی عبرت ہے جو اللہ کا خوف دل میں رکھتا ہو۔