77. Surah Al-Mursalaat
المرسلاتThe Emissaries · 50 ayahsآسان قرآن
تعارف
تعارف
یہاں سے قرآن کریم کے آخر تک زیادہ تر مکی سورتیں ہیں۔ تقریباً ان سب سورتوں کا مرکزی موضوع اسلام کے بنیادی عقائد توحید، رسالت اور آخرت کا اثبات، جنت و دوزخ کے حالات اور اسلام کی تبلیغ کے لیے حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہدایات اور تسلی دینا ہے۔ چونکہ یہ پچھلی سورتوں کے مقابلے میں مختصر سورتیں ہیں، اس لیے ان سب کے الگ الگ تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ جس سورت میں ضرورت محسوس ہوگی، انشاء اللہ وہاں تعارف عرض کردیا جائے گا۔
وَ الْمُرْسَلٰتِ عُرْفًاۙ Open ayah 77:1 in the Quran reader
قسم ہے ان (ہواؤں) کی جو ایک کے بعد ایک بھیجی جاتی ہیں۔
فَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًاۙ Open ayah 77:2 in the Quran reader
پھر جو آندھی بن کر زور سے چلتی ہیں۔
وَّ النّٰشِرٰتِ نَشْرًاۙ Open ayah 77:3 in the Quran reader
اور جو (بادلوں کو) خوب اچھی طرح پھیلا دیتی ہیں۔ (1)
فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًاۙ Open ayah 77:4 in the Quran reader
پھر قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو حق اور باطل کو الگ الگ کردیتے ہیں۔
فَالْمُلْقِیٰتِ ذِكْرًاۙ Open ayah 77:5 in the Quran reader
پھر نصیحت کی باتیں نازل کرتے ہیں۔
عُذْرًا اَوْ نُذْرًاۙ Open ayah 77:6 in the Quran reader
جو یا تو لوگوں کے لیے معافی مانگنے کا سبب بنتی ہیں یا ڈرانے کا۔ (2)
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌؕ Open ayah 77:7 in the Quran reader
یقینا وہ واقعہ ضرور پیش آکر رہے گا جس کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے۔ (3)
فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْۙ Open ayah 77:8 in the Quran reader
چنانچہ (وہ واقعہ اس وقت ہوگا) جب ستارے بجھا دیے جائیں گے۔
وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْۙ Open ayah 77:9 in the Quran reader
اور جب آسمان کو چیر دیا جائے گا۔
وَ اِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْۙ Open ayah 77:10 in the Quran reader
اور جب پہاڑ ریزہ ریزہ کردئے جائیں گے۔
وَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْؕ Open ayah 77:11 in the Quran reader
اور جب پیغمبروں کے جمع ہونے کا وقت آجائے گا۔ (4)
لِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْؕ Open ayah 77:12 in the Quran reader
(کوئی پوچھے کہ) اس معاملے کو کس دن کے لیے ملتوی کیا گیا ہے ؟ (5)
لِیَوْمِ الْفَصْلِۚ Open ayah 77:13 in the Quran reader
(تو جواب یہ ہے کہ) فیصلے کے دن کے لیے۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الْفَصْلِؕ Open ayah 77:14 in the Quran reader
اور تمہیں کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا چیز ہے ؟
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:15 in the Quran reader
بڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 77:16 in the Quran reader
کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کیا ؟
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ Open ayah 77:17 in the Quran reader
پھر انہی کے پیچھے بعد والوں کو بھی چلتا کردیں گے۔ (6)
كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 77:18 in the Quran reader
ایسا ہی سلوک ہم مجرموں کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:19 in the Quran reader
بڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍۙ Open ayah 77:20 in the Quran reader
کیا ہم نے تمہیں ایک حقیر پانی سے پیدا نہیں کیا ؟
فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍۙ Open ayah 77:21 in the Quran reader
پھر ہم نے اسے ایک مضبوط قرار کی جگہ میں رکھا۔ (7)
اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍۙ Open ayah 77:22 in the Quran reader
مقررہ وقت تک
فَقَدَرْنَا١ۖۗ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ Open ayah 77:23 in the Quran reader
پھر ہم نے توازن پیدا کیا، چنانچہ اچھا توازن پیدا کرنے والے ہم ہیں۔ (8)
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:24 in the Quran reader
بڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًاۙ Open ayah 77:25 in the Quran reader
کیا ہم نے زمین کو ایسا نہیں بنایا کہ وہ سمیٹ کر رکھنے والی ہے۔
اَحْیَآءً وَّ اَمْوَاتًاۙ Open ayah 77:26 in the Quran reader
زندوں کو بھی اور مردوں کو بھی ؟
وَّ جَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاؕ Open ayah 77:27 in the Quran reader
اور ہم نے اس میں گڑھے ہوئے اونچے اونچے پہاڑ پیدا کیے، اور تمہیں میٹھے پانی سے سیراب کرنے کا انتظام کیا۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:28 in the Quran reader
بڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَۚ Open ayah 77:29 in the Quran reader
(ان سے کہا جائے گا کہ) چلو اب اسی چیز کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ Open ayah 77:30 in the Quran reader
چلو اس سائبان کی طرف جو تین شاخوں والا ہے۔ (9)
لَّا ظَلِیْلٍ وَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِؕ Open ayah 77:31 in the Quran reader
جس میں نہ تو (ٹھنڈک والا) سایہ ہے، اور نہ وہ آگ کی لپیٹ سے بچا سکتا ہے۔
اِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِۚ Open ayah 77:32 in the Quran reader
وہ آگ تو محل جیسے بڑے بڑے شعلے پھینکے گی۔