فضیلت سورت الفلق اور سورت الناس
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قال: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ أَسْلَمَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قال: اتَّبَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ رَاكِبٌ فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى قَدَمِهِ فَقُلْتُ: أَقْرِئْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ سُورَةَ هُودٍ، وَسُورَةَ يُوسُفَ، فَقَالَ: لَنْ تَقْرَأَ شَيْئًا أَبْلَغَ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ.
عقبہ بن عامر (رض) کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پیچھے چلا، اور آپ سوار تھے تو میں نے آپ کے پاؤں پہ اپنا ہاتھ رکھا، اور آپ سے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آپ مجھے سورة ہود اور سورة یوسف پڑھا دیجئیے، تو آپ ﷺ نے فرمایا : اللہ کے نزدیک قل أعوذ برب الفلق اور قل أعوذ برب الناس سے زیادہ بلیغ سورت تم کوئی اور نہیں پڑھو گے ۔
It was narrated that Uqbah bin Amr said: "I followed the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) when he was riding, and I placed my hand on his foot and said: O Messenger of Allah, teach me Surah Hud and Surah Yusuf. He said: You will never recite anything greater before Allah than: "Say: I seek refuge with (Allah), the Lord of the daybreak." And "Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of mankind".