Sunan An Nasai 983

نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث

983Sunan An Nasai

قیام اور قرأت کو مختصر کرنے سے متعلق

أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قال: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قال: مَا صَلَّيْتُ وَرَاءَ أَحَدٍ أَشْبَهَ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فُلَانٍقَالَ سُلَيْمَانُ: كَانَ يُطِيلُ الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ وَيُخَفِّفُ الْأُخْرَيَيْنِ وَيُخَفِّفُ الْعَصْرَ وَيَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ بِقِصَارِ الْمُفَصَّلِ وَيَقْرَأُ فِي الْعِشَاءِ بِوَسَطِ الْمُفَصَّلِ وَيَقْرَأُ فِي الصُّبْحِ بِطُوَلِ الْمُفَصَّلِ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے کسی کے پیچھے ایسی نماز نہیں پڑھی جو فلاں ١ ؎ کی نماز سے بڑھ کر رسول اللہ ﷺ کی نماز کے مشابہ ہو، سلیمان کہتے ہیں: وہ ظہر کی پہلی دو رکعتیں لمبی کرتے اور آخری دونوں رکعتیں ہلکی کرتے، اور عصر کو ہلکی کرتے، اور مغرب میں قصارِ مفصل پڑھتے تھے، اور عشاء میں وساطِ مفصل پڑھتے تھے، اور فجر میں طوالِ مفصل پڑھتے تھے۔

It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: "I have never prayed behind anyone whose prayer more closely resembled that of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) than so-and-so". (The narrator) Sulaiman siad: "He used to make the first two rakahs of Zuhr lengthy and the last two shorter, and he would make Asr shorter; in Maghrib he would recite the short Mufassal surahs, in Isha the medium-length Mufassal surahs and in Subh the long Mufassal surahs.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 982
Notes · وضاحت
١ ؎: فلاں سے مراد عمرو بن سلمہ ؓ ہیں۔ ٢ ؎: مفصل قرآن کا آخری ساتواں حصہ ہے جس کی ابتداء صحیح قول کی بنا پر سورة قٓ سے ہوتی ہے، مفصل کی تین قسمیں ہیں طوال مفصل وساط مفصل، قصارِ مفصل سورة ق یا سورة حجرات سے لے کر عم یتسألون یا سورة بروج تک طوال مفصل ہے، اور وساط مفصل سورة عم یتسألون سے یا سورة بروج سے لے کر والضحیٰ یا سورة لم یکن تک ہے، اور قصار مفصل والضحیٰ یا لم یکن سے لے کر اخیر قرآن تک ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الإقامة ٧ (٨٢٧)، (تحفة الأشراف: ١٣٤٨٤)، مسند احمد ٢/٣٠٠، ٣٢٩، ٣٣٠، ٥٣٢ (صحیح )