Sunan An Nasai 956نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث

956Sunan An Nasaiصحیح

بروز جمعہ نماز فجر میں کونسی سورت تلاوت کی جائے؟

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ. ح، وَأَنْبَأَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ الم تَنْزِيلُ، وَهَلْ أَتَى.

ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ جمعہ کے دن فجر میں رسول اللہ ﷺ الم تنزیل (سورۃ الم سجدہ) اور ھل أتی (سورۃ الدہر) پڑھتے تھے ١ ؎۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to recite: "Alif-Lam-Mim. The revelation of the Book" and: "Has there not been over man" in Subh prayer on Friday.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 955
Notes · وضاحت
١ ؎: اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ جمعہ کو نماز فجر میں ان دونوں سورتوں کا پڑھنا مستحب ہے کان یقرأ کے صیغے سے اس پر نبی اکرم ﷺ کی مواظبت کا پتہ چلتا ہے، بلکہ ابن مسعود (رض) کی روایت میں جس کی تخریج طبرانی نے کی ہے اس پر آپ کی مداومت کی تصریح آئی ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجمعة ١٠ (٨٩١) ، سجود القرآن ٢ (١٠٦٨) ، صحیح مسلم/الجمعة ١٧ (٨٨٠) ، سنن ابن ماجہ/الإقامة ٦ (٨٢٣) ، (تحفة الأشراف : ١٣٦٤٧) ، مسند احمد ٢/٤٣٠، ٤٧٢، سنن الدارمی/الصلاة ١٩٢ (١٥٨٣) (صحیح )